راولپنڈی(خصوصی رپورٹر) تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی، تین منزلہ عمارت شعلوں کی لپیٹ میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق نیا محلہ راولپنڈی میں رہائشی گھر میں مبینہ طور پر پلاسٹک کے کھلونوں کا گودام بنایا گیا تھا،اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے اگ نے تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بوسیدہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ، ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، رہائشی عمارتوں کو گوداموں میں تبدیل کرنے والوں سے کون پوچھے گا؟ شہری آبادی میں ایسے گوداموں کی موجودگی کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،
