جارحانہ رویہ اور متنازع بیانات کے باعث خبروں میں زندہ رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اعتماد اور پختہ ارادوں کے باعث خود کو کسی سپر مین سے کم نہیں سمجھتے ہیں اور اس کا اظہار وہ خود وقتاً فوقتاً کرتے بھی رہتے ہیں۔
تاہم اس بار ڈونلڈ ٹرمپ قدرے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئے جب وہ اپنے صدارتی جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اس قدر لڑکھڑا گئے کہ گرتے گرتے بچے۔
یہ واقعہ نیوجرسی کا ہے جہاں سے تعطیلات کے بعد امریکی صدر واپس دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی جانے کے لیے جہاز کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے۔
ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اچانک لڑکھڑائے لیکن قبل اس کے کہ وہ گرتے انھوں نے خود کو سنبھال لیا اور بقیہ سیڑھیاں چڑھ کر طیارے میں داخل ہوگئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں ماہ 79 سال کے ہوجائیں گے نے طیارے کے دروازے پر پہنچ کر پُراعتماد انداز میں ان کو وداع کرنے کے لیے آنے والوں کی جانب ہاتھ ہلایا۔
یاد رہے کہ ایسے ہی واقعات سابق امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ بھی پیش آچکے ہیں اور اُس وقت ٹرمپ نے اُن کا مذاق اُڑایا تھا۔