راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں نے نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی دوسرے شخص کی گرا کر لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا۔ شہری نے سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے، درخواست گزار راجہ وسیم الحق نے موقف اختیار کیا ہے کہ چک جلال دین گرجا روڈ راولپنڈی میں 8 کنال 5 مرلے ذاتی ملکیتی جگہ موجود ہے جس کا قبضہ بھی میرے پاس ہے۔ جبکہ سائٹ کی زمین چک جلال دین میں روڈ سے ایک کلومیٹر اندر واقع ہے۔ سائٹ کے دو سالہ لیز معاہدے کے تحت زمین کے تحفظ کے لیے 4 مرلے پر 10 لاکھ روپے لگاکر چار دیواری بنائی کی گئی تھی۔مورخہ 13-10-2026 بوقت 5 بجے شام محکمہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ پولیس ASI واجد اور دیگر ہمراہ پولیس میرے پلاٹ پر آئے، اور میرے پلاٹ کی چار دیواری کو غیر قانونی طریقے سے گرانا شروع کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے فوری طور پر مجھے اطلاع دی کہ آپ کی چار دیواری گرائی جا رہی ہے۔ جب میں موقع پر پہنچا تو ساری چار دیواری گر چکی تھی اور موقع سے پانی کی موٹر، بلاکس اور لوہے کے گیٹ بھی غائب تھے۔ تمام موقع کے چشم دید گواہ عابدی، اور نجیب خان ہیں۔ میں فوری طور پر گرجا چوک پہنچا اور اس واقعے کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس RDA کا کنکشن موجود ہے۔ سائل نے جب لوکیشن دیکھا تو وہ کسی عاشق نامی شخص کا تھا۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں اس پلاٹ کا مالک ہوں اور مجھے اس سے قبل کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نہ ہی میرے ساتھ اس بارے میں کسی نے رابطہ کیا۔ میں نے اس واقعہ کی درخواست سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں دی انہوں نے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری کے احکامات جاری کیے،جس پر ڈی ایس پی نے ار ڈی اے کے افسران کے خلاف رپٹ درج کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران بلڈنگ سپریڈنٹ اور دیگر افسران وغیرہ نے پولیس کی موجودگی میں آر ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر ایل یو اینڈ بی سی کے سائینوں سے جاری کردہ نوٹس عاشق کے نام پر جاری ہوا جبکہ آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر، سپریڈنٹ،انسپیکٹر اور دیگر عملے کے ہمراہ چار دیواری ہماری راجہ نسیم الحق کی گرا کر لوہے کا گیٹ پانی کی موٹر اور بلاک بھی اٹھا کر لے گئے۔ جبکہ نوٹس کسی دوسرے شخص عاشق نام کا تھا،جبکہ عاشق نامی شخص 886 خسرہ میں موجود ہی نہیں ہے۔ ار ڈی اے کے افسران نے ہمارا 10 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کیا ہے،ان افسران کے خلاف قانون کاروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،
