تازہ تر ین

کرپشن کا الزام، یوکرین کے وزیر انصاف کو معطل کردیا گیا

یوکرین میں وزیرِ انصاف جرمن گالوشینکو کو کرپشن کے الزام میں عہدے سے معطل کر دیا گیا۔

یوکرینی وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق توانائی کے شعبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کے دوران انصاف کے وزیر جرمین گالوشچینکو کو معطل کیا گیا، اِن کے خلاف مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب معطل ہونے والے وزیر کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معطلی ایک مہذب اور درست اقدام ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیرِ انصاف اس سے قبل وزیرِ توانائی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain