All posts by Daily Khabrain

صالحہ سعید کی جگہ دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی انتظامی کمان کا فیصلہ ہو گیا، ایک ماہ بعد شہر کو نیا سربراہ مل گیا۔ دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔دانش افضال ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کے عہدہ پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اصغر جوئیہ بطور قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات تھے۔ یاد رہے 21 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

 

فضل الرحمان حالات کی سنگینی کا خود مطالعہ کریں، دھرنے سے حکومت خوفزدہ نہیں،شیخ رشید

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حالات کی سنگینی کا خود مطالعہ کریں، دھرنے سے حکومت خوفزدہ نہیں، میں حالات کوسمجھتا ہوں، یہ وقت ایسے کاموں کا نہیں ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے سیاستدان میچور ہیں، انھیں ملکی سرحدوں کی صورتحال کا بخوبی ادارک ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں سمجھ بوجھ کر قدم اٹھانا ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری فوج تیار بیٹھی ہے، جو عقل کے اندھے یہ سمجھ رہے ہیں یہ جنگ روایتی ہوگی وہ غلط ہیں۔ جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ ہوگی۔ مودی پانی بند کرنے جا رہا ہے۔ لوگ سخت باتیں کرتے ہیں لیکن میں پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پاکستان ریلوے کا خسارہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ فری ٹریک پالیسی لا رہے ہیں۔ ایک سال میں ریلوے کے مسافروں میں اسی لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ خواہش ہے ریلوے کے مسافروں کی تعداد ایک کروڑ ہو جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کی کم تنخواہ تھی، ان کی تنخواہ میں اضافہ جبکہ اپنے ٹارگٹ سے کئی گنا زیادہ ہدف حاصل کیا ہے۔ ریلوے پولیس کی بنیادی تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی بنائی ہے۔ ہم مزید سامان اور سواری نہیں اٹھا سکتے، لہذا پرائیویٹ ٹرینیں چلائی جا سکتی ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت کے باوجود گرفتار ی، آج مجسٹریٹ کے روبرو پیشی

لاہور(ویب ڈیسک): پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عبوری ضمانت کے باوجود گرفتار کر لیا ہے اور آج انہیں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔ن لیگی رہنما پر کار سرکار میں مداخلت، پولیس سے ہاتھا پائی اور اشتعال انگیز تقریری کے دو مقدمے لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں درج ہیں تاہم عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر رکھی ہے۔کیپٹن صفدر کو گزشتہ رات راوی ٹول پلازے کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا اور مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

نوازشریف کی حالت خطرے سے باہر، اسپتال کے کمرے کو ہی نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا

 

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبیعت خراب ہونے کے سبب سروسسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال کے وی آئی پی کمرے کو ہی نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے علاوہ کسی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔نوازشریف جب تک جیل میں رہیں گے نیب اور پولیس کے اہلکار وہاں موجود رہیں گے۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ڈینگی رپورٹ نہیں ہوا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان نیب کے مطابق سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کی دوائی نے خون گاڑھا ہوا جس کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کم رپورٹ ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب سابق وزیراعظم کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
\

یوگینڈا کی چوالیس بچوں کی ماں کے بعد برطانوی خاتون کا21بچوں کے ساتھ دوسرا نمبر

لندن (ویب ڈیسک)ہمارے معاشرے میں عام طور پر 5 سے 6 بچوں کو زیادہ بچے تصور کیا جاتا ہے اور کسی کے ہاں بچوں کی تعداد 9 یا 10 ہو تو پھر اس کی وجہ شہرت بھی بچوں کی زیادہ تعداد بن جاتی ہے لیکن ہم اپ کو ایسی خاتون کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے 10 یا 15 نہیں بلکہ 21 بچے ہیں۔برطانوی خاتون سو ریڈ فورڈ کی عمر 44 سال ہے اور ان کے 48 سالہ شوہر نوئل ہیں جن کے بچوں کی تعداد غیر معمولی طور پر 21 ہیں اور یہی نہیں اب مستقبل میں ان کے ہاں 22 ویں بچے کی آمد بھی متوقع ہے جس کے بارے میں خاتون نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنا الٹراساو¿نڈ ایک انٹرویو کے دوران شیئر کیا۔

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے پر غور

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظربندی بھی شامل ہے۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مارچ کو روکنے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا جس کے تحت 27 اکتوبر سے اسلام اباد کی طرف آنے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 27 اکتوبر سے موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند کردیے جائیں گے۔ادھر آزادی مارچ کی مہم چلانے والے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق دھرنا سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نظر بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر سے قبل اسلام آباد کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے جبکہ ریڈ زون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے جائیں گے۔ذرائع وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے اور فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تخم بالنگا استعمال کریں اور ڈپریشن سے نجات پائیں

 

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)تخم بالنگا کا استعمال صحت کے لیے بے شمار فائدے مند ہے کیونکہ اس میں موجود غذائیت ہڈیاں مضبوط کرنے میں بھی نہایت ہی معاون ثابت ہوتی ہیں۔مگر ایک تحقیق کے مطابق تخم بالنگا انسان کو ڈپریشن جیسے مرض سے باہر نکالنے کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تخم بالنگا اومیگا 3سے مالا مال ہوتا ہے جو کہ انسان کے مزاج کو مثبت اور اسے خوش کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ڈپریشن ایک ایسی دماغی بیماری ہے جو اب بہت ہی عام ہے، ہم اپنے ارد گرد ایسے بے شمار لوگوں کو جانتے ہوں گے جو اس بیماری سے لڑ رہے ہیں۔سینٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر رام نے بتایا کہ تقریباً 3 گرام تخم بالنگا کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر 10 منٹ تک چھوڑ دیں جب یہ پانی اپنے اندر جذب کرلے گا تو اس کا با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان،سرفرا ز غا ئب

لاہور (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹیم میں ایسے سرپرائز پیکج رکھنے کی کوشش کی ہے جن کے ذریعے آسٹریلیا کو چیلنج کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب حالیہ ڈومیسٹک میچوں میں ٹیموں کے ساتھ موجود کوچز اور سلیکٹرز کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ جس ٹیم کو منتخب کیا ہے وہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔بابر اعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، حماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،وہاب ریاض۔اظہر علی(کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ ۔کوچ مصباح الحق نے ٹیم کے اعلان سے قبل ہی سرفراز کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر میڈیا رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کے حوالے سے ان کی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی مگر آینی طور پر حتمی فیصلہ چیئرمین بورڈ کو ہی کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے جو فیصلہ کیا ہے وہ سرفراز کی کارکردگی اور ان پر موجود دباو¿ کے باعث کیا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کی پاکستان کے لیے خدمات کے وہ معترف ہیں لیکن جو بھی فیصلہ کیا گیا وہ ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔مصباح نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے سرفراز اس کا حصہ بنیں اور جیسے ہی فارم بحال ہو گی تو ان کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنیوالا فل کورٹ بینچ تحلیل

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنے والا فل کورٹ بینچ تحلیل ہوگیا۔ عدالتی بنچ نے نیا بنچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث بینچ تحلیل کر رہے ہیں، نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔ وکیل منیر اے ملک نے استدعا کی کہ مقدمے کے سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا بینچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے۔

کراچی میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کا انکشا ف ،ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد، سپلائر گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک)سندھ فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔ اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک کو فارم ہاو¿س سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی