سکھر( زمان باجوہ سے ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سکھر ایٔرپورٹ پہنچ گئے، جہاں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، چیٔرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر، میٔر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور سید اسد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان اور ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری بھی ایٔرپورٹ پر موجود تھے۔سکھر ایٔرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ پیر سے چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دورے کے دوران مجموعی طور پر 15 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے، جن میں تھر کول منصوبے کی بہتری، سرمایہ کاری اور الیکٹرک اسکوٹیز کی تیاری کے پلانٹس کے قیام سے متعلق امور شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کا رشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور چین کے دورے کے دوران بھی ملک اور صوبے کے مفاد میں مختلف معاملات پر پیش رفت کی جائے گی۔سید مراد علی شاہ نے تھر کول منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اضافی پیداوار کا افتتاح چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبہ توانائی کے شعبے میں اہمیت کا حامل ہے اور چین کے دورے کے دوران اس منصوبے میں مزید بہتری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم معاہدے متوقع ہیں۔انہوں نے صوبائی مالیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی این ایف سی ایوارڈ دیا جائے گا، تاکہ صوبے اپنے وسائل پیدا کرنے اور مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو سکیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے گندم کی پیداوار اور دستیابی سے متعلق کہا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے کو مستحکم بنانے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے آبادگاروں کو سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے، جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو مناسب نرخوں پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرکاری گندم بھی جاری کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی خیرپور میں میر علی مراد خان ٹالپر کے اہل خانہ سے تعزیت دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خیرپور کے تاریخی فیض محل پہنچے، جہاں انہوں نے ریاست خیرپور کے آخری ولی عہد میر علی مراد خان ٹالپر کے انتقال پر ان کے صاحبزادے میر مہدی رضا ٹالپر اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میٔر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیرپور کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان، درگاہ سچل سرمست کے گدی نشین خواجہ عبدالحق فاروقی سمیت پارٹی رہنما اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
