All posts by Saqib Nasir

میری سب سے بڑی خوش قسمتی مسلمان پیدا ہونا ہے : عاطف اسلم

لاہور (ویب ڈیسک ) گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان پیدا کیا ہے۔

انہوںنے ایک انٹرویو میں کہا ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی بطور مسلمان پیدا ہونا اور آقا جیؐ کا امتی ہونا ہے جن کو وہ درود شریف کے ذریعے سلام بھیجتے ہیں اور یہ فضل ہم مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہے ۔ انہوں نے موت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ موت سے ڈرتے تھے اور ان کا یہ ڈر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے اپنی دادی کو قبر میں اتارا اور بڑوں کو کہتے سنا کہ ہمیں خوشی کے ساتھ اپنوں کو رب العزت کے پاس رخصت کرنا چاہیے ۔

سوشل میڈيا کا زیادہ استعمال ڈپریشن اور گھبراہٹ میں مبتلا کرسکتا ہے

سماجی رابطوں کے لیے استعمال کیا جانے والا سوشل میڈيا کا زیادہ استعمال آپ کو ڈپریشن اور گھبراہٹ کے مسائل سے دو چار کرسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کو ہم رابطوں کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کا زیادہ استعمال آپ کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

اس بات سے برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ گزشتہ چند سالوں سے مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے ذریعے عوام کو خبردار کررہی ہے۔

دی اکانومسٹ میں شائع 2017 کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 14 سے 24 سال کے ایک چوتھائی نوجوانوں نے کسی نا کسی وقت ذہنی مسائل کا سامنا کیا ہے جس کے پیچھے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہونا ثابت ہوا ہے۔

تحقیق میں شامل نوجوانوں کے مطابق حالانکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انہیں اظہار خیال کا بھرپور موقع دیتی ہیں لیکن ان کے زیادہ استعمال سے نوجوانوں نے ڈپریشن اور گھبراہٹ جیسے مسائل کا سامنا کیا ہے۔

اس کے علاوہ نیند کی کمی، آن لائن بُلیئنگ، جسمانی ساخت کے بارے میں پریشانی اور کچھ کھو دینے کا ڈر جیسے مسائل کا بھی مستقل سامنا کرتے ہیں۔

2014 میں نیورو سائنٹسٹ کے تجربے میں بھی یہ ثابت ہوا کہ فیس بک انسانی ذہن کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو جوئے یا منشیات کے ستعمال پر متحرک ہوتے ہیں۔

موبائل ایپلیکشن موومنٹ کے اعداد و شمار بھی اسی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں، 10 لاکھ صارفین سے کیے گئے سروے کے مطابق انسٹاگرام پر روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ گزارنے والے 63 فیصدافراد نے ناخوش ہونے کابتایا۔

اسی طرح اگر فیس بک کی بات کی جائے تو فیس بک استعمال کرنے والوں میں ناخوش ہونے کی شرح 59 فیصد تھی۔

’اب نیٹ فلیکس اور نیند پوری کروں گی‘ ملالہ کا گریجویشن پر جشن

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گریجویشن مکمل کرنے کا جشن  اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ  اہل خانہ کے ساتھ اپنے گریجویٹ ہونے کا جشن بھرپور انداز سے منارہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ موٹا ہونے والا شخص سامنے آگیا

ویب ڈیسک؛چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر میں جب کورونا کے کیسز سامنے

چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر میں جب کورونا کے کیسز سامنے آنے لگے تو چینی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث تمام شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

ان میں سے ووہان میں ایک ایسا شہری بھی تھا جس نے اس پورے 5 ماہ کے دوران خود کو گھر میں ہی بند رکھا اور لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے بعد بھی خود کو گھر سے باہر نہیں نکالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں ایک 26 سالہ شخص جس کا فرضی نام زوہو بتایا گیا ہے اس کا 5 ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران 100 کلو گرام وزن بڑھ گیا جس کے بعد اسے ووہان کا سب سے تیز موٹا ہونے والا شخص قرار دیا جا رہا ہے۔

کورونا وبا سے قبل بھی زوہو موٹا تھا،  اس کا وزن 100 کلو گرام سے اوپر تھا لیکن وہ باہر جاکر ورک آؤٹ کرتا تھا اور اپنا وزن چیک کرتا رہتا تھا مگر جب سے لاک ڈاؤن ہوا وہ ایک دن بھی گھر سے باہر نہیں نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عرصے میں اس نے 100 کلو گرام وزن بڑھا لیا جس کے بعد اب اس کا وزن 280 کلوگرام ہو چکا ہے۔

۔

صوبہ پنجاب میں کورونا زدہ مزید 63 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون 2020ء) صوبہ پنجاب میں کورونا زدہ مزید 63 افراد جاں بحق۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رات دس بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1265 کی سطح کو پہنچ گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1540 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 61 ہزار 678 ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 17 ہزار 892 افراد مہلک کورونا وباء سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ کے قریب ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

چوہدری نذیر احمد (صدر اخبار فروش یونین لاہور ) انتقال کر گئے ان کو چند روز قابل کرونا کی وجہ سے ہسپتال شفٹ کیا گیا تھا

اخبار فروش یونین لاہور کے صدرچودھری نزیر احمد مرحوم کا نماز جنازہ دوپہر02:00 بجےGOR-1 پٹیالہ ہائوس، ریس کورس روڈ پر ادا کی جائے گی

کورونا وائرس میں مبتلا شیخ رشید احمد کی ہسپتال سے سیلفی منظر عا م پر آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہسپتال سے ایک سیلفی سامنے آئی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گزشتہ کئی روز سے کورونا کے باعث راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی طبی عملے کے ساتھ ایک سیلفی منظر عام پر آئی ہے۔ یہ سیلفی ایک ڈاکٹر نے لی ہے جو شیخ رشید کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر شیئر کی گئی ہے۔ سیلفی سے اندازہ ہوتا ہے کہ شیخ رشید کی حالت بہتر ہے اور وہ روبصحت ہیں۔

ٹرمپ نے چینی صدر سے صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے مدد مانگی ،جان بولٹن کا انکشاف

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے درخواست کی تھی کہ وہ 2020 کا صدارتی انتخاب جیتنے میں ان کی مدد کریں۔جان بولٹن نے یہ دعویٰ اپنی نئی کتاب میں کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انکشافات سے بھرپور ہو گی۔ امریکی اخباروں میں اس کتاب کے کچھ حصے شائع ہوئے ہیں۔جان بولٹن نے صدر ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی اسی ایک نکتے کے گرد گھومتی تھی کہ کیسے دوسری مدت کے لیے کامیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مشیر بھی سیاسی حقائق نظر انداز کرنے پر اکثر ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے تھے۔بولٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی نظر انداز کرنے کے لیے تیار رہتے تھے اور ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے پر انہوں نے چینی صدر سے کہا تھا کہ “یہ بالکل ٹھیک اقدام ہے۔”جان بولٹن نے کہا کہ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ صدر ٹرمپ کا شاید ہی کوئی ایسا فیصلہ ہو جسے کرتے وقت انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بارے میں نہ سوچا ہو۔جان بولٹن نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال جون میں چین کے صدر کے ساتھ اہم ملاقات میں صدر ٹرمپ نے حیران کن طور پر گفتگو کا رخ امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف موڑ دیا تھا اور شی جن پنگ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امریکہ کے آئندہ انتخابات میں وہ ہی دوبارہ منتخب ہوں۔جان بولٹن کی یہ کتاب ‘دا روم وہیئر اِٹ ہیپنڈ’ (وہ کمرہ جہاں یہ سب ہوا) کے عنوان سے آئندہ ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جس کی فروخت رکوانے کے لیے ٹرمپ حکومت نے دوسری مرتبہ عدالت سے رجوع کیا ہے۔امریکہ کے محکمہ انصاف نے بدھ کو عدالت میں ایک ہنگامی درخواست دائر کی ہے جس میں اس کتاب کی فروخت روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ محکمہ انصاف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اگر اس کتاب کے مندرجات شائع ہو گئے تو امریکہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں جان بولٹن کے دعووں سے متعلق کہا کہ بولٹن نے انتہائی حساس معلومات عوام کے سامنے لا کر قانون شکنی کی ہے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں جان بولٹن کی کتاب کو جھوٹ کا پلندہ اور جھوٹی کہانیوں کا مجموعہ بھی قرار دیا۔

7.4 شدت کے زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا،سونامی کی انتباہی

ویلنگٹن(ویب ڈیسک): 7.4 شدت کے زلزلے نے نیوزی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا اور سونامی کی انتباہی شروع کردی، جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں 7.4 عرض البلد کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا جزیرے کرمدیک جزیرے کے جنوب میں تقریبا 33 33 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ بڑے پیمانے پر زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سونامی کا خطرہ ۔ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر سونامی کی لہریں ممکن ہیں۔

میگھن، مڈلٹن تعلقات تلخ ، صرف دکھاوے کی دوستی ہے، گھر کے بھید ی کا انکشاف

لند ن (ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان کی دو اہم خواتین اراکین کیٹ مڈلٹن اور میگن مارکل کے درمیان معاملات ہمیشہ ہی کچھ تلخ نظر آئے، لیکن اب شاہی خاندان کے ایک اندرونی شخص نے اس حوالے سے بتایا کہ دونوں ڈچز کے درمیان بظاہر جو دوستی نظر آتی ہے وہ صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے ہوتی ہے۔بیسٹ لائف نامی ایک میگزین کو ایک ذریعہ نے بتایا کہ میگن اور کیٹ کبھی بھی اچھی دوست نہیں رہیں، کیونکہ دونوں مختلف سمتوں میں ہیں۔اس اندرونی شخص نے مزید بتایا کہ ویسے تو دونوں کے درمیان کچھ نہیں، لیکن کیٹ مڈلٹن کے ذہن میں اپنے مستقبل کے حوالے سے ملکہ بننے کا تصور موجود ہے تو اس وجہ سے میگن خاندان کو ماڈرنائز کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔اس افواہ میں مزید شدت اس لیے بھی ا?ئی کہ میگن کو شاہی زندگی کے حوالے سے کوئی توقع نہیں ہے، اس لیے انہوں نے کیٹ مڈلٹن سے اپنی دوستی کو صرف عوامی سطح پر دکھانے کی حد تک ہی رکھی۔اس سے قبل دی اٹلانٹک نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک ذریعہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ دونوں کے نقطہ نظر میں بھی کافی فرق ہے، جیسے کہ کیٹ اپنی قدامت پسند روایت کے حوالے سے مشہور ہیں تو دوسری جانب میگھن اب بھی اپنی سیلبریٹی حیثیت اور ایک زیادہ لبرل دنیا سے جڑی ہوئی ہیں۔