مری(نمائندہ خبریں)خاتون اور بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد اور 56 ہزار روپے و موبائل فون چھیننے کا الزام، مری پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر لیے تھانہ پتریاٹہ پولیس نے خاتون اور اس کی بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد، ہراساں کرنے اور موبائل فون سمیت 56 ہزار روپے نقدی چھیننے کے مقدمے میں دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مدعیہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ملزمان نے اس کے اور اس کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا جبکہ بیٹی کا موبائل فون اور 56 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی واقعے کا مقدمہ نمبر 197/26 بجرم دفعات 354، 506، 427 اور 379 ت پ تھانہ پتریاٹہ میں درج کیا گیا ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید احمد کیانی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان محمد امجد ولد محمد یوسف اور نئیرافتخار ولد افتخار احمد کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
