گوجرخان (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ فرانس کے چیرمین راجہ علی اصغر نے انگور اڈا میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کاروائی میں طالبان کی چوکیاں تباہ کرنے اور متعدد کو ہلاک کرنے کے پر پاک فوج کو خراج تحسین ہیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بھرپور کاروائی کے دوران بھارتی تنخواہ دار طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے لیگی رہنما نے کہا بھارت افغانستان اور اسرائیل کی ٹرائیکا اس وقت فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف کی باہمی انڈرسٹینڈنگ اور بہترین حمکت عملی کے تحت موثر جوابی کاروائیوں سے پریشان ہیں کیونکہ یہ ممالک ایک ایسے وزیراعظم کے خیال میں تھے جو بھارت کی دھمکی پر گرفتار پائلٹ کو رہاکرتا تھا جو بھارت کی جانب سے کشمیر ہڑپنے پر پوچھتا تھا کیا بھارت پر حملہ کردوں ۔۔وہ اس جنرل کے گمان میں رہے جو کہتا تھا ہمارے ٹینکوں میں تیل ہی. نہیں ۔۔پاکستان دشمن ممالک بھول گئے کہ اس وقت فوج کی کمان فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاس ہے اور ملکی قیادت شہباز شریف کے پاس ۔جو بھارت کو بھارت کے اندر گھس کر ٹھوکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور جرات بھی افغانی طالبان جتنا جلد یہ بات سمجھ لین ان کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا
