All posts by Daily Khabrain

ثقافتی تقاریب کسی بھی ملک کے کلچر کی عکاسی کرتی ہیں ،گورنر چوہدری سرور کی صوفی نائٹ میں چینل ۵سے گفتگو

لاہور (صدف نعیم)ثقافتی تقاریب کسی بھی ملک کے کلچر کی عکاسی کرتی ہیں ۔یہ بات صوفی نائٹ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہی ۔یہ ایونٹ وزیر ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کروایا تھا
گورنر پنجاب نے چینل ۵سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بر طانیہ میں ایشین میلہ منعقد کروایا تا کہ لوگ ہماری ثقافت بارے جان سکیں ۔برطانیہ کے ایشین میلے میں بنگلہ دیش ،بھارت اور دیگر ممالک سے فنکاروں کو مد عو کرتے تھے

قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئی

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پورٹ الزبتھ میں ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، طلعت حسین، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شان مسعود، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ کل عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے، چوہدری مونس الٰہی

لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماو¿ں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی ا?ئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسلم لیگ (ق) کا نام منہ سے نکل گیا، رات گئے فواد چوہدری نے مونس الٰہی کو معذرت کا میسج کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی طرف سے ٹی وی شو میں مسلم لیگ (ق) میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے بیان دیا گیا، فواد چوہدری نے (ن) لیگ اور پی پی میں بھی فارورڈ بلاک کی بات کی تھی۔

زیر آب تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش شروع

آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے ساتھ پوری قوم کی آنکھیں کراچی کے ساحلی علاقے میں زیر آب تیل و گیس کے ذخائر کی کھدائی پر لگ گئی ہیں۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحل سے 230کلو میٹر کے فاصلے پر واقع انڈس جی بلاک میں کھودے جانے والے کنویں کو”کیکڑا۔ون“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقام سے گیس کا بڑا ذخیرہ بازیافت ہونے کا امکان ہے جس سے گیس کی مقدار اور بہاو¿ کے درست اعدادوشمار کا اندازہ اپریل 2019تک لگایا جاسکے گا۔ سمندر میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لیے 1300 میٹر گہرائی میں کھدائی کی جائیگی جس کے لیے اطالوی آپریٹر ENIنے مشہور زمانہ سمندر میں تیل کے کنویں کھودنے والے جہاز Saipem 12000 کی خدمات حاصل کی ہیں جو کھدائی کے مقام پر پہنچ چکا ہے۔اس مشترکہ منصوبہ میں اطالوی کمپنی ای این آئی، امریکی کمپنی ایگزون موبل، پاکستانی کمپنیاں او جی ڈی ایل اور پی پی ایل حصہ دار ہیں۔ امریکی کمپنی کی تین دہائیوں بعد پاکستان میں کسی پہلے منصوبہ میں شراکت داری ہے۔کراچی کے ساحل سے نزدیک اس بلاک میں کھدائی کا تخمینہ 7سے 8کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ طبی وجوہات کی بناءپر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے آج حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں؟’ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز محب وطن شہری ہیں اور انہوں نے سابق آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی ملک نہیں چھوڑا’۔حمزہ شہباز نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ گذشتہ برس دسمبر میں برطانیہ جاتے وقت ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے’۔جس پر عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ ‘ایک شریف آدمی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا اس کے ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب عدالت عالیہ نے وقافی حکومت سے بھی 15 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس 11 دسمبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا تھا۔حمزہ شہباز کے مطابق جب وہ بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد امیگریشن کاو¿نٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے، کیونکہ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہیں، تاہم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔علاوہ ازیں حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جس کی بناءپر نیب نے گذشتہ برس نومبر میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

شادی سے قبل مختلف اداکاروں اور سیاستدانوں سے تعلقات پر پہلی مرتبہ اداکارہ ریما خان نے خاموشی توڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کی سپر سٹار اور انتہائی خوبصورت ترین اداکارہ ریما خان نے اپنی شادی کے 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ اپنی زندگی پر کھل کر بات کی ہے اور ماضی میں پھیلنے والی افواہوں پر بھی خاموشی توڑتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے اور انتہائی کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری اور ڈانس سے خود کو منوایا۔ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے انہیں ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند سال کی مسلسل محنت کے بعد وہ اپنے سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے میں کامیاب گئیں، جس کے بعد ہی انہوں نے شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔اداکارہ نے شادی سے قبل مختلف اداکاروں سے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بھی کھل کر بات کی اور اس بات کا شکوہ کیا کہ وہ زرد صحافت کا نشانہ بنیں۔ریما خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا نام کبھی ساتھی اداکار بابر علی کے ساتھ جوڑا گیا تو کبھی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے شان کے ساتھ تعلقات ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں یہ خبریں پڑھ کر بھی دکھ پہنچا تھا کہ ان کے تعلقات کسی سیاستدان سے ہیں اور وہ ان کے ساتھ چھٹیاں منانے سوئٹزرلینڈ گئی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ لوگ ایسی خبروں کو جلد ہی بھول گئے، کیوں کہ ان میں کوئی سچائی نہیں تھی۔اداکارہ کے مطابق سچ کو کوئی ڈر اور خوف نہیں ہوتا اور نہیں اسے لوگ اتنا جلد بھولتے ہیں۔

پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے ہمارے طریقہ کار کو اپنایا، آئی ایم ایف

واشنگٹن( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنایا اور درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا طریقہ کار اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے اور درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درست معاشی ڈیٹا اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور پاکستان شماریات بیورو کے درمیان رابطے بہتر بنائے گا اور آئی ایم ایف کے سسٹم سے متعلقہ محکموں میں رابطے اور تعاون بہتر ہوسکے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا اور درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

کیا ڈالر کی قیمت 25۔76 روپے ہو گئی؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان میں ڈالر کی قیمت 25۔76 روپے ہو گئی؟ گوگل سمیت دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز تو یہی کہہ رہے ہیں مگر کیا یہ واقعی سچ ہے نہیں جناب! ایسا صرف اور صرف مارننگ سٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے جو ایک معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے کیلئے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔بلوم برگ اور ایکس ای جیسی ایکسچینج ریٹس فراہم کرنے والی سروسز نے بھی اس خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 88۔138 روپے ہے۔

مینڈکوں کی سات نئی اورانتہائی چھوٹی اقسام دریافت

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی سائنسدانوں نے جنوبی بھارت میں مغربی گھاٹ کے علاقے سے مینڈکوں کی 7 نئی اقسام دریافت کی ہیں جن میں سے 4 اتنی چھوٹی ہیں کہ ایک روپے کے سکّے پر بھی آسانی سے سما جائیں۔ان تمام مینڈکوں کا تعلق ”نکٹی بیٹریکس“ جنس سے ہے جنہیں مقامی طور پر ”رات کے مینڈک“ کہا جاتا ہے جب کہ انہیں یونیورسٹی آف دہلی کی پی ایچ ڈی طالبہ اور دیگر ماہرین نے 5 سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے۔ان مینڈکوں کی چار اقسام کی جسامت 12.2 ملی میٹر سے 15.4 ملی میٹر تک ہے جو ایک روپے کے سکّے یا انگوٹھے کے ناخن پر بڑے آرام سے براجمان ہوسکتے ہیں۔ یہ جنوبی بھارت میں مغربی گھاٹ کے گھنے جنگلات اور دلدلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور اپنا زیادہ وقت کیچڑ میں گزارتے ہیں۔مینڈکوں کے اب تک دریافت نہ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ جسامت میں بہت ہی چھوٹے ہیں جب کہ ان کی آواز بھی ٹڈوں اور جھینگروں جیسی ہوتی ہے جس کی بنائ پر اب تک انہیں مینڈکوں کی علیحدہ اقسام کے طور پر شناخت نہیں کیا جاسکا تھا۔اس دریافت کے ساتھ ہی نکٹی بیٹریکس مینڈکوں کی معلومہ انواع کی تعداد 35 ہوگئی ہے جن میں سے 7 کی جسامت 18 ملی میٹر یا اس سے بھی کم ہے۔ خیال ہے کہ یہ مینڈک ا?ج سے تقریباً 7 کروڑ سے 8 کروڑ سال پہلے وجود پذیر ہوئے تھے۔واضح رہے کہ جل تھلیوں (ایمفی بیئنز) کے حوالے سے بھارت کے مغربی گھاٹ کا علاقہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ 2006 سے 2015 کے دوران یہاں سے جل تھلیوں کی 103 انواع دریافت ہوئیں جب کہ اسی عرصے میں دنیا بھر سے 1581 نئے جل تھلئے دریافت ہوئے تھے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قدرتی ماحول میں انسانی دخل اندازیوں کی وجہ سے ان مینڈکوں کی ایک تہائی اقسام پہلے ہی معدومیت کے خطرے میں مبتلا ہیں اور اگر توجہ نہ دی گئی تو شاید یہ علاقہ جلد ہی نہ صرف مینڈکوں سے بلکہ زندگی کی دوسری کئی اقسام سے بھی محروم ہوجائے گا۔