All posts by Daily Khabrain

ملائکہ نے اپنی اورارجن کی نجی معلومات اربازخان کوبتانے پرڈرائیورکی چھٹی کردی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراپنے قریبی دوست ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی۔بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاو¿س میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو ا?ج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے ا?گے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے جب کہ کپورفیملی میں سے بھی بونی کپور، ارجن کی بہن انشولا کپوراورکزن سونم کپور اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ سونم کپور کئی بار ارجن کو ملائکہ سے دوررہنے کی ہدایت بھی کرچکی ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں توسیع

کراچی ( ویب ڈیسک ) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی بہن فریال تالپوربینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے کہا کہ معاملہ نیب کو منتقل ہورہا ہے، ضمانت پر کارروائی فی الحال نہ کی جائے جس پر وکیل انورمجید نے کہا کہ انور مجید اور اے جی مجید کو ضمانت دی جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، حکم امتناعی فعال نہیں، ایف آئی اے سے حتمی چالان طلب کیا جائے، اگر حتمی چالان نہیں آتا تو پھرعبوری کو ہی حتمی چالان تصور کیا جائے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ حتمی تفتیش تک ضمانتوں پرکارروائی روک دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے معاملہ عمل درآمد بینچ کے سامنے رکھنے کا بھی کہا ہے، بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کا حکم امتناعی فلیڈ میں ہے یا نہیں جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم امتناعی واپس نہیں لیا۔ عدالت نے استفسارکیا کہ کیا کسی کے پاس سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفیشل ججمنٹ کی کاپی نہیں ملی۔ وکیل انورمجید نے کہا کہ جب انہیں آفیشل فیصلہ نہیں ملا تو یہاں دلائل کیسے دے سکتے ہیں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ عدالت کو پڑھ کر سنایا گیا جس پر وکیل انور مجید نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ حکم امتناعی برقرار رکھا جائے، سپریم کورٹ کی فائینڈنگ میں حکم امتناعی کوبرقراررکھنے کا کہیں ذکر نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم ہوچکا، اب بینکنگ کورٹ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، 5 ماہ سے انورمجید اورعبدالغنی مجید کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے تفتیشی افسراسلام آباد میں مصروف ہے، ریکارڈ کا جائزہ لینے دیں، مہلت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بغیر تفتیش کو دیکھے ضمانت کیسے چلا سکتے ہیں، تفتیشی افسر موجود ہے نہ ایف آئی اے ریکارڈ، کیس کیسے چلائیں، پہلے سپریم کورٹ کے فیصلہ، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں۔پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ عدالت سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک دفعہ دیکھ لے پھر کارروائی آگے بڑھائے، وکیل انور مجید نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے والوں سے ڈرلگتا ہے انہوں نے بڑے بڑے معتبر لوگوں کو نہیں چھوڑا، مجھے ڈرہے کہیں تحقیقات میں آپ کا نام بھی نہ لکھ دیں۔عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں توسیع کردی جب کہ عبدالغنی مجید اورانورمجید کی درخواستِ ضمانت پرسماعت 6 فروری کو ہوگی۔

سلمان خان کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟

ؓممبئی(ویب ڈیسک ) بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے مداح صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن کی یہ خواہش رہی ہے کہ اداکار جلد پاکستان ا?کر ان سے ملاقات کریں۔

لیکن کیا ا?پ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان پاکستان ا?ئے بھی اور کسی کو کان و کان خبر بھی نہ ہوئی۔

سلمان خان کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں اپنی ’بائیک سیدھے کرتے ہوئے‘ پائے گے، تاہم چند ہی لوگ انہیں پہچان پائے۔

اگر ا?پ بھی یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہ سلمان خان ہیں، تو دراصل یہ بولی وڈ اداکار نہیں بلکہ ان سے بہت زیادہ مشابہت رکھنے والا ایک شخص ہے، جس نے سلمان خان جیسا ہی اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔

متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، جس کے بعد ٹوئٹر پر سلمان خان کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرکے سوال کیا کہ وہ کراچی ا?ئے اور انہوں نے مداحوں کو بتایا بھی نہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی ا?پ کراچی میں کیا کررہے ہیں؟‘

تاہم سلمان خان نے اب تک اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان وہ پہلے بولی وڈ اداکار نہیں جن سے مشابہت رکھنے والا کوئی پاکستان میں موجود ہو۔

پشاور بس منصوبے کیلئے فرانس 13 کروڑ یورو کا قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فرانس کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزسٹ کوریڈور پروجیکٹ کے لیے 13 کروڑ یورو (ساڑھے 19 ارب روپے) کا آسان قرض فراہم کرے اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویڑن کے سیکریٹری نور احمد، فرانس کے سفیر مارک بیرٹی اور فرانس ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) کے کنٹری ڈائریکٹر جے کی ایم پریو نے قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے۔واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ سال نومبر میں منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی-1 کی منظوری دی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں اے ایف ڈی کے ساتھ معاہدے کے لیے منظوری دی۔اس منصوبے میں اے ایف ڈی اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک اس منصوبے کے مشترکہ طور پر فنانس کر رہے ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملکی درآمدت کا حجم 27 ارب 39کروڑ ڈالر رہا۔جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برآمدات کا حجم 11ارب 84کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 26 ارب 59کروڑ ڈالر اور برآمدات کا حجم 11ا رب 83کروڑ ڈالر تھے۔

منی لانڈرنگ پر 10 سال قید، جرمانہ 5 کروڑ تک بڑھانے کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی سزا 10 سال کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف جرمانہ 5 کروڑ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی سزا 3سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے جبکہ اس دھندے میں ملوث افراد، کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف جرمانہ بھی 50 لاکھ سے بڑھاکر 5 کروڑ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تناظر میں کی گئی ان ترامیم کے تحت دیگر قوانین کوبھی سخت کیا جارہا ہے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی جائیداد 90دن کے بجائے اب 6ماہ تک بحق سرکارضبط کرنے کے اختیارات بھی دیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ان ترامیم کو ا?ج 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے ضمنی بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

امریکا میں 420 میل کے سائن بورڈز کی بار بار چوری

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا بھر میں لوگ ہائی وے پر خاص نمبروں والے سنگِ میل اتار کر پھینک دیتے ہیں یا چرالیتے ہیں ان میں 420 اور 69 کے نشاناتِ میل سب سے زیادہ چوری ہوتے ہیں۔ ان کی مسلسل چوری کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور ہائی وے انتظامیہ مسلسل پریشان تھی لیکن اب اس کا ایک بہترین حل نکال لیا گیا ہے۔
مثلاً مشرقی واشنگٹن کی ایک شاہراہ پر لفظ 69 کی جگہ 68.9 میل کے بورڈ لگائے ہیں جبکہ 420 میل کی جگہ 419.9 میل کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد سے بورڈز یا سنگِ میل کی چوری رک گئی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجمان بیتھ باو¿سلے نے کہا ہے کہ سائن بورڈ چوری ہونے کے بعد ادارے نے ان کے نمبروں میں تھوڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں کبھی کبھی سنگِ میل کو خالی چھوڑدیا جاتا ہے اور کبھی 420 کی جگہ 419 یا 421 میل بھی لکھ دیا جاتا ہے۔
ریاست واشنگٹن کی حدود میں 8000 ہزار سے زائد میل کی ہائی وے ا?تی ہیں اور اس طرح وہ ہر کلومیٹر پر سنگِ میل کی نگراں ہیں لیکن اب تک وہاں سے 200 بورڈ چوری ہوچکے ہیں اور 2012ئ سے اب تک مزید 608 سنگِ میل کے نشانات لگائے جاچکے ہیں۔

اگرچہ یہ کام تفریح میں کیا جاتا ہے لیکن ان کی بہت اہمیت ہے کیونکہ حادثات یا کسی اور واقعے کی صورت میں سنگِ میل پوسٹ کا ہی حوالہ دیا جاتا ہے جس سے کارروائی میں ا?سانی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں کے پتے بھی سائن بورڈ کے لحاظ سے مرتب کیے جاتے ہیں اور جب وہاں سے یہ علامت ختم ہوجائے تو اس کے بعد بہت مشکل پیش ا?تی ہے۔
اگر میل بتانے والا نشان چوری کے دوران پکڑا جائے تو اس کی سزا تین ماہ قید اور 1000 ڈالر جرمانہ ہے۔ ان چوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس نے بہت کوشش کی تاہم اب تک کوئی مجرم گرفت میں نہیں آسکا اور ایک پوسٹ لگانے پر 1000 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

خوبرو جاپانی ماڈل جو حقیقت میں وجود نہیں رکھتی

جاپان (ویب ڈیسک ) اس تصویر کو غور سے دیکھئے جس میں ایک حسین جاپانی ماڈل دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے بال حقیقی، جلد ہموار اور آنکھوں میں نمی تک اسے زندہ وجود کا درجہ دے رہے ہیں لیکن یہ صرف کمپیوٹر میں بنائی گئی ہے اور اس ماڈل کا اصل دنیا میں کوئی وجود نہیں۔
جاپانی لفظ ima کا مطلب ’ابھی‘ کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ اسی بنا پر اس کمپیوٹر ماڈل کو imma کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ انسٹا گرام کی مجازی ہستی بن چکی ہیں اور لوگ اس کے مداح ہوتے جارہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر اس کے 15 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس کی سوانح میں لکھا ہے کہ یہ محص کمپیوٹر سے بنائی گئی ماڈل ہیں اور حقیقی دنیا میں یہ کہیں بھی موجود نہیں۔

اسے ماڈلنگ کیفے انکارپوریٹ نے بنایا ہے اور گزشتہ برس اس کی کئی تصاویر پیش کی گئی تھیں تاہم یہ سال اس کی غیرمعمولی مقبولیت کا سال بھی ہے۔ اگلے ماہ سی جی ورلڈ میگزین اسے اپنے سرورق پر جگہ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہر شخص ا?ئما کا گرویدہ ہے اور کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین اس تخلیق پر حیران اور ششد ہیں۔ اگلے ماہ سی جی ورلڈ میگزین اسے اپنے سرورق پر جگہ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہر شخص ا?ئما کا گرویدہ ہے اور کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین اس تخلیق پر حیران اور ششدرر رہ گئے ہیں۔
ا?ئما کی سب سے خاص بات اس کا حقیقی روپ ہے اور ہر دیکھنے والا اسے حقیقی سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ا?ئما بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

انسانی ہڈیوں میں نئی قسم کی خون کی رگیں دریافت

جرمنی (ویب ڈیسک ) ہمیں انسانی تشریح الاعضا (ایناٹومی) کی درسی کتب کو نئے سرے سے مرتب کرنا ہوگا کیونکہ انسانی ران کی ہڈی میں ایک بالکل مختلف قسم کی نئی رگ (بلڈ ویسل) دریافت ہوئی ہے۔
ہڈی کے اوپر سے ہوکر اندر کی جانب جاتی ہوئی اس رگ کی دریافت سے ہڈیوں کی ساخت، گٹھیا جیسے امراض اور خود امنیاتی نظام کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔ جرمنی میں یونیورسٹی ا?ف ڈائس برگ ایسن سے وابستہ پروفیسر میتھائس گونزراور ان کے ساتھیوں نے یہ نئی دریافت کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انسانوں میں پہلی مرتبہ اس جگہ خون کی رگیں دریافت کی ہیں جہاں ہماری نظر اس سے پہلے نہیں پہنچی تھی۔
پہلے ماہرین نے پہلے مرحلے پر چوہوں کی ہڈی میں خاص کیمیکل شامل کرکے ہڈی کو شفاف بنایا جس کے بعد کئی رگیں ہڈی کو عبور کرتے ہوئے دیکھی گئیں۔ چوہوں کے ٹانگ کی نچلی ہڈی کی جسامت ماچس کی تیلی جتنی ہے جس میں ہزاروں باریک شریانیں (کیپلریز) نظر آئیں جنہوں نے پوری ہڈی کو لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
اس کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم نے انسانی ران کی ہڈی میں بھی عین اسی طرح کی رگیں اور وریدیں دیکھی ہیں۔ اگرچہ انسانی ہڈیوں کو خون دینے کے لیے دیگر کئی اقسام کی رگیں بھی ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ان نئی رگوں کی تعداد چوہوں کے مقابلے میں قدرے کم دیکھی گئی ہے جنہیں ماہرین نے ’ٹرانس کورٹیکل ویسلز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
پروفیسر میتھائس کے مطابق ہڈیوں کے گودے مین امنیاتی خلیات تشکیل پاتے ہیں اور ہڈیوں کی انہیں شریانوں کے ذریعے باقی جسم تک جاتے ہیں اور شاید یہ بات انسانوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اس سے قبل سائنسدانوں کی ایک اور ٹیم نے عین اسے طرح کی وریدیں (کیپلریز) چوہوں کے دماغ اور کھوپڑی کے اندر بھی دریافت کی ہیں۔ اس کے بعد ماہرین نے دیکھا کہ فالج اور گردن توڑ بخار کی صورت میں کھوپڑی کے امنیاتی خلیات اسی راستے سے دماغ کے اندر تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور شاید یہ نقصان کے ازالے کے طور پر کرتے ہیں۔ تاہم انسانوں میں عین ایسا ہی کردار اب تک نہیں دیکھا جاسکا ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بجلی اور ہائیڈروجن ایندھن میں بدلنے والا انقلابی نظام

جارجیا (ویب ڈیسک ) امریکی ماہرین نے زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس جذب کرکے اسے بجلی اور ہائیڈروجن ایندھن میں بدلنے والا ایک مو¿ثر نظام تیار کیا ہے۔ماہرین کا اصرار ہے کہ اس صدی کے اختتام تک زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 درجے سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے لیے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا ہی کافی نہیں بلکہ فضا میں موجود اضافی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی جذب کرنا ضروری ہے۔
جارجیا ٹیک اور السن انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے مل کر ایک مائع بیٹری نما نظام بنایا ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے اس سے بجلی بناتا ہے اور اس سے قابلِ استعمال ہائیڈروجن ایندھن بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔اس نئے آلے کو ’ہائبرڈ این اے ، سی او ٹو سسٹم‘ کا نام دیا گیا ہے جو بنیادی طور پر ایک بڑی مائع بیٹری کی طرح ہے۔ اس میں سوڈیم دھات کے اینوڈ لگائے گئے ہیں جو نامیاتی برقیرے (ا?رگینک الیکٹرولائٹ) کا کام کرتے ہیں۔ جبکہ کیتھوڈ میں ایک مائع محلول ہے۔ اس طرح دو اقسام کے مائعات کو ایک خاص جھلی سے الگ الگ رکھا جاتا ہے جسے ’سوٹیم سپر ا?یونِک کنڈکٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔جیسے ہی مائع الیکٹرولائٹ میں کاربن ڈائی ا?کسائیڈ گیس داخل کی جاتی ہے جو کیتھوڈ سے عمل کھاکر محلول کو مزید تیزابی بناتی ہے۔ اس سے بجلی اور ہائیڈروجن پیدا ہوتی ہے۔ ابتدائی تجربات میں ماہرین نے 50 فیصد کفایت (ایفی شنسی) کے ساتھ توانائی بنائی اور پورا سسٹم کسی نقصان کے بغیر 1000 گھنٹے تک چلتا رہا۔اسی طرح کے دیگر نظام چلتے ہوئے کاربن ڈائی ا?کسائیڈ بھی خارج کرتے ہیں لیکن اس نئے نظام میں ایسا نہیں ہوتا۔ دنیا بھر میں کاربن پکڑنے ، استعمال کرنے یا اسے تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجیوں پر کام ہورہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں کاربن ڈائی ا?کسائیڈ کو کامیابی سے دیگر مٹیریل میں باا?سانی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
’ہائبرڈ این اے ، سی او ٹو سسٹم‘ اگرچہ ایک عمدہ اختراع ہے لیکن اس کی کارکردگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تاہم کلائم ورکس نامی ایک نظام سال میں 150 ٹن کاربن ڈائی ا?کسائیڈ جذب کرتا ہے جسے اب تک بہت مو¿ثر قرار دیا گیا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ پوری دنیا میں سالانہ 40 ارب ٹن کاربن ڈائی ا?کسائیڈ گیس فضا میں جارہی ہے۔