اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کے سبب معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں افغانستان میں طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغانستان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگردوں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغان طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘دہشتگردوں کو اسلحے سمیت ہر قسم کی امداد’ دینا بند کریں۔
اسحق ڈار
