All posts by Daily Khabrain

کیا سونے سے کچھ دیر پہلے خوراک کھانا نقصان دہ؟

لاہور (ویب ڈیسک ) کہا جاتا ہے کہ رات کا کھانا سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہئے تاکہ مختلف مسائل سے بچ سکیں۔مگر یہ عادت اتنی بھی بری نہیں جتنی تصور کی جاتی ہے۔یہ دعویٰ ایک جاپانی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔طبی ماہرین عرصے سے مشورہ دے رہے ہیں کہ سونے کے لیے بستر پر لیٹنے سے کم از کم 2 گھنٹے قبل کھانا کھالینا چاہئے تاکہ بلڈشوگر لیول مستحکم ہوسکے۔مگر جاپانی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے کھانے اور سونے کے وقت میں اس وقفے سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی نمایاں فرق دیکھنے میں نہیں آتا۔

اوکایاما یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ڈیڑھ ہزار صحت مند افراد کے سونے اور کھانے کے اوقات کا جائزہ 3 سال تک لیا گیا اور اس دوران مسلسل بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

تحقیق میں شامل بیشتر افراد عموماً رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے قبل کھالیتے تھے مگر 16 فیصد مردوں اور 8 فیصد خواتین میں یہ وقفہ کافی کم تھا۔

جب محققین نے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ کھانے اور سونے کے وقت سے طویل المعیاد بنیادوں پر بلڈ شوگر لیول پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسمانی وزن، بلڈ پریشر، ورزش، تمباکو نوشی وغیرہ بلڈ شوگر پر کھانے اور سونے کے وقت میں وقفے سے بہت زیادہ اثرات مرتب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رات دیر سے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ

محققین نے بتایا کہ عام خیال کے برعکس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ دن کی آخری غذا اور سونے کے وقت کا بلڈشوگر لیول پر کوئی نمایاں اثر مرتب نہیں ہوتا۔

ان کے بقول اس کی بجائے لوگوں کو صحت بخش غذا، مناسب نیند، تمباکو نوشی سے گریز اور جسمانی وزن کو کنٹرول جیسے عناصر پر توجہ دینی چاہئے جو کہ ذیابیطس سے بچانے میں زیادہ مدد دیتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے نیوٹریشن، پریونیشن اینڈ ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئے۔

نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا پولیس ، والدین ، تعلیمی اداروں اور ہر شہری کی ذمہ داری : سی سی پی او ، لاہور میں ایک لاکھ افراد نشہ کرتے ہیں خاطرخواہ علاج کی سہولت میسر نہیں: الطاف قمر، ضیا شاہد عوامی مسائل اجاگر کرتے ہیں : سابق ایڈیشنل آئی جی

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا شکار ہونے سے روکنا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ منشیات کا شکار افراد سے دوری اختیار کرنے کی بجائے ہمدردی کا اظہار اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ خبریں و چینل 5کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کی روک تھام کے حوالے سے الحمرا میںمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال خطرے کی علامت ہے جس کے تباہ کن اثرات نہ صرف نشہ کرنے والے فرد بلکہ اس کے خاندان کے افراد اور معاشرے تک محسوس کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپریشن، نفسیاتی مسائل، غربت اور ساتھی طلباء و طالبات کا دباو¿ بھی بچوں کو منشیات کا شکار کرنے کا باعث بنتا ہے۔ منشیات سمیت مختلف منفی رجحانات سے بچاو¿کا واحد ذریعہ اللہ کا قرب اپنانے میں ہے۔ بی اے ناصر نے کہا کہ گزشتہ سال صوبائی دارلحکومت میں 07ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔گزشتہ 03ماہ میں لاہور پولیس نے منشیات کے تدارک کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ 68اجلاس منعقد کئے۔ گزشتہ 03ماہ میں مختلف تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور متعلقہ مقامات پر منشیا ت فروشوں کے خلاف57 سرچ آپریشنز کئے گئے۔تعلیمی اداروں اور ارد گرد منشیات فروشوں کے تدارک کے لئے 39سرویلنس ٹیمیں تشکیل دیں گئیں۔ طلباءو طالبات منشیات کے حوالے سے موجود قانون کا بھی ضرور مطالعہ کریں۔الطاف قمر سابق ایڈیشنل آئی جی ،سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی نارکوٹکس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاشاہد نے ہمیشہ عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے انہوں نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے جو سمینار کروایا ہے وہ آج کے دور کا اہم ایشو ہے ۔آج کے دور میں دنیا دو مسائل سے دوچار ہے اسلحہ کی دہشت گردی اور دوسرا مسئلہ منشیات کی دہشت گردی اسلحہ کی دہشت گردی میں گولہ بارود پھٹتا ہے جس میں خون کی ہولی ہوتی ہے اس اسلحہ دہشت گردی کی بڑی ہولی 1945ءمیں امریکہ نے ہیرو شیما پر ایٹم بم گر کر کھیلی تھی جس میں لاکھوں انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں جس کے بعد دینا اس کو روکنے کےلئے اکٹھی ہوئی اور اس کے بعد آج تک کوئی ایٹم بم نہیں چلایا گیا لیکن پھر بھی اسلحہ کی دہشت گردی سے 2016ءمیں 26ہزرا اور 2017ءمیں 19ہزرا جانیں ضائع ہوئیں جبکہ منشیات کی دہشت گردی میں یواین او کی رپورٹ کے مطابق سالانہ اڑھائی لاکھ جانیں ضائع ہوتی ہیں جبکہ میرا خیال ہے کہ اس سے زیادہ ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی 22کروڑ کی آبادی میں ایک کروڑ کی آبادی نشے کی عادی ہوچکی ہے جس میں 30لاکھ عورتوں کی ہے ہر سال اس مین اضافہ ہورہا ہے لاہور کی آبادی میں ایک لاکھ کی ابادی نشے کی عادی ہوچکی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے اس کےلئے خاطر خواہ علاج کی سہولت میسر نہیں ہے اس بارے موجودہ حکومت کو ہنگامی بنیادوں کام کرنا ہوگا ۔وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے خبریں کی جانب سے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہم کو طلباءکے بہتر مستقبل کیلئے مفید اور خوش آئند قرار دیااور کہا کہ یونیورسٹیسز اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے۔ خصوصاً طلباءو طالبات کو منشیات کی وباءسے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہےں سماج د شمن عناصر نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داو¿ پر لگانا چاہتے ہیںان کی اس سازش کو ناکام بنانے اور عوامی سطح پر شعور و آگاہی کی سرگرمیوں کی ملک بھر کے اساتذہ مدد کریں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد کھوکھر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیرز ایجوکیشن یونیورسٹی نے کہا کہ منشیات بارے جب تک اگاہی نہیں دیں گے تو یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا تعلیمی اداروں میں اس کو فیشن بنا دیا گیا ہے، اس بارے والدین کی بھی اہم ذمہ داری ہے کو وہ اپنے بچوں کو چیک کریں ان پر نظر رکھیں کہیں وہ ایسی سوسائٹی کا حصہ تو نہیں بن رہا انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے مافیا کے خلاف جو منشیات سپلائی کرتا ہے سخت کاروائی کریں اور اس کو نشان عبرت بنائیں تاکہ اور کوئی ایسی جرا¿ت نہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو منشیات کے عادی لوگ ہیں ان سے ہمدردی کی جائے ان کو پیار دیا جائے اور اسی ہمدری اور پیار میں ان کو اگاہی دی جائے تاکہ وہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام سجاد حفیظ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ایچ آئی وی کی سب سے زیادہ شرح انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ہے۔ عمومی طور پر انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد معاشرے کے محروم طبقات میں اکثریت میں ہیں تاہم کچھ تعلیمی اداروں میں گزشتہ کچھ عرصے میں اس کے روجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایس ڈی جی کے مطابق اس کی شرح عوام میں 0.1فیصد سے کم ہو نی چاہیے اور خوش قسمتی سے پاکستان میں اس کی شرح کم ہے ۔ منشیات کے رجحان کو دور کرنے کےلئے والدین کو بچون کے ساتھ اپنے رویے کو دوستانہ رکھنا ہو گا۔ بچوں میں انجیکشن کی وجہ سے پہلے وہ سگریٹ اور دیگر نشوں کی جانب سمائل ہوتے ہیں اور آخری اسٹیج انجیکشن کے ذریعے ہوتی ہے۔ اکثر اس قسم کے مریضوں میں 14سے 20سال کے بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔ سینئر اداکار راشد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاشاہد نے منشیات کی روک تھام بارے جو سیمینارکا انعقاد کروایا ہے قابل تحسین ہے انہوں تقریب میں موجود طالبعلموں سے کہا کہ اپ ہمارے مستقبل ہو آپ کو ایسی لعنت سے دور رہنا ہوگا اور جہاں ایسی لعنت کو دیکھو بروقت اطلاع کرو اپنے والدین کی نصیحت پر عمل کرو کیونکہ آپ کے والدین تجربات سے گزر چکے ہوتے ہیں وہ آپ کی بھلائی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کی آگاہی بارے ہماری جب ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں۔ اس تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، طلباء و طالبات، ایس پیز، شوبز کے نمائندوں اور پولیس ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گلوکاراہ عینی طاہرہ نے ملی نغمے گائے جس سے شرکاءلطف اندوز ہوئے۔

جوانی تیسری بار آنے کو تیار

لاہور( ویب ڈیسک ) اگرچہ پاکستان میں فلموں کے سیکوئل بنانے کا رواج اتنا پرانا نہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے لولی وڈ میں بھی فلموں کے سیکوئل بنائے جانے لگے ہیں۔اب تک جہاں ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل سامنے آچکا ہے، وہیں جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل بھی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔تاہم اب پہلی بار کسی پاکستانی فلم کا دوسری مرتبہ سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔جی ہاں، رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی ٹیم سیریز کی تیسری فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہے، جس کا اعلان خود فلم کی ٹیم نے کیا۔’جوانی پھر نہیں آنی‘ سیریز کے مرکزی اداکارہ ہمایوں سعید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اور ان کی ٹیم ان دنوں اگلی فلم کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں۔ہمایوں سعید کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری اور ہدایت کار ندیم بیگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان دنوں ’جوانی پھر نہیں ا?نی 3‘ کی کہانی لکھی جا رہی ہے۔اگرچہ اداکار نے اگلی فلم کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا، تاہم تصویر میں واسع چوہدری اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ تیسری فلم میں بھی تینوں اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اداکاری کے علاوہ کاروباری میدان میں بھی کامیاب بالی ووڈ فنکار

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی فلم نگری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب کارپوریٹ سیکٹر کی شکل بھی اختیار کرچکا ہے جس سے منسلک ستارے ناصرف مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے کرکے کروڑوں کماتے ہیں وہیں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک قدم ا?گے بڑھ کر باقاعدہ بزنس میں قدم رکھا اور کامیاب بزنس مین بھی کہلائے۔
شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار ناصرف بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ کنگ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے نام سے پروڈکشن کمپنی ہے، یہ کمپنی نا صرف فلمسازی کاکام کرتی ہے بلکہ دیگر پروڈکشن ہاو¿سز کو ویڑول ایفیکٹس اور اینیمیشن سروس بھی فراہم کرتی ہے۔ شاہ رخ خان اس کمپنی کے شریک بانی ہیں۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے ا?ئی پی ایل میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور وہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بانی ہیں۔ کنگ خان نے منافع بخش بزنس کڈز زینیا (بچوں کے پارک)میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
شلپا شیٹھی

شلپا شیٹھی کامیاب اداکارہ کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ شلپا اوران کے شوہر راج کندرا ا?ئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے مالک تھے تاہم ا?ئی پی ایل میں فکسنگ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنے شیئرز فروخت کردئیے۔ ا?ئی پی ایل کے علاوہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے دیگر بزنس میں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ان کی اپنی پروڈکشن کمپنی اور اسپا کی چین بھی جو پورے بھارت میں پھیلی ہوئی ہے۔
سنیل شیٹھی

اداکار سنیل شیٹھی بالی ووڈ کے ماضی کے کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ سنیل شیٹھی نے فٹنس کے بزنس میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور ان کے جم پورے بھارت میں موجود ہیں۔ سنیل شیٹھی پوپ کارن نامی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ بوتیک کے مالک بھی ہیں۔ صرف یہی نہیں سنیل شیٹھی نے ریسٹورنٹ کے بزنس میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بھی قدم جمائے ہوئے ہیں۔
ٹوئنکل کھنہ

ٹوئنکل کھنا کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراو¿ں میں تو نہیں ہوتا تاہم وہ کامیاب بزنس وومن ضرور ہیں۔ ٹوئنکل کھنا بھارت کی نامور مصنفہ ہیں جن کی کتابیں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہیں اس کے علاوہ وہ بھارت کی کامیاب کینڈل میکر ہیں۔ ٹوئنکل اوران کی والدہ ڈمپل کپاڈیا کی ”دی وائٹ ونڈو“کے نام سے کمپنی ہے جس کے ذریعے وہ ڈیزائنر کینڈل بیرون ملک برا?مد کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوئنکل کھنا پروڈکشن کمپنی کی بھی مالک ہیں۔
اجے دیوگن

اداکار اجے دیوگن بھی کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ کامیاب بزنس مین ہیں۔ اجے دیوگن نے بھارتی ریاست گجرات میں چراناکا سولر پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ وہ اجے دیوگن فلمز نامی پروڈکشن ہاو¿س کے بانی ہیں اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی طرح ان کا ویڑول ایفیکٹس اسٹوڈیو بھی ہے۔

بھارتی فلم سٹارامیتابھ بچن راجھستان رائلز خریدنے کے خواہشمند

ممبئی (آئی این پی) انڈین پریمئر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کےلئے امیتابھ بچن نے دلچسپی لینا شرع کر دی ہے اور ایسے میں وہ راجھستان رائلز خریدنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں ۔ راجستھان رائلز کے کو اونر منوج بادلےنے راجھستان رائلز بیچنے کی ٹھانی ہے جس کو خریدنے میں بچن خاندان دلچسپی لے رہا ہے۔بگ بی کا پہلے ہی بھارت میں جاری فٹ بال کے انڈین سپر لیگ اور کبڈی کے کھیلوں میںحصہ ہے ۔واضح رہے امیتابھ بچن راجھستان رائلز کے مالک بننے والے پہلے بالی ووڈ سیلبرٹی نہیں ہونگے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا راجھستان رائلز کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر رہ چکے ہیں۔2013میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔2015 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راج کندرا نے اپنے شیئر فروخت کرکے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

کوہلی کیویزکیخلاف آخری2 ون ڈے اور ٹی 20سیریز میں آرام کریں گے

ممبئی(اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آخری دو میچز اور شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
، ان کی جگہ روہت شرما آخری دو ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ بھارت کو کیویز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز کے بعد بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل کوہلی کو تازہ دم ہونے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ نائب کپتان روہت شرما ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل4، متبادل پلیئرزکی نیلامی تقریب آج

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ (آج)جمعرات کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنورای کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ڈرافٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تمام فرنچائز اپنے اکیسویں کھلاڑی کا انتخاب بھی کریں گی۔پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو اکیسواں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔