لاہور (خبریں ڈیجیٹل) مریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے مشرق وسطی میں ایرانی حملوں سے تباہ ہونے والی امریکی تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے ہوئے تجزیہ کیا ہے کہ ایران نے پہلے امریکی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، پھر امریکی طیاروں اور عمارتوں کو تباہ کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے مختلف سیٹلائٹ کمپنیوں کی تصاویرکی مدد سے امریکی اہداف کو پہنچنے والے نقصان کی آزادانہ طور پر تصدیق کی اور خطے کے چار ایسے حکام سے بھی بات کی جنہیں حملوں میں نشانہ بننے والے مقامات کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں یا وہ خود ان نقصانات سے براہ راست واقف تھے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اگست تک ایران کی جانب سے کیے گئے 115 سے زائد ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں 26 فوجی اڈوں اور دیگر مقامات پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوگئیں۔ امریکی خبر ایجنسی نے سیٹلائٹ تصاویر اور ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تجزیہ کیا ہیکہ ایران نے پہلے امریکی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، پھر مشرق وسطی کے فوجی اڈوں پر طیاروں اور عمارتوں کو تباہ کیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی سازوسامان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا

