All posts by Daily Khabrain

‘چاہتی ہوں لوگ آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر نہ پہچانیں‘

ممبئی (ویب ڈیسک)گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ملائلم فلم کے سین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہی رات میں اسٹار بن جانے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش وریئر اس بات پر خفا ہیں کہ لوگ انہیں آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر جانتے ہیں۔گزشتہ برس فروری میں پریا پرکاش کی ملائلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے گانے ’مانیکا ملارایا پووی ‘ کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔مختصر ویڈیو میں پریا پرکاش وریئر کو ساتھی اداکار کو شرارتی اور رومانوی انداز میں آنکھ مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس گانے کی ویڈیو ویلن ٹائن ڈے سے قبل ریلیز کی گئی تھی، تاہم یہ مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور پریا پرکاش راتوں رات اسٹار بن گئی تھی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں پریا پرکاش کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوو¿رز بن گئے تھے جب کہ وہ بھارت میں چند ہفتوں تک گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بھی بن گئی تھیں۔جہاں وہ آنکھ مارنے کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، وہیں ان پر ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں نے مقدمہ بھی دائر کروایا تھا، تاہم بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا تھا۔گانے میں آنکھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی پریا پرکاش کو آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر پہچاننے لگا اور یہ اطلاعات بھی ا?ئیں کہ انہیں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہے۔یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ پریا پرکاش کو رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اس فلم میں سارہ علی خان کو کاسٹ کیا گیا۔حال ہی میں پریا پرکاش نے سمبا میں کاسٹ کیے جانے اور بولی وڈ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے پہلی بار بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ رنویر سنگھ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ںڈیا ٹوڈے کے مطابق پریا پرکاش نے اپنی ا?نے والی بولی وڈ فلم ’سری دیوی بنگلو‘ کے ٹریلر کو ریلیز کیے جانے کے بعد موقع پر انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ایک تقریب میں رنویر سنگھ سے ملیں اور انہیں بتایا کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں۔پریا پرکاش کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں ’سمبا‘ میں کاسٹ کیا جاتا اور انہیں اس فلم میں کاسٹ کرنے سے متعلق چہ مگوئیاں بھی ہوئیں، کاش وہ چہ مگوئیاں سچ ثابت ہوتیں۔ایک اور سوال کے جواب میں پریا پرکاش نے بولی وڈ اداکاراو¿ں سارہ علی خان، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خود سے سینیئر اور اچھی اداکارائیں قرار دیا۔پریا پرکاش کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں ان اداکاراو¿ں سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتیں، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی انڈسٹری میں ایک مقام ملے۔پریا پرکاش کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر نہیں بلکہ ایک اداکارہ کے طور پر پہچانیں۔خیال رہے کہ پریا پرکاش کی پہلی بولی وڈ فلم ’سری دیوی بنگلو’ کی ہدایات بھی ملائلم ڈائریکٹر پرشانت ممبولی دے رہے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اس فلم کو 70 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا۔آاگرچہ اس فلم کے حوالے سے فلم کی ٹیم نے وضاحت نہیں کی، تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی گلیمرس اور کامیاب زندگی کے گرد گھومتی ہے۔فلم کے جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں پریا پرکاش کو سری دیوی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو پر اسٹار کی طرح عیاشی کی زندگی گزارتے دکھائی دیتی ہیں۔اگرچہ مختصر ٹیزر سے فلم کی مکمل کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم ٹیزر کے ا?خر میں پریا پرکاش کو باتھ ٹپ میں سری دیوی کی طرح مرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سری دیوی گزشتہ برس فروری میں دبئی کے ایک نجی ہوٹل میں نہانے کے دوران باتھ ٹب میں بے ہوش بننے کے بعد ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کی تھی، جس وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔

دیوقامت مگرمچھ خاتون سائنس دان کو زندہ نگل گیا

جکارتا(ویب ڈیسک )انڈونیشیا کی ایک تجربہ گاہ میں 17 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ نے خاتون سائنس دان کو زندہ کھا لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے یوسیکی لیبارٹری کی سربراہ 44 سالہ ڈیئسی تووہ کو تجربہ گاہ میں کھانا کھلاتے ہوئے مگرمچھ نے زندہ نگل لیا۔تجربہ گاہ کے دیگر ملازمین صبح پہنچے تو انہیں پانی میں کچھ عجیب محسوس ہوا، معائنہ کرنے پر مگرمچھ کے جبڑے میں سائنس دان کے گوشت کے ٹکڑے موجود تھے۔ریسکیو اداروں نے مگر مچھ کو پکڑ کر کارروائی کی تو مگر مچھ نے سائنس دان کے جسم کے کچھ حصے اگل دیئے جب کہ مگر مچھوں کے تالاب سے خاتون سائنس دان کی نامکمل لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔سائنس دان کا شکار کرنے کے لیے مگر مچھ نے 8 فٹ لمبی چھلانگ لگائی ہوگی، یہ مگرمچھ ایک ہفتے قبل اپنے ایک ساتھی کو بھی ہلاک کرکے کھا گیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔یہ تجربہ گاہ نجی طور پر قائم کی گئی ہے جس کے مالک کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے اور نہ ہی خاتون سائنس دان کی لیبارٹری کے سربراہی اور خدمات کا تعین ہو سکا ہے۔

کینیا میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

نیروبی(ویب ڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران تمام حملہ آور مارے گئے۔کینیا کے صدر نے ہوٹل کے اطراف جاری سرچ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے جب کہ ایک کے بارے میں برطانوی شہری ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے بقیہ افراد مقامی ہیں۔ شدت پسند جماعت الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 حملہ آور ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت 72 قومی اسمبلی کے اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے 332 اراکین اسمبلی کی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق 332 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کی منظور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی جانب سے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ قومی اسمبلی کے 342 میں سے 72 اور سینیٹ کے 20 اراکین، پنجاب اسمبلی کے 115،سندھ کے 52 ارکان، خیبر پختونخواکے 54،بلوچستان کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ جن میں وزیراطلاعات فواد چوہدری ، عامر کیانی اور راحیلہ مگسی ، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ،احسن اقبال اور ھسین الہیٰ شامل ہیں۔

بلاول ہاؤس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلاول ہاوس کراچی کے نوکر بھی ارب پتی بن گئے، ایف آئی اے نے ارب پتی ملازم کو کھوج نکالا، منی لانڈرنگ جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو خط لکھ دیا۔جے آئی ٹی نے لینڈ یوٹیلائزیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ائیرپورٹ کے قریب 7 ایکڑ زمین عبد الجبار کو کیسے الاٹ کی گئی، پابندی کے باوجود 7 ایکڑ زمین بلاول ہاوس کے ملازم کو کیسے ریگولرائز کر دی، عبدالجبار کو دی گئی زمین کی ادائیگی جعلی بینک اکاﺅنٹ سے کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق، گلستان جوہر صفورا کی زمین کی مالیت 5 ارب سے زائد ہے، پابندی کے باوجود زمین پہلے الاٹ ہوئی پھر ریگولرائز بھی ہوگئی۔

گلوکارہ ریانا نے اپنے والد پر مقدمہ کردیا

نیو یارک (ویب ڈیسک)شمالی امریکی کیریبین ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے اپنے والد کے خلاف ان کے برانڈ کے نام کو اپنے کاروبار میں استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔لاس اینجلس کی عدالت میں دائر کردہ اپنی شکایت میں ریانا جن کا پورا نام رابِن ریانا فینٹی ہے نے اپنے والد رونلڈ فینٹی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر ان کے ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کی جبکہ ایسا پیش کرنے کی کوشش کی کہ ان کا کاروبار فینٹی انٹرٹینمنٹ گلوکارہ سے منسلک ہے۔30 سالہ ریانا نے کہا کہ وہ اس نام کو سال 2012 سے اپنے میک اپ اور دیگر کاروبار کے لیے استعمال کررہی ہیں۔فینٹی انٹرٹینمنٹ ایک ٹیلنٹ اور پروڈکشن کمپنی ہے، جسے 2017 میں رونلڈ اور ان کے ساتھی نے قائم کیا۔عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ریانا نے مطالبہ کیا کہ ان کے والد رونلڈ فینٹی اس برانڈ کے نام کو فوری استعمال کرنا بند کریں جبکہ ہونے والے نقصان کی بھرپائی بھی دیں۔تاہم فینٹی انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معاف کردیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں، لیکن خواہش کے باوجود ان کا شاگرد نہیں بن سکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن سے اتنی محبت کے باوجود ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، گلہ ختم ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاو¿ں گا، میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کر دیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کل 17 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے اور ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے، وزرا سے گلے شکوے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکمراں جماعت تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی پھٹ پڑے اور وزرا کے ساتھ رابطے کے فقدان کا شکوہ کیا۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے بعد حکومت بھی میدان آگئی اور پارلیمنٹ ہاو¿س میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال اور اپوزیشن اتحاد پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ منی بجٹ پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے حکومتی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے ملکی اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی اور حکومتی بیانیے کو پیش کیا۔اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارکان اسمبلی نے ملک کی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ سے بریفنگ کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے انہیں بریفنگ دی اور اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، فواد چودھری کے بیان پر مونس الہیٰ کا ردعمل اور حکومتی اتحاد کو خطرے کے معاملے پر وزیراعظم ضرور توجہ دیں گے اور اس پر ضرور بات ہوگی، سندھ میں بھی چند ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ تبدیلی کی ہوا سندھ اور کراچی میں چلے۔پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑی محنت کر رہے ہیں تاہم زمینی حقائق بھی دیکھنے ہوں گے، ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراءکے مابین راوبط کا فقدان ہے، جب سے حکومت میں آئے ہیں پارٹی سطح پر رابطے ختم کر دیے گئے۔جنوبی پنجاب اور فیصل آباد ڈویڑن کے ارکان نے بھی وزراءسے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی حالات رہے تو جنوبی پنجاب سے آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف وہیپ عامر ڈوگر بھی وفاقی وزراء کے رویے سے نالاں نکلے اور انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو وزراءسے ملاقات اور بریفنگ کے لیے وقت مانگنا پڑتا ہے، وفاقی وزراءکی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ آج کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ وزراءاپنے چیمبرز اور دفاتر میں ارکان کے ساتھ مسلسل رابطے کو یقینی بنائیں۔اسد عمر نے جواب دیا کہ 5 ماہ ہوگئے کسی نے پارٹی سطح پر ملاقات کے لیے نہیں کہا، لیکن آپ سب کی امیدوں اور حکومتی اہداف کو ضرور پورا کروں گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ارکان سے وزرائ کے مسلسل رابطہ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہفتہ میں ایک روز ہر وزیر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بریف کرے گا۔

گجرانوالہ کے نوجوان کا پینسل کی نوک سے 50 رنگز کی چین بنانے کا عالمی ریکارڈ

گجرانوالہ (ویب ڈیسک)پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، جس کا ثبوت اکثر و بیشتر ہمیں ملتا رہتا ہے، گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عبد البصیر بھی ایسے ہی نوجوان ہیں، جنہوں نے پینسل کی نوک سے پچاس رنگز کی چین بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ عبد البصیر نے پینسل کو تراش کر فنکاری کا آغاز دو سال قبل کیا تھا، اس کے بعد انہیں جو ڈیزائن پسند آتا، وہ زبردست مہارت سے اسے پینسل کے سکے پر بنا ڈالتے، جن میں مینارِ پاکستان، نشان حیدر، تاج محل، اٹلی کا پیسا ٹاور، لندن کا کلاک ٹاور اور برج خلیفہ وغیرہ شامل ہیں۔پھر اسی مہارت کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے نیا کارنامہ انجام دیا اور پینسل کی نوک سے 50 رنگز کی چین (Keychain) بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنالی۔انہوں نے یہ چین 60 گھنٹوں میں تیار کی جس کے لیے انہوں نے روزانہ 15 روز تک 4 گھنٹے کام کیا۔ عبد البصیر کا کہنا ہے کہ انہیں پینسل کی نوک سے پچاس رنگز کی چین بناتے ہوئے کافی ڈر تھا کہ کہیں سکا ٹوٹا ہوا نہ ہو یا پھر کام کرتے وقت ٹوٹ نہ جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ چین مکمل ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی اپنے فن سے محبت اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ ہے اور میں مزید ایسے ریکارڈز بنا کر آرٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

ہنگو (ویب ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس 23 نومبر کو قبائلی علاقے لوئر اورکزئی کے کلایہ بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔