Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران امریکہ کشید گی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم اسلام آباد میں اعلی سطحی مباحثہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی کے باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 23 امکانات اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے ماہرین نے زور دیا ہے کہ تنازع کے مستقل حل کے لیے محض جنگ بندی کافی نہیں ہوگی بلکہ مسلسل مذاکرات، قابلِ اعتماد عمل درآمد کے طریقہ کار اور بنیادی اختلافات کے حل کے لیے سیاسی عزم ناگزیر ہے۔ اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ”نازک سفارتی ڈھانچہ: تہران، واشنگٹن اور امن کی شرائط” کے عنوان سے اعلیٰ سطحی مباحثہ منعقد ہوا، جس میں سینئر سفارت کاروں، علاقائی امور کے ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں نے ایران امریکا تعلقات، اسلام آباد فریم ورک اور علاقائی امن و استحکام کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مباحثے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ جاری تنازع کے انسانی، معاشی اور سلامتی سے متعلق اثرات پورے خطے کو متاثر کر سکتے ہیں، خصوصاً توانائی کی فراہمی، بحری تجارت، علاقائی رابطوں اور معاشی استحکام پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ جنگ بندی کے بعد ایک ایسا مستقل سفارتی عمل ضروری ہوگا جو فریقین کے تحفظات دور کرنے کے ساتھ تنازع کی بنیادی وجوہات کے حل کی جانب پیش رفت ممکن بنائے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے صدر اور سابق سفارت کار سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان محاذ آرائی کو محض فوجی تنازع کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اس کے پیچھے علاقائی نظام سے متعلق گہرے تزویراتی اختلافات بھی موجود ہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد فریم ورک سفارتی پیش رفت کے لیے ایک ممکنہ لائحہ عمل کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم پائیدار تصفیے کے لیے بنیادی تزویراتی معاملات، بالخصوص جوہری مسئلے، پر سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں۔ مباحثے کے شرکا نے علاقائی سلامتی کو بلاک سیاست پر ترجیح دینے، اعتماد سازی کو فروغ دینے اور سخت گیر مؤقف کے بجائے قابلِ عمل سفارتی راستے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات ایک ایسے مستحکم علاقائی ماحول سے وابستہ ہیں جہاں پرامن بقائے باہمی، تجارت، توانائی کا تحفظ اور علاقائی رابطوں کو فروغ مل سکے۔ اس مقصد کے لیے اسلام آباد کو متعلقہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پائیدار سفارتی عمل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کو تعمیری سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ثالثی کا علاقائی منظرنامہ پیچیدہ ہو چکا ہے اور اس عمل میں دیگر علاقائی فریق بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کو اپنے سابقہ ثالثی تجربات کو ادارہ جاتی شکل دینے اور تنازعات کے حل کے لیے قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ اسلام آباد میں سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفیر علی سرور نقوی نے پاکستان کی سفارتی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات اور امریکا سمیت بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ تعمیری روابط پاکستان کو ایک منفرد سفارتی حیثیت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ممکنہ طور پر مذاکرات کی بحالی کے لیے بنیاد فراہم کر سکتی ہے، تاہم اس کے لیے بنیادی فریقین کی سیاسی آمادگی اور ایک مستقل مذاکراتی طریقہ کار ضروری ہوگا۔ ان کے مطابق جوہری معاملات، بحری سلامتی، اقتصادی مسائل اور پابندیوں سے متعلق اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے سفیر آصف درانی نے کشیدگی کم کرنے کے لیے مرحلہ وار حکمت عملی تجویز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں دشمنی کا خاتمہ اور بحری تجارت کی بحالی ترجیح ہونی چاہیے۔ اس کے بعد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی، منجمد اثاثوں تک رسائی اور قابلِ تصدیق جوہری انتظام پر پیش رفت کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگلے مرحلے میں وسیع تر علاقائی سلامتی، بحری راستوں کے تحفظ اور معاشی تعلقات کی معمول پر واپسی جیسے معاملات کو شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس پورے عمل میں سہولت کار، اعتماد سازی کے معاون اور فریقین کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کانفلکٹ اسٹڈیز کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے خبردار کیا کہ تنازع کے حل کے لیے واضح سیاسی راستہ موجود نہ ہونے کی صورت میں خطے میں ایک دوسرے سے جڑے متعدد بحران جنم لے سکتے ہیں، جن کے اثرات یمن، سعودی عرب اور پاکستان تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار سفارتی حل کے لیے نظریاتی طور پر سخت مؤقف رکھنے والے حلقوں اور اہم علاقائی فریقین کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد ایسے سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے جس کا مقصد محض عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ دیرپا اور مثبت امن کا قیام ہو۔ سفیر نائلہ چوہان نے ایران کی سیاسی اور تزویراتی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پابندیوں، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ایرانی تحفظات کو کسی بھی حقیقت پسندانہ سفارتی عمل میں مدنظر رکھنا ہوگا۔ ان کے مطابق طویل تنازع کے وسیع تر علاقائی اثرات کو نظر انداز کیے بغیر مذاکراتی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ سفیر سعید خالد نے طویل عدم استحکام کے عالمی اور معاشی اثرات، خصوصاً ترقی پذیر ممالک اور کمزور معیشتوں کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو مہنگائی، توانائی کے تحفظ، مالی استحکام اور معاشی ترقی پر ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کرنی چاہیے۔ مباحثے کے اختتام پر اس امر پر اتفاقِ رائے سامنے آیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان پائیدار تصفیے کے لیے مسلسل مذاکرات، مؤثر عمل درآمد کے طریقہ کار اور فریقین کے بنیادی تزویراتی تحفظات کو دور کرنا ناگزیر ہوگا۔ شرکا کے مطابق پاکستان کو اپنے سفارتی روابط اور علاقائی اہمیت کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کے عمل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے اور مشترکہ معاشی و سلامتی کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔ مباحثہ اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے، اسلام آباد سفارتی فریم ورک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے ممکنہ کردار پر اعلیٰ سطحی مباحثہ، جس میں سابق سفیر انیس احمد نقوی سابق سفیر آصف درانی دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل ریٹائرڈ عزیر محمود اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر حمیرا امبرین مزاکرے میں شریک ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کر رہے ہیں

      آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.