کراچی(این این آئی)کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے ائیرلائنز کی آن لائن ٹکٹس بک کرنے والی ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد کردیا۔نجی ائیرلائنز اور ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کی ایپلیکیش کے خلاف کیس کی سماعت کے دور ان عدالت نے ائیرلائن کی آن لائن ٹکٹس بک کرنے والی ایپلیکیشن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے آن لائن بکنگ ایپلیکیشن کو 30 دن میں جرمانے کی رقم ادا کرنے اور اپنی سروس بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔
