Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
    • سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام سے ٹیکس لیکر جیبیں بھرنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیںشہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیداواری سیکٹر کے تمام شعبوں میں سیلز ٹیکس کیلئے پیداوار کی نگرانی رواں برس کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارف سے ٹیکس وصول کرکے اپنی جیب میں ڈالنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں،ٹیکس کی مکمل استعداد کے حصول کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، مشیر وزیراعظم ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پیداواری شعبے میں ٹیکس نگرانی کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کے شعبوں میں نظام مکمل طور پر نصب کیا جا چکا ہے۔ اجلاس کومزید بتایا گیا کہ ٹیکسٹائلز، پیکیجڈ پانی، پیکیجڈ جوس اور پیکیجڈ دودھ کے شعبے میں نگرانی کا نظام نصب کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے آلات کی خریداری مکمل ہو چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سٹیل، پولٹری اور ٹائرز کے شعبے میں آلات کی خریداری 15 اکتوبر جبکہ چائے، گھریلو الیکٹرانکس، چمڑے، کاغذ و بورڈ اور تیل و گھی کیلئے 30 اکتوبر تک خریداری مکمل کر لی جائے گی۔ اس طرح ان تمام پیداواری شعبوں میں نگرانی کے نظام کو رواں برس 31 دسمبر تک مکمل فعال کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کی مجموعی مالیت 2028ء تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیڈا میں جاری اصلاحات کا محور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مختلف شعبوں میں کاروبار قائم کرنے کے مواقع فراہم کرنا ان علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) میں ملکی معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا میں جاری اصلاحات کا محور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو بااختیار بنانے سے ان علاقوں سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی آئے گی اور ملک کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے گا۔قبل ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کو ٹیکنالوجی کا عالمی معیار کا مرکز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور فن ٹیک کے شعبوں میں جدید مہارتوں کی فراہمی اور آئی ٹی انٹرپرینیورز کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش آئی ٹی پارک کو اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مؤثر اشتراک سے جدید آئی ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دانش آئی ٹی پارک میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شراکت داری سے آپریشنز شروع کیے جائیں اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کے منصوبے کا جامع کیس سٹڈی کرے ، دانش آئی ٹی پارک منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے۔ قبل ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور سٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
    وزیر اعظم

    Khabrain News

      Keep Reading

      سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ازبکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کر رہے ہیں

      آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.