تازہ تر ین

شہزادہ جاسم کے خطوط سے کوئی تعلق نہیں, قطری سفیر نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس میں اہم ترین ثبوت سمجھے جانے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کے خطوط کے حوالے سے پہلی بار قطری حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آگیا جس میں قطری حکومت نے ان خطوط سے اظہار لا تعلقی کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستان میں تعینات قطری سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے ان خطوط سے اظہار لا تعلقی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور قطر کی پالیسی ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا۔ ہماری حکومت کا قطری شہزادے کے خطوط سے کوئی تعلق نہیں یہ ایک ذاتی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطری شہزادے کی جانب سے بھیجے جانے والے خطوط پر ہماری حکومت کا موقف بالکل واضح ہے، یہ خط حکومتی سطح پر جاری نہیں ہوئے اور نہ ہی یہ سفارتخانے یا وزارت خارجہ کے ذریعے آئے ہیں۔ قطری سفیر کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔ سفیر نے قطری حکومت کا خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس سے جھوٹ کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ قطری سفیر کا بیان خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ قطری سفیر کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کبھی نہیں کہا کہ خطوط کا تعلق قطری حکومت سے ہے ، یہ خطوط قطری شہزادے نے ذاتی حیثیت میں لکھے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain