تازہ تر ین

بیمار ثنا مقبول کو ہسپتال میں خوفناک گڑیا کس نے لاکردی؟

بھارتی ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے او ٹی ٹی سیزن 3 کی فاتح و اداکارہ ثنا مقبول کو  اچانک طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔

ثنا مقبول خان جو پیشہ ورانہ طور پر ثنا مقبول کے نام سے مشہور ہیں ایک ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔

وہ اپنے کرئیر کے سنہری دور میں نہ صرف ہندی ٹیلی ویژن میں کام کرتی نظر آئیں بلکہ انہیں تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا۔

کلرز ٹی وی کے ڈرامے ‘وش’ میں ڈاکٹر عالیہ کوٹھاری کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا مقبول 2014 کی رام کام کامیڈی فلم ’ڈکلو چوڈاکو رمایا’ میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظارہ کرتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں انہیں 2017 کے کامیڈی سیریل ’عادت سے مجبور’، رومانوی فلم ’ماما او چندا ماما’، ڈراما سیریل ’اس پیار کو کیا نام دوں’، ایکشن کرائم فلم ’رنگون’ کے علاوہ ٹیلی ویژن پروگرام خطروں کے کھلاڑی سیزن 11 میں بھی دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا مقبول ناساز طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوچکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ثنا مقبول آٹو امیون ہیپاٹائٹس کے سبب ہسپتال میں داخل ہوئیں اور اس  بیماری میں وہ انکو کافی عرصے سے ہیں۔

ثنا مقبول نے سال 2023 میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر انکشاف کیا تھا کہ ‘وہ ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض میں مبتلا ہیں جس نے انکے شوبز کرئیر پر بھی گہرا اثر چھوڑا ہے، بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ F3-F4 کی مریضہ تھیں لیکن اب انہوں نے اسے F1-F2 میں تبدیل کر دیا ہے جو کہ بہت اچھی بہتری ہے’۔

اب ثنا مقبول کی ڈاکٹر و سہیلی ڈاکٹر آشنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری ثنا کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور اپنے ہاتھ کو دیکھ رہی ہیں جس پر آئی وی ڈرپ لگی ہوئی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ‘میری باہمت دیوا، بیماری سے لڑتے ہوئے تم جتنی ہمت کا مظاہرہ کر رہی ہوں مجھے تم پر فخر ہے، تم اس کا مقابلہ کرلوگی اور ٹھیک ہوکر پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھروگی، اللہ تمھارے ساتھ ہے، اور میں بھی تمھارے ساتھ ہی ہوں، جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔’

اس انسٹاگرام اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی ثنا مقبول کے چاہنے والے انکے لیے دعاگو نظر آئے جس پر ردِعمل دیتے ہوئے ثنا مقبول نے انسٹاگرام کا رخ کیا اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے لیبوبو ڈول کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کی ‘اور تمام پریشانیوں کے درمیان، اس نے مجھے میری پہلی لیبوبو ڈول لاکر دی۔’

اسکرین گریب

اگرچہ ثنا مقبول کا یہ پوسٹ انکے فینز کو خوش کرگیا لیکن متجسس بھی کرگیا کہ انہوں نے کس لڑکے یا مرد کا ذکر کیا جس نے انکو ڈول لاکر دی۔

یاد رہے کہ لیببو ڈول ان دونوں پوری دنیا میں مشہور ہونے والی ایک انوکھی گڑیا ہے جو دکھنے میں خوبصورت یا پیاری نہیں بلکہ اسکو خوفناک بنایا گیا ہے لیکن پھر بھی چھوٹی بچیوں، نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو بھی اسے شوق سے خردیتے دیکھا جارہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain