ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اب بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کرونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال کے آغاز پر کرونا وائرس سے گزرنے کا تجربہ اپنے فالورز کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان میں وائرس کی کوئی خاص…
Author: Daily Khabrain
عرب لیگ کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے تعاون سے ایک سیاسی عمل کا آغاز کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 22 رکنی تنظیم کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو ‘مرکزی ثالث (امریکا) نے دبا دیا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘اس سے اسرائیلی حکومت…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں تماشائیوں کی محدود تعداد میں گراؤنڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آئندہ ماہ 20 فروری سے ہو گا اور لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ابتدائی طور پر تماشائیوں کے بغیر بند اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اہم اب دنیا بھر میں میچز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دیے جانے کے…
پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پاک-ترک اشتراک کے آغاز کے بعد اب پاکستانی ٹیلی ویژن کے ثقافتی فروغ کے لیے پاک- برطانیہ دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے ملاقات کی تھی اور اس حوالے سے خصوصی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔ عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ کس طریقے سے دونوں ممالک نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ تعلیم اور کرکٹ کے لیے محبت کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے پر غور کررہے…
لاہور(ویب ڈیسک ) گلوکار واداکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ مشیا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت کے دوران میشا شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے اداکارہ کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح مکمل نہ ہوسکی۔ جبکہ علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کے پیش نہ ہونے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر میشا شفیع…
پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔یہ ویکسین انھوں نے امریکہ میں لگوائی ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا -!!!’
اسلام آباد: جعلی بنک اکاؤنٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔ مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنیکا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔ چند روز قبل جعلی اکاؤنٹس…
ہم نے پنجاب میں COVID-19 ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام اضلاع کے 189 ہسپتالوں میں 637 سٹاف ممبران کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ پہلےمرحلے میں ویکسینیشن کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو گئی ہے۔ اس کے بعد 65 سال سےزائد عمر کے بزرگ افراد کی ویکسینیشن ہو گی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی تھی اور اگر راستہ نہ کھولتی تو کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے سامنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر احتجاج کرنے جائیں گے کہ جو اپنے آپ کو حکمران جماعت کہتی ہے اس نے نے جو اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور اس کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کے…
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے چینی سرکاری کمپنی سائنوفام کی تیار کردہ ایک اور کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ویکسینز کی تفصیلات شیئر کرے جو درآمد کے لیے زیرغور ہیں ساتھ ہی ان کے افادیت کی شرح سے بھی آگاہ کرے۔ ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم رؤف نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ قومی اداہ صحت (این آئی ایچ) نے اپنے نام پر سائنوفام کی ویکسین رجسٹرڈ کروائی…