All posts by Faisal Khan

پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی اقدامات ہم نے اٹھائے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔ اسلام ابآد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں پر جو دباؤ تھا اس میں کمی آگئی اور انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یوز) میں مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وبا کا رجحان جس طرف جارہا ہے اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔

3 مہینے کے بعد آج سب سے کم کیسز پاکستان میں ہیں اور گزشتہ 3 روز میں ملک میں کوروناو وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں جبکہ ہسپتالوں پر جو بوجھ پڑا تھا اس میں بھی کمی آگئی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ جب ہم نے 13 مارچ کو لاک ڈاؤن لگایا تو ہمیں کون سے چیلنجز درپیش تھے اور ہم نے کس طرح مشکل وقت پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں ہے جہاں کورونا پر قابو پایا جارہا ہے، کچی آبادیوں میں لاک ڈاؤن لگانا بہت مشکل تھا۔

چین کے شہر سر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند،امریکی پرچم بھی اتار لیا گیا

ویب ڈیسک :  چین کے شہر سر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا امریکی پرچم بھی نیچے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اعتراف میں چینی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مطلقہ چینی حکام نے قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔چینی حکام نے چینگڈو میں امریکی سفارتی عملے کے قونصلیٹ چھوڑنے کے بعد عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے جواب میں چینگڈو شہر میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی آفس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا کہ چین نے ہیوسٹن میں اپنا قونصلیٹ بند کئے جانے کے جواب میں امریکہ کو چینگڈو شہر میں اپنا قونصلیٹ بند کرنے کے لیے 72 گھنٹے دیئے تھے، 27 جولائی کو یہ مہلت ختم ہونے کے بعد امریکی قونصلیٹ بند کر دیا گیا اور بعد ازاں چینی حکام نے قونصلیٹ کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت کے قریب جمع ہو گئی اور انہوں نے چینی پرچم لہرائے۔قبل ازیں امریکی سفارتی عملے کو قونصلیٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے اقدام نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی روایات کی علاوہ چین، امریکا قونصلر کنویشن کی شرائط کو پامال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چین کی وزارت خارجہ ملک میں موجود امریکی سفارتخانے کو چینگڈو میں امریکی قونصل خانے کے افعال اور قیام کی رضامندی سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہی ہے۔ ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق یہ قونصل خانہ 1985 میں کھولا گیا تھا اور اس میں 200 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں 150 ملازمین مقامی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کے کتنے امریکی اہلکار اب بھی موجود ہیں کیوں کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد چین سے واپس چلی گئی تھی۔گلوبل ٹائمز اخبار کے مطابق قونصل خانے کو بند کرنے کیلئے پیر کے روز صبح 10 بجے یعنی 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے اس حوالے سے امریکی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ اور بیجنگ میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم اس فیصلے کے اثرات چینی اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آئے اور بڑی تعداد میں حصص فروخت ہوئے اس حوالے سے چین کے ایک سرکاری اخبار کے مدیر کا کہنا تھا کہ چین ڈرامائی طور پر ہانک کانگ میں موجود امریکی قونصل خانے کا عملہ کم کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔شنگھائی یونیورسٹی میں امریکن اسٹیڈیز کے ایک پروفیسر کا کہنا تھا کہ چیگ ڈو قونصل خانہ ووہان کے قونصل خانے سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ یہاں تبت اور چین کے پڑوسی علاقوں میں تیار کیے جانے والے اسٹریٹجک ہتھیاروں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔

پی ٹی اے کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کرنے کا حکم نہیں دیا، گیم پر پابندی خودکشی کے واقعات اور والدین کی درخواستیں موصول پر عائد کی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کرنے کا حکم نہیں دیا،پب جی گیم پر پابندی والدین اور شہریوں کی 109شکایات اور درخواستیں موصول پر عائد کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پب جی گیم پر پابندی سے متعلق پی ٹی اے نے 23 جولائی کو سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔پی ٹی اے نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی تھی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کرنے کا حکم نہیں دیا ہے، عدالت نے پی ٹی اے کے یکم جولائی کے پابندی کے حکم نامے کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔پب جی گیم انتظامیہ نے پی ٹی اے کے سوالات کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔پب جی انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ 16سال سے کم عمر بچوں کو گیم سے دور رکھنے کیلئے کیا اقدامات کیے؟ پنجاب پولیس نے پب جی گیم کھیلنے والے کم عمر بچوں کی خودکشی کی رپورٹ دی۔

اسی طرح والدین اور شہریوں کی جانب سے بھی 109شکایات اور گیم بند کرنے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے رواں ماہ ویڈیو گیم ’’پب جی‘‘ یعنی ’’پلیئر ان نونز بیٹل گراؤنڈز‘‘ پر لگائی گئی پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مشروط فیصلہ سنایا تھا۔فیصلہ کے مطابق پی ٹی اے ایک ہفتہ میں موصول شکایات پر زبانی یا تحریری حکم جاری کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ فیصلہ اوپن کورٹ میں سنایا۔ عدالت نے پاکستان میں پب جی گیم کو کنٹرول کرنے والی کمپنی کی درخواست پر سنایا۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو پی ٹی اے نے عارضی طور پر ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد اس ویڈیو گیم کو عارضی طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ان شکایات میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم لت کا باعث، وقت کا ضیاع ہے اور اس سے بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پاک بنگلادیش تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک : پاکستان اوربنگلادیش کےمابین سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی اور 3 سال بعدپاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکامیں مکمل فعال ہوگیا ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی بنگلادیشی ہم منصب حسینہ واجد سےرابطہ کی کڑی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی کشیدگی کم کرانےمیں چین کااہم کردارہے،پاک بنگلادیش تعلقات میں بہتری سےبھارت پریشان اور بنگلادیشی وزیراعظم نے بھارت کی کئی درخواستوں کےباوجودملنےسےانکار کیا ہے۔خطے میں چین، پاکستان، ایران،  بنگلادیش اور دیگر ممالک  کی صف بندی بھارت کے جارحانہ عزائم اور اقلیتوں پر سرزمین تنگ کرنے کے ردعمل کے طور پر بن رہی ہےجب کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے باہمی تجارت کو فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے بھی   بھارت مائنس فارمولا کارگرثابت ہو رہا ہے۔

پنجاب بھر کی مارکیٹیں آج سے 5 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عید سے قبل پنجاب بھر کی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں انسدادکورونا کابینہ کمیٹی کا ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے لیے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ آج سے سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات سے ہو گا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹیں آج رات 12 بجے سے 5 اگست تک بند رہیں گی جب کہ عید الفطر والی ایس او پیز کا نفاذ عیدالاضحیٰ پر بھی ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ 5 اگست تک پنجاب کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہیں گے جب کہ تھیٹر، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات کھولنے کا معاملہ محرم کے بعد زیربحث لایا جائے گا۔دوسری جانب  تاجران پاکستان تنظیم نے  عید سے قبل بازار بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔تاجران پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت پرامن تاجروں کو کیوں احتجاج کے راستے پر دھکیلنا چاہتی ہے؟ حکومت کی غلط حکمت عملی اور فیصلے ہی کورونا کو پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کورونا سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

عید سے قبل دکانیں بند کرنے کی تجویز کسی صورت قابل قبول نہیں: تاجر رہنما

(ویب ڈیسک)صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے عید سے قبل بازار بند کرنے کی تجویز  پر  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔گزشتہ روز ذرائع وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے لہذا عید سے دو تین روز قبل بازار اور پلازوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے کورونا میں اضافہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن تیار ہے جو کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔اس ضمن میں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید سے قبل لاک ڈاؤن کی باتوں نے تاجروں کوشدید تشویش و اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام شوشے اور افواہیں چھوڑنا نہیں، مسائل حل کرنا ہونا چاہیے، عید سے قبل دکانیں بند کرنے کی تجویز کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت پرامن تاجروں کو کیوں احتجاج کے راستے پر دھکیلنا چاہتی ہے؟ حکومت کی غلط حکمت عملی اور فیصلے  ہی کورونا کو  پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔تاجران پاکستان کے صدر  نے عید تک 24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  عید کے ایام میں کاروبار کے اوقات بڑھاکر ہی رش پر قابو  پایا جا سکتا ہے۔بعدازاں انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت کاروبار بند کروا کرپولیس اور انتظامیہ کی دیہاڑیاں لگوانا چاہتی ہے۔

گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کیلئے تجارتی ترسیل کا آغاز

(ویب ڈیسک)گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر بندرگاہ سے افغانستان روانہ کر دی گئی ہے۔پورٹ حکام کے مطابق بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا، بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور  پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔

قائد اعظم کی جائے پیدائش برساتی پانی میں ڈوب گئی

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی ناقص رین ایمرجنسی پالیسی کے باعث گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے پانی میں قائد اعظم کی جائے پیدائش بھی ڈوب گئی۔اکھارادر میں موجود بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی محفوظ نہ رہ سکی، وزیر مینشن بھی برساتی پانی میں ڈوب گیا۔مون سون کے تیسرے اسپیل میں کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے وزیر مینشن کے سامنے اور اطراف کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، برساتی پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی بھی شامل ہو گیا ہے۔وزیر مینشن کے چاروں اطراف اور دروازے کے باہر لگی گرل سے پانی اندر داخل ہوا، دوسری طرف انتظامیہ کی بے حسی کے باعث بانی پاکستان کی جائے پیدائش سے تاحال نکاسی کا کام شروع نہ ہو سکا ہے، علاقے کی بجلی بھی کئی گھنٹوں تک غائب رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی، جس میں شہر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، اس دوران شہر میں 60 فی صد سے زائد علاقے بجلی سے محروم رہے، متعدد علاقوں میں برساتی نالے ابل پڑے اور سڑکیں تالاب بن گئی تھیں۔بارش کے دوران 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی چلیں، مضافاتی علاقوں میں آندھی آئی، گلشن حدید میں 86.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم 2016 سے زیادہ جاندار قرار دیدی

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی انتخابی مہم کو 2016 کی صدارتی مہم سے زیادہ جاندار قرار دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو کوئی حمایت حاصل نہیں، 3 نومبر کو دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 3 نومبر کو خاموش اکثریت بتائے گی کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو دیوانہ قرار دیا۔ٹرمپ نے بتایا  کہ جب انہوں نے کورونا کے بعد چینیوں کے امریکا داخلے پر پابندی لگائی تو نینسی پیلوسی نے مخالفت کی لیکن وقت نے بتا دیا کہ ان کے اس فیصلے نے ہزاروں زندگیاں بچائیں۔

‘ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 2021 میں ہوگا ‘

پشاور :(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح 2021 میں ہوگا اور سب سے اونچی اور سب سے طویل کار کیبل کا منصوبہ وزیراعظم کاشعبہ سیاحت کےوژن کاحصہ ہےتفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بی آرٹی کا2021 میں افتتاح ہوگا ،shaukat yousafzaiکیبل کارکامنصوبہ وزیراعظم کاشعبہ سیاحت کےوژن کاحصہ ہے، یہ منصوبہ دوصوبوں کوایک دوسرےملائے گا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونےپردنیاکاطویل ترین کیبل کارمنصوبہ ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی نے منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دیدی ہے، منصوبےکےمختلفاسٹیشنزپرکارپارکنگ کی سہولت مل سکےگی اور یہ سب سے اونچی اور سب سے طویل کار کیبل ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مجوزہ علاقہ میں زمین کےحصول کاکوئی مسئلہ نہیں ہے، منصوبہ بہت زیادہ قابل عمل ہے، لوگ لاکھوں کی تعداد میں سیاحت کے لیے آتے ہیں لیکن سہولتیں نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فزیبلٹی اسٹڈی میں بہت سی اورچیزیں سامنےآئیں گی، سہولتوں کےفراہمی کےلحاظ سےمنصوبہ دنیامیں بہترین ہوگا، ہماری کوشش ہےکہ صوبے میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔