All posts by Saqib Nasir

رواں مالی سال معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہی، اقتصادی سروے رپورٹ

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا سے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کو اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے 5 سال میں برآمدات صفر فیصد بڑھیں، سابق حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے سستا رکھا جس کی وجہ سے درآمدات، برآمدات سے دوگنا ہوگئیں، ماضی میں شرح نمو قرض لے کر حاصل کی گئی۔

دیوار چین کے شمالی حصے کی تعمیر کا اصل مقصد صدیوں بعد سامنے آگیا

 

بیجنگ (ویب ڈیسک)ایسا مانا جاتا ہے کہ دیوار چین کو حملہ آوروں کو روکنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا مگر اب ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کم از کم شمالی حصے کی تعمیر کا مقصد یہ نہیں تھا۔جریدے جرنل Antiquity میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 460 میل طویل دیوار چین کا شمالی حصہ حملہ آوروں کو روکنے کی بجائے شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے تعمیر ہوا تھا۔محققین نے پہلی بار اس حصے کا مکمل نقشہ تیار کیا اور ان کی دریافت سابقہ خیالات کو چیلنج کرتی ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ اس سے پہلے بیشتر افراد کا خیال تھا کہ اس دیوار کا مقصد چنگیز خان کی فوج کو روکنا تھا، مگر شمالی دیوار جس کا بیشگتر حصہ منگولیا میں واقع ہے، وادیوں کے ساتھ موجود ہے، جس لمبائی زیادہ نہیں اور راستہ چھوٹا ہے، جو غیر فوجی افعال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

سام سنگ کا نیا مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی اے 31 پاکستان میں آ گیا

 

لا ہور (ویب ڈیسک)گلیکسی اے 31 رواں سال مارچ میں متعارف ہوا تھا مگر اسے گزشتہ ماہ سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور اب یہ پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہے۔گلیکسی اے 31 میں 6.4 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے نوچ ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس کو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔گیمنگ کے لیے ایک گیم بوسٹر موڈ بھی دیا گیا ہے تاکہ گیمز کھیلنے کا تجربہ بہتر ہو۔فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

حکومت کی بنائی گئی ‘کورونا ایپ’ میں سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلانے، وبا سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے اور وبا سے متعلق دیگر معلومات تک عام افراد کی رسائی کے لیے خصوصی ایپلی کیشن (ایپ) متعارف کرائی تھی۔حکومت نے جہاں کورونا سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرائی تھی، وہیں (Covid.19 Gov.PK) نامی موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی تھی۔
مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو ایپ پہلی بار درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے 30 سے 300 میٹرز کے درمیان تک رہنے والے کورونا کے مریضوں سے باخبر رہنے کے لیے ایپ کو ڈیٹا تک رسائی دیں۔ساتھ ہی ایپلی کیشن کورونا کے مریض کو بھی یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی لوکیشن کو نمایاں کرے تاکہ دوسرے لوگ ان سے باخبر رہ سکیں۔اسی طرح مذکورہ ایپ میں دیگر بھی کئی فیچرز ہیں تاہم ایپلی کیشن سیکیورٹی پر کام کرنے والے ایک فرانسیسی سیکیورٹی ریسرچر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیاں ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کورونا کے باعث دورہ سری لنکا ملتوی

 

کو لمبو (ویب ڈیسک)سری لنکا کرکٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے خط لکھ کر دورے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا ممکن نہیں ہوگا۔سری لنکن بورڈکے مطابق کہ بھارتی ٹیم نے اس ماہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیےسری لنکا کا دورہ کرنا تھا تاہم ہمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث بھارتی ٹیم نے ابھی ٹریننگ کا آغاز بھی نہیں کیا اور وہ کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے اپنی حکومت اور صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کریں گے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مستقبل میں سری لنکا کے دورے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے اور بہتر موقع دیکھ کر سری لنکا کا دورہ کیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بابراعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی 20اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے گراو¿نڈ میں پریکٹس پر پابندی کے باوجود بابراعظم، امام الحق اور فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ لاہور کے عبدالقادر کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔ کورونا سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بغیر ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور پی سی بی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔پی سی بی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں کو متنبہ کرتے ہوئے آئندہ ایسا عمل کرنے سے روک دیا ہے اور سختی سے ایس او پیز کو فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمی برنی کا کہنا ہے کہ بورڈ نے پہلے بھی واضح ہدایات دی تھیں کہ کورونا وباءکی صورتحال کے دوران گراو¿نڈز میں ٹریننگ پر پابندی ہوگی اور اب بھی دو ٹوک اور صاف الفاظ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا ہے، دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لینا تھا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے، پی سی بی جولائی کے اوائل میں ٹیم کی روانگی پر انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہے۔

‘ میرا نام کشمیر ہے’ ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز

انقرہ (ویب ڈیسک)ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کردیا گیا۔ ‘ میرا نام کشمیر ہے’ کے نام سے یہ نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ نغمہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے گایا ہے۔ ترک نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے ہے۔

بھارتی فلمیں تمباکو، شراب نوشی بڑھانے کا سبب: تحقیق نے بھانڈا پھو ڑ دیا

 

کرا چی (ویب ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے بھارتی فلمیں دیکھنے والے بچوں اور نوجوانوں میں سگریٹ نوشی، شراب اور فاسٹ فوڈ کے استعمال کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔لندن کے وائٹل اسٹریٹیجیز اینڈ امپیریل کالج کے محققین کی تحقیق میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی 1994 سے لے کر 2013 تک کی 300 فلموں کا جائزہ لیا گیا جس میں 93 فیصد تک شراب، 70 فیصد تمباکو نوشی اور 21 فیصد فاسٹ فوڈ یعنی مضر صحت غذا کا استعمال دکھایا گیا۔تحقیقی مطالعے کے مطابق بالی وڈ کی تمام فلموں میں شراب اور سگریٹ نوشی کرنا عام عادت دکھائی گئی ہے۔محققین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق ایک فلم میں تمباکو نوشی کو 4 سے 5 مرتبہ دکھایا جاتا ہے جب کہ شراب پینے کے مناظر 7 مرتبہ دکھائے جاتے ہیں۔اگرچہ بالی وڈ کی 20 سال کی فلموں کی تحقیق میں شراب اور سگریٹ نوشی کی تشہیر دیکھی گئی اور وہیں اب فاسٹ فوڈ یعنی مضر صحت کھانوں کا استعمال بھی بہت زیادہ دکھایا جارہا ہے۔تاہم 2004 سے مضر صحت اشیاءکی تشہیر کی روک تھام کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ترتیب دیے گئے ٹوبیکو کنٹرول اور سگریٹ اینڈ ادر ٹوبیکو پروڈکٹ ایکٹ کے تحت فلموں میں اس کی تشہیر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے متعلق وائٹل اسٹریٹیجیز کی گلوبل پالیسی اینڈ ریسرچ پالیسی، ایڈووکیسی اینڈ کمیونیوکیشن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق یہ بتاتی ہے فلموں میں غیر صحت مندانہ رویے کی تشہیر ناظرین میں منتقل ہو رہی ہے جس میں خاص طور پر بچے شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کے استعمال سے موٹاپا، دل کے امراض اور کینسر جیسے جان لیوا مختلف امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بالی وڈ کی فلموں میں سگریٹ اور شراب نوشی جیسی بری حرکات کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے جو نوجوان اور بچوں کی صحت کو متاثر کرنے کا سبب ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں عالمگیر وبا کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاو¿ن ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں ایسے میں طلبہ کا رجحان بھی فلموں اور سیریز وغیرہ کی جانب زیادہ بڑھ چکا ہے۔

’رنگ و روپ سے کچھ نہیں ہوتا صرف محبت معنی رکھتی ہے‘شنیرا اکرم کا نسلی تعصب پر ردعمل

 

کرا چی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے نسلی تعصب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رنگ و روپ سے کچھ نہیں ہوتا صرف محبت معنی رکھتی ہے۔
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کی منفی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے اور وسیم اکرم کے رشتے کی اہمیت کو بیان کیا۔شنیرا اکرم کی یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر نسلی پرستانہ تعصب کے چرچے جاری ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں سب سے پہلے لوگوں کی تنقید بیان کی جس میں لکھا کہ ’اس نے شادی صرف اس لیے کہ کیونکہ وہ گوری ہے، سوال کرتے تھے کہ اس کے جسم سے الگ بو آتی ہے؟ اس نے کسی دیسی لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی؟ ۔

سندھ میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ، دوبارہ لاک ڈاو¿ن پر غور

کرا چی (ویب ڈیسک)سندھ میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں دوبارہ لاک ڈاو¿ن پر غور شروع کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز وسفارشات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کی۔عالمی ادارہ صحت کے تجویز کردہ دوہفتوں کے مکمل لاک ڈاون اور دیگر پابندیوں پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق وِزیراعلی ٰسندھ مرادعلی شاہ کی اس معاملے پر عالمی ادارہ صحت کی تجاویز وسفارشات پر پارٹی قیادت سے مشاورت بھی ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔