All posts by Daily Khabrain

موبائل کے ذریعے بجلی کی چوری پکڑنے کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں روز بروز اضافے کے پیش نظر موبائل کمپنی نے ملک کے دشوار گزار علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا۔

اس منصوبے کے تحت مذکورہ آلہ کو پشاور کے علاقے کارخانو میں بجلی کے فیڈرز پر نصب کیا جائے گا۔

برطانوی جی ایس ایم اے کی جانب سے منصوبے کو 2 لاکھ پاو¿نڈ فنڈ دے کر اسپانسر کیا گیا ہے جبکہ ڈیجیٹل مسائل کا حل سیلیولر کمپنی ’جیز‘ پیش کرے گی۔

پائلٹ پروجیکٹ کو مختلف شعبوں میں ا?ٹومیشن اور ڈیجیٹل سلوشنز کے لیے کام کرنے والے نجی ادارے سینٹر فور انٹیلی جنس سسٹمز اینڈ نیٹ ورک ریسرچ (سی ا?ئی ایس این ا?ر) کی جانب سے لگایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزارت آئی ٹی کا بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ

میڈیا کو اس منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سی ا?ئی ایس این ا?ر کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر ڈاکٹر گل محمد کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ سے متعارف کرائے گئے اسمارٹ میٹرنگ سے مماثلت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پائلٹ پروجیکٹ کو ایسے علاقے میں لگایا جائے گا جہاں 25 ہزار صارفین ہوں تاہم بجلی کی چوری کی نگرانی کی قیمت اسمارٹ میٹرنگ سے انتہائی کم ہوگی‘۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری میں معاونت، 20 ہزار ملازمین کیخلاف مقدمات درج

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اسمارٹ میٹرنگ پروگرام اور ایڈوانس میٹرنگ انفرااسٹرکچر پروگرام کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے 90 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر گل کا کہنا تھا کہ سرکاری ادارے اصلاحات اور جدت سے شرماتے ہیں اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی کمی کی اہم وجہ بجلی چوری کرنے والے با اثر افراد کے گروہ کا اس کام میں ملوث ہونا ہے۔

کی بورڈ پر حروف تہجی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں ہوتے؟

لاہور( ویب ڈیسک ) ہم میں سے بیشتر افراد تقریباً روزانہ ہی کی بورڈ کا استعمال کرتے ہیں، اب چاہے وہ دفتر کے کمپیوٹر کا کی بورڈ ہو یا اسمارٹ فون کا۔لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخر کی بورڈ انگریزی حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق کیوں نہیں ہوتے، یعنی ‘اے’ کے بعد ‘بی’ اور ‘سی’ کی جگہ ‘ایس’ اور ‘ڈی’ کیوں ہیں؟

ہوسکتا ہے آپ کو علم ہو یا نہ ہو مگر موجودہ کی بورڈ کو QWERTY کہا جاتا ہے جو کی بورڈ کی اوپری لائن کی بائیں جانب کے چھ الفاظ سے بنا ہے۔

اس کی بورڈ کو 1870 کی دہائی میں اصل ٹائپ رائٹرز کے بانیوں میں سے ایک کرسٹوفر لیتھم شولز نے ایجاد کیا تھا۔

مگر انہوں نے الفاظ کو کی بورڈ کے لے آ?ٹ میں حروف تہجی کی ترتیب کے بجائے بے ترتیب کیوں رکھا؟

دنیا کے پہلے کی بورڈ کا پیٹنٹ 1868 میں درج کرایا گیا تھا جس کا کی بورڈ پیانو کی کیز (Keys) کی طرح انگریزی حروف تہجی کے مطابق تھا۔

مگر اس کی کیز اکثر منجمند یا جام ہوجاتی تھیں جس کی وجہ یہ تھی کہ بہت زیادہ استعمال ہونے والے حروف ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب تھے۔

لہذا یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس مشکل کو دیکھتے ہوئے کرسٹوفرشولز نے QWERTY کی بورڈ تیار کیا، جس میں زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کو مختلف جگہوں پر منتقل کردیا گیا تاکہ مکینیکل مسائل سے بچا جاسکے۔

شولز نے اس زمانے میں ایک کمپنی ریمنگٹن کے ساتھ معاہدہ کیا جس نے اس کی بورڈ کو اپنے مقبول ٹائپ رائٹر ریمنگٹن نمبر ٹو کا حصہ بنایا۔

کی بورڈ کی اوپری لائن میں وہ تمام الفاظ موجود ہیں جو کی بورڈ لکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

تاہم 2 محققین موجودہ کی بورڈ کے حوالے سے ایک مختلف خیال پیش کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ٹائپ رائٹرز کو ٹیلی گراف آپریٹرز استعمال کرتے تھے جو مورس کوڈ میں موصول پیغام کو تحریر کرتے ہوئے درست حروف تہجی پر مبنی کی بورڈ پر ٹائپ کرتے ہوئے الجھن کا شکار ہوجاتے تھے، یہی وجہ ہے کہ کی بورڈ کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا۔

اب ان دونوں میں سے وجہ جو بھی ہو، لیکن کی بورڈ کی یہ ترتیب کمپیوٹرز سے لے کر اسمارٹ فونز کے کی بورڈ کے لیے بھی اپنائی جاچکی ہے۔

منی بجٹ آج ، سیمنٹ سمیت 150 اشیا سستی ، موبائل فونز ، گاڑیا ں مہنگی ہو نگی

اسلام آباد (وائس آف ایشیا‘ آن لائن) حکومت کی جانب سے آج دوسرا منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ منی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع ایف بی آر کے مطابق منی بجٹ میں نان فائلزر کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔نان فائلز کے بڑی جائیداد خریدنے پر پابندی برقرار رکھنے کی تجویز ہے جب کہ ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل فون پر 5 فیصد مزید ٹیکس بڑھایا جا سکتا ہے۔برآمدی شعبے کے لیے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے۔جب کہ عوام کے فائدے کے لیے درآمدتی اشیاءکی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے پاکستان کی لوکل اشیاء زیادہ استعمال ہوں گی اور اس سے پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی۔منی بجٹ میں خواتین پر بھی مہنگائی کا پہاڑ ٹوٹے گا کیونکہ منی بجٹ میں سجنے سنورنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔جب کہ دوسری جانب حکومتی اراکین آنے والے بجٹ کو عوام دوست قرار دے رہے ہیں ،یہ بجٹ کتنا عوام دوست ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ مالی سال 2019ءکے 7ویں مہینے میں حکومت کی جانب سے تیسری مرتبہ منی بجٹ (آج)بروز بدھ 23 جنوری پیش کیا جائےگا۔بجٹ پیش کرنے کا مقصد آمدنی کا خسارہ کم کرنے کےساتھ ملک میں کاروبار کرنے کا طریقہ کار آسان بنانا ہے، ایک نجی ادارے کی جانب سے بجٹ اقدامات اور ان اقدامات کے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات پر مبنی ایک رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنے کا مقصد پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔اس کے علاوہ بجٹ سے حکومت کی آمدنی میں کمی کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی آمدنی 170 ارب روپے سے کم تھی، بجٹ اقدامات کے ذریعے حکومت 150ارب روپے کی کمی دور کرسکے گی، حکومت کا عزم اور توجہ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو بحال کرنے پر ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر فرزانہ کے مشیر اور ترجمان خاقان نجیب خان نے کہا کہ منی بجٹ پیش کرنے کا مقصد کم لاگت ہا¶سنگ اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ زرعی شعبے کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔یہ مالیاتی پیکج منی فیچرنگ اور ایکسپورٹ کے اردگرد ہے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پیکج میں منفی خالص آمدنی کا اثر پڑے گا ۔جب ان سے منی بجٹ میں جی ایس ٹی کی شرح میں ایک فیصد اضافے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ترجمان نے اس حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل میں کوئی ٹیکس کی پیمائش کا تصور نہیں کیا جاتا انہوں نے دعوی کیا کہ منی بجٹ کاروباری حلقوں میں آسانی فراہم کرے گا ۔جس سے مزید کاروباری سہولتیں میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درآمدات کے فروغ کے لئے ریفریجریشن پیکج متعارف کرانے کی بجائے کسی بھی منی بجٹ کو پیش نہیں کر رہی ۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم کے ہمراہ قطر روانگی سے قبل بجٹ کے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس کے علاوہ زراعت اور ہا¶سنگ سیکٹر سے متعلق صنعتوں کو کم لاگت ہا¶سنگ کا حصہ بنانے کے لئے قیمت کم کرنے کی بھی ضرورت ہو گی اس کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ درآمد ت شدہ 1800 سی سی گاڑیوں پر زائد ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ حکومت پانچ سالہ ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا اعلان منی بجٹ میں(آج) کریگی۔ ذرائع کے مطابق چارسلیبزپرکسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے،تقریبا 150شیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔لگژری گاڑیوں کی درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی میں 10فیصد اضافہ اوراسمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیا میں الیکٹرونکس ، انجینئرنگ، کیمیکلز شامل ہیں اور جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 6فیصد تھی اسے5فیصد کردیا جائیگا۔منی بجٹ (آج) بدھ کو پیش ہوگا، اصلاحاتی پیکیج اور فنانس ضمنی بل کو حتمی شکل دیدی گئی۔جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 18فیصد ہے اسے 19 اور 16فیصد والی کو 15فیصد کردیا جائیگا جبکہ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلئے سہولیات دی جائیں گی۔منی بجٹ میں سستے گھروں کی تعمیر، زرعی شعبہ کی صنعت کیلئے مراعات اور چھوٹے کاروباروں کو وسعت دینے کےلئے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے۔سیکورٹیزکی خریدوفروخت پرایڈوانس ٹیکس کی شرح اعشاریہ صفر ایک فیصد سے بڑھاکردوگناکرنیکی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی پیک کے منصوبوں کے سامان کو ٹیکس کی چھو ٹ دینے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کےلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چار سلیبز پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز منی بجٹ کا حصہ ہے۔ تقریباً 150 اشیاءکی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ جبکہ لگثرری گاڑیوں کی امپورٹ ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ جبکہ سمارٹ موبائلز پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کی بھی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ میں شامل اشیاء میں الیکٹرانکس ، انجنئیرنگ اور کیمیکلز شامل ہیں۔ جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی چھ فیصد تھی اسے پانچ فیصد کیا جائے گا اور جن اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی 18فیصد ہے اسے 19اور 16 فیصد والی کو 15فیصد کر دیا جائے گا۔ ایس ایم ایز کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کرنے کے لیے سہولیات دی جائیں گئیں اور سستے گھروں کی تعمیر اور ذرعی شعبہ کی صنعت کے لیے مراعات کا اعلان بھی متوقع ہے۔ جبکہ چھوٹے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے بھی مراعات کا اعلان متوقع ہے ۔ جبکہ سکیورٹیز کی خریدوفروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 0.01 فیصد سے بڑھا کر دوگنا کر دی گئی ہے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومتی آمدنی 170ارب روپے سے کم تھی‘ بجٹ اقدامات کے ذریعے حکومت 150ارب روپے کی کمی دور کر سکے گی‘ حکومت کا عزم اور توجہ برآمدی شعبے کی صنعتوں کو بحال کرنے پر ہے۔

وسیم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم میں ’ مسٹری سپنر‘کی کمی محسوس ہونے لگی

کراچی(نیوزایجنسیاں) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم میں مسٹری سپنرکی کمی محسوس ہونے لگی، لیجنڈری فاسٹ باولر نے کہا ہے کہ ملک میں صلاحیت کی قطعی کوئی کمی نہیں۔ لیکن گرین شرٹس کے پاس ایسا کوئی سپنر موجود نہیں جو بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے پاس بھی راشد خان، مجیب الرحمن اور ظاہر خان کی شکل میں ایسے تین سپنرز موجود ہیں لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ اس مشکل کا حل تلاش کرے اور کوئی ماہر مسٹری سپنر سامنے لایا جائے ۔

پی ایس ایل فور، متبادل پلیئرزکیلئے ڈرافٹنگ کل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ کل ہوگی۔ پی ایس ایل فور کے متبادل کھلاڑی کے انتخاب کے لیے ڈرافٹنگ چوبیس جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ڈرافٹنگ میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے متبادل کا بھی انتخاب کیا جائے گا، تمام فرنچائز اپنے اکیسویں کھلاڑی کا انتخاب بھی کریں گی۔پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام فرنچائزز کو اکیسواں کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سی ٹی ڈی افسران خلیل ، اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے ذمہ دار قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ قانون نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعے کے تناظر میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ آج میڈیا کو ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی، انکاﺅنٹر میں ملوث تمام اہل کاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ راجا بشارت نے بتایا ڈی آئی جی ساہیوال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو معطل کر دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کے 5 افسران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سربراہ نے اجلاس میں ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی، خلیل اور اس کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی افسران کو ٹھہرایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا، پنجاب حکومت کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اسے مثال بنائیں گے۔ تاہم وزیرِ قانون راجا بشارت نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ ساہیوال آپریشن 100 فی صد صحیح تھا، ذیشان سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے جے آئی ٹی سربراہ نے کچھ مہلت مانگی ہے۔ راجا بشارت نے بتایا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی ہوگی، سی ٹی ڈی کے 5 افسران کے خلاف دفعہ 302 کے تحت چالان کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا حالات بتانے کے لیے میڈیا کو آج ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی، جس گاڑی میں انکاﺅنٹر ہوا اس کی تفصیل کل بتائیں گے، انکانٹر میں ملوث تمام اہل کاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، تاہم اصل محرکات تک پہنچنے کے لیے جے آئی ٹی نے کچھ دن کی مہلت مانگی ہے۔لاہور (خصوصی ر پو رٹر )ویزر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ، کو فوری طور عہدے سے ہٹانے کا حکم ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سائےوال کو معطل ،سی ٹی ڈی کے چا ر افسران کے چا لا ن مکمل کر نے سمیت جے آئی ٹی نے خلیل اور اس کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا۔سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اعجاز شاہ نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی جب کہ دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ نے جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی میڈیا پر بیان بازی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی حقیقت جاننے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل کی شام 5 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا تھا اور اب ڈیڈ لائن گزرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جے آئی ٹی اور سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت آئی جی پنجاب، وزیر قانون راجا بشارت، وزیر بلدیات علیم خان و دیگر شریک ہیں، اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات پر غور کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے،معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سید اعجاز شاہ سے رابطہ کیا ہے اور ان کی میڈیا سے بات چیت پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بیان بازی سے روک دیا ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس نوعیت کے معاملے پر بیان بازی سے گریز کریں۔اعجاز شاہ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کرے، ابتدائی رپورٹ میں ابہام پایا گیا تو انکوائری جوڈیشل کمیشن کو دئیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم نے ساہیوال میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور 4 عینی شاہدین کے بیان قلم بند کئے۔اس موقع پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ اگزشتہ روز رپورٹ مرتب کرلیں، لیکن جو رپورٹ پیش کریں گے اسے ہم حتمی نہیں کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے 6 لوگ زیر حراست ہیں جن سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

عباس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف ائیر میں شامل

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے سال 2018کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ویرات کوہلی کی 2018 کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، جب کہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیمسن ، ہنری نکلز، رشب پنٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا اور محمد عباس شامل ہیں۔ 2018کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5سنچریوں کی بدولت 55.08کی اوسط سے ایک ہزار 322رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55کی اوسط سے ایک ہزار 202رنز بنائے۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔سری لنکا کے کمار دھرماسینا نے آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیا، اس سے قبل کمار دھرما سینا 2012 میں بھی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے بیٹسمین کلیم میکلیوڈ ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے گزشتہ سال 2 سنچریاں اسکور کیں۔بھارت کے ریشبھ پنٹ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، وہ انگلینڈ میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی وکٹ کیپر بنے جب کہ انہوں نے ایڈیلیڈ میں 11 کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے گزشتہ برس جولائی میں زمبابوے کے خلاف ریکارڈ 172 رنز بنائے اور انہوں نے یہ ایوارڈ دوسری مرتبہ حاصل کیا۔بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی فینز مومنٹ آف دی ایئر قرار پائی۔

قطر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریان دینے کا اعلان

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی وزیر اعظم عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے قطر کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے قطری قیادت کو ایک لاکھ پاکستانی افراد کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وزیر اعظم عمران خان نے درخواست قبول کرنے پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2022ءمیں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی درخواست کی اور امیرقطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کے ساتھ قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے، زراعت، پٹرولیم، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعظم عمران خان کا دوحہ میں دیوان امیری آمد پر شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، دیوان امیری پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرماریہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔امیر قطر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکسدتانیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کےپیسے پر پاکسدتان چل رہاہے۔ انکی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔ قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد پہلا جلسہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہو رہا ہے۔ جب کرکٹ کھیلنے جاتا تھا تو بیرون ملک پاکسدتانیوں سے ملاقات ہوتی تھی۔ انہوں نے دل کھول کر پاکستان کے لیے عطیات دئیے۔ بیرون ملک سے پیسہ بھیجنے والے ہیرو ہیں اور پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر بھیجنے والے ولن ہیں۔ چوری کے پیسے سے ڈالر باہر بھیجے جاتے تھے جسکی وجہ سے ڈالرکے مقابلے میں روپے کی بے قدری ہوئی۔ منی لانڈرنگ کیوجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھی۔ میری جنگ ان پیسہ چوری کرنے والوں کے خلاف ہے۔ ہمارے پاس اتنے ڈالر نہیں جو ہم چیزیں باہر سے منگوا سکیں۔ جانتا ہوں اوور سیز پاکستانی ملک کے لیے کتنی محنت کرتے ہیں۔ کتنی مشکل اٹھا کر ملک سے باہر روزی کمانے جاتے ہیں۔ اٹلی میں پاکستانی نوجوان 6،6 کر کے ایک کمرے کے گھر میں رہتے ہیں۔ وہ دن ضرور آئیگا جب پاکستان کو مشکل سے نکالیں گے۔ پاکستان جتنا مقروض ہے اب تک دیوالیہ نکل چکا ہوتا۔ انشائ اللہ وہ دن ضرور آئیگا جب پاکستانیوں کو روزگار کے لیے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دباو میں کھیلنا آتا ہے حکومت ملی تو 20 رنز پر 4 آوٹ تھے۔ حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ عمران خان اور جاوید میانداد کی پارٹنرشپ بن رہی ہے، عوام فکر نہ کریں۔ اللہ نے پاکسدتان کو ہر نعمت سےنوازا ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ جب سے حکومت آئی ہے ایک بھی کرپشن کا سکینڈل نہیں نکلا۔ ایک وقت تھا جب برطانیہ پر پاکستانیوں پر حملے ہوتے تھے اور انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔ وہ وقت آنیوالا ہے جب سبز پاسپورٹ لیکر نکلیں گے تو دنیا میں عزت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وسائل سے نہیں، دیانتداری سے حکومت چلانے سے ملک امیر ہوتا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کرپشن اور ٹیکس نظام کیوجہ سے پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں۔ ملک میں 36 ٹیکس تھے، ہم 16 پر لے آئے ہیں اور مزید کم کریں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا کبھی کوئی کرپشن سکینڈل نہیں نکلےگا۔ پاکستان کی کل برآمدات 24 ارب ڈالر ہیں۔ ملائشیا میں ٹورازم سے ہی 20 ارب ڈالر آمدنی ہوتی ہے۔ ترکی کی ٹورازم سے آمدن 40 ارب ڈالر ہے۔ ٹورازم سے اتنا پیسہ اکٹھا کر کے دکھاوں گا کہ کبھی قرض نہ لینا پڑے۔قطر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریان دینے کا اعلان

ٹیکس فراڈکیس،رونالڈوکو2سال کےلئے معطلی کی سزا

میڈرڈ(نیوزایجنسیاں) سپین کی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس میں دھوکہ دہی کا مجرم قراردے کر دوسالہ معطلی کی سزا سنادی ہے۔اسپین کے شہر میڈریڈ کی عدالت میں کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف ٹیکس میں دھوکہ دہی سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، پرتگالی اسٹار پر الزام تھا کہ انہوں نے تقریبا 14.7 ملین یوروز کا ٹیکس دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے ٹیکس بچانے کے لیے ورجن آئی لینڈ اور آئرلینڈ جیسے مقامات پر موجود کمپنیوں کا استعمال کیا کیونکہ ان ملکوں میں قوانین کے تحت کم ٹیکس ادا کر کے چھوٹ حاصل کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی ٹیکس حکام سے چھپائی۔عدالت نے کرسٹیانو رونالڈو کو 2 سال کے لیے معطلی کی سزا سنادی ہے، اس کے علاوہ انہیں 19 ملین یوروز کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر رونالڈو بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے جرمانے سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اسپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت نے کسی کھلاڑی کو دو سال کے لئے معطلی کی سزا دی ہے۔

مادھوری 17سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

ممبئی(شوبزڈیسک )بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007میں بننے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ‘دھمال ’کی تیسری کڑی ‘ٹوٹل دھمال ’کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مادھوری 17 سال بعد انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم ‘ٹوٹل دھمال رواں سال22فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔