All posts by Muhammad Saqib

ثنا جاوید کے علاوہ شعیب ملک کو کونسی 7 اداکارائیں پسند؟

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرنے والے سابق کپتان شعیب ملک خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، قومی کرکٹر کے پُرانے انٹرویوز کی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شعیب ملک نے ماضی میں معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی، اس شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ 7 اداکاراؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے شعیب ملک سے اُن کی 7 پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں سوال کیا تھا، جس پر پہلے تو شعیب ملک ٹال مٹول کرتے رہے اور پھر اُنہوں نے ندا یاسر سے کہا کہ مجھے تو اتنی ساری اداکارائیں پسند ہیں کہ آپ گنتی بھول جائیں گی۔

شعیب ملک نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ “مجھے ماہرہ خان، عائشہ عُمر، اُشنا شاہ، سونیا حسین، شائستہ لودھی، ماورا حسین، عروہ حسین اور مایا علی بہت پسند ہیں”۔

دورانِ گفتگو شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ “اُن کی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو صبا قمر کی اداکاری بہت پسند ہے”۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شعیب ملک نے ان 7 اداکاراؤں میں اپنی دوسری اہلیہ ثنا جاوید کا نام نہیں لیا تھا۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کی صبح اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں، اس جوڑی کی یہ دوسری شادی ہے۔

ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا جس کا اعلان دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

دوسری جانب شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں، شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی طلاق کی تصدیق بھی کردی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے ایک عرصے تک اس معاملے کو نظر انداز کیا لیکن جب یہ سب اُن کی برداشت سے باہر ہوا تو اُنہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

حافظ نعیم کا انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کل صبح 11 بجے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا

حافظ نعیم کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بات کرو تو لسانی تقسیم پیدا کر دیتے ہیں، کل انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے، کے الیکٹرک مافیا کے خلاف صرف جماعت اسلامی میدان میں نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام الیکشن میں سب کو مسترد کردیں گے، ہم شہر کا مقدمہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

بھارتی یوم جمہوریہ پر افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

بھارت نے افغان طالبان کو اپنے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھیجی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں طالبان کے ایلچی بدرالدین حقانی کو مدعو کیا ہے جو ابوظہبی میں افغانستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بھارت کے اس اقدام نے اہم بحث چھیڑ دی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی طرف سے طالبان کو قبول کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

تاہم، بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کے مطابق، بھارتی حکام اسے ایک معیاری سفارتی طریقہ کار قرار دیتے ہیں۔

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا

بدرالدین حقانی، جو پہلے حقانی نیٹ ورک سے وابستہ تھے، ایک متنازعہ شخصیت ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نیٹ ورک نے افغانستان میں ہندوستانی مشنز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی۔

حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر 2008 میں کابل کے سفارت خانے پر ہونے والا بم حملہ تھا۔ جس میں ہندوستانی سفارت کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے۔

سری لنکا میں افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر اشرف حیدری نے اس دعوت نامے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ افغانوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور دفاع کے لیے ایک ابھرتی ہوئی جمہوری طاقت کے طور پر ہندوستان سے افغانوں کی بنیادی توقع کے خلاف ہے، یہ اقدام انہی دہشت گردوں کے خلاف ان کی بڑھتی ہوئی مزاحمت کی حمایت کرنا ہے، جنہوں نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے پر بم حملہ کیا اور کئی ہندوستانی شہریوں کو ہلاک اور زخمی کیا‘۔

جرمنی کا غیرملکیوں کو فوج میں بھرتی کرکے جلد شہریت دینے کی اسکیم پر غور

عالمی سطح پر کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا۔

تاہم، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت کئی ممالک نے طالبان کے نمائندوں کو تسلیم کیا ہے۔

دسمبر 2023 میں، چین نے طالبان کے مقرر کردہ سفیر کو بھی قبول کیا تھا جو کہ اقوام کے درمیان پہلے سفیر ہیں۔

طالبان کی جانب سے بدرالدین حقانی کی بطور سفیر تعیناتی کو ان کی قائم مقام وزارت خارجہ نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا۔

یہ تقرری متحدہ عرب امارات اور طالبان کے درمیان مضبوط تعلقات کی توقعات کی نشاندہی کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 1996 سے 2001 تک اپنے ابتدائی دور حکومت میں طالبان کو تسلیم کیا۔

بٹر چکن کس نے ایجاد کی ؟ پاکستانی خاندان کے مقدمے کا فیصلہ بھارتی عدالت کرے گی

روٹین دعوت
اگرچہ ہندوستان نے سرکاری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے، تاہم، دی ہندو نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ”معمول کی“ دعوت تھی۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان کو چھوڑ کر متحدہ عرب امارات میں تمام سفارتی مشنوں کو دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع نے اشاعت کے ساتھ بات چیت میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ابوظہبی میں افغان سفارت خان میں اب بھی افغان جمہوریہ کا ترنگا لہراتا ہے جو کہ طالبان کے سیاہ اور سفید پرچم سے متصادم ہے۔

اشاعت میں مزید کہا گیا کہ نئی دہلی میں ہندوستانی سفارت خانہ، جسے طالبان سے منسلک افغان قونصلوں نے دوبارہ کھولا ہے، اس میں بھی ”اسلامی جمہوریہ افغانستان“ کا جھنڈا برقرار ہے۔

آسٹریلیا کن ملکوں کے شہریوں کو مستقل رہائش کا ویزا دے رہا ہے؟

بدنامی سے بچنے کے بھارتی اقدامات
بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت تین نکات پر غور کر رہی ہے، تاکہ یہ پیغام نہ جائے کہ بھارت طالبان کو تسلیم کر رہا ہے۔

پہلا یہ کہ نئی قیادت کی ٹیم اسلامی جمہوریہ افغانستان کا تین رنگوں والا پرچم لہراتی رہے گی۔ یہ ٹیم طالبان کا جھنڈا نہیں لہرائے گی۔

دوسرا یہ کہ سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کا نام استعمال کرتا رہے گا نہ کہ طالبان کا اسلامی امارت افغانستان۔

تیسرا یہ کہ طالبان حکومت کے سفارت کاروں کو دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے اور حیدرآباد میں ممبئی کے قونصلیٹ جنرل کے حصے کے طور پر نہیں بھیجا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس لکھتا ہے کہ معلوم ہوا ہے طالبان کو بھارت کے مؤقف سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور افغان قونصل جنرل نے وزارت خارجہ کے حکام کو تصدیق کی ہے کہ وہ ضوابط پر عمل کریں گے۔

بھارت کا ردعمل کیا ہے؟
دی ہندو کے مطابق حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ پر یہ دعوت نامہ معمول کے طور پر ان تمام سفارتی مشنوں کو بھیجا گیا ہے جنہیں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تسلیم کیا ہے۔ تاہم، اس میں پاکستان شامل نہیں ہے، جس کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات دور ہو گئے ہیں۔

دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ابوظہبی میں سفارت خانے کو بھیجے گئے دعوت نامے میں اسلامی جمہوریہ افغانستان لکھا گیا ہے امارت اسلامیہ نہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں افغان سفارت خانے میں اب بھی پرانا پرچم لہرا رہا ہے۔ بھارت نے دہلی میں افغان سفارت خانہ کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مالی میں سونے کی کان دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان کی سرنگ دھنسنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ ریسکیو ورکرز زندہ بچنے والوں کی تلاش اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کو رونما ہوا تھا۔ مالی کی حکومت نے اس حادثے کا کوئی سبب نہیں بتایا تاہم کان مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کن کنوں کی سلامتی یقینی بنانے پر متوجہ ہوں۔

افریقا میں مالی سونا پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ چھوٹی کانوں سے سونا نکالنے کا دھندا زوروں پر ہے۔

بہت سی چھوٹی کانیں کانیں اجازت ناموں کے حصول اور متعلقہ قوانین پر عمل کیے بغیر چلائی جارہی ہیں۔

حکومت کی عملداری زیادہ موثر نہ ہونے کے باعث سونے کی یہ کانیں سلامتی کے اقدامات یقینی بنائے بغیر کام کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت، خاور مانیکا آج جواب نہ دے سکے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران عدت نکاح کیس سے متعلق بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل سلماناکرم راجہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے ٹرائل پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے وہ ختم کر دیا جائے۔

وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ ایسے ریلیف لینے کے بعد کوئی عدالت میں نہیں آتا۔

جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسا نہ کہیں اُن کی طرف سے تین تین وکلاء موجود ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا مسئلہ او آئی سی میں اٹھا دیا

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سفیروں کے اجلاس میں بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مسئلے پر یواین الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے گئے خط کے مندرجات بھی پیش کیے، جس میں کہا گیا ہے کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992 میں المناک طور پر شہید کیا گیا، اور اس کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

57 اسلامی ممالک کی تنظیم کے جنرل سیکریٹریٹ نے بھی شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مساجد، قبرستان، امام بارگاہیں اور مزارات، اب سب بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق مودی سرکار مذہب کی آڑ میں اسلامی تہذیب کے نشان مٹانا چاہتی ہے، ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر مندر کے افتتاح نے بھارت کی مسلم کمیونٹی کو غیر محفوظ کر دیا ہے، رام مندر کے افتتاح میں آٹھ ہزار افراد کی سیکیورٹی کے لیے دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شرمناک ہے۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف نیا پلان، امریکی میڈیا کا ہوشرُبا انکشاف

دوسری جانب ایودھیا میں شہید بابری مسجد رام مندر کی تعمیر مذہبی سے زیادہ سیاسی معاملہ قرار دیدیا گیا ہے، بین القوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں رہائش پزیر مسلمانوں کے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہے، مودی کی جماعت میں مسلمانوں کو کوئی نمائندگی نہیں ہے، بی جے پی کا انتخابی ایجنڈا ہندتوا ہے۔

چین میں آتشزدگی، 39 ہلاک متعدد زخمی

چین کے صوبے جیانگ شی میں دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق آگ دکانوں کے زیر زمین فلور سے شروع ہوئی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے نزدیکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ زیر زمین فلور پر انٹرنیٹ کیفے بنا ہوا تھا۔

حادثے کے مقام پر آگ بجھانے کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب چین میں آتشبازی کا سامان لے جانے والی گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگتے ہی آتش بازی کا سماں بن گیا اور ٹریفک جام ہو گیا، خوش قمستی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، داماد اور نواسہ گرفتار

سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار کو گرفتار کر لیا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور ان کے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا، ’پنجاب پولیس کے رات ایک بجے بیسیوں اہلکاروں نے میری مخدوم رشید کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور غیر قانونی طور میرے گھر کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بلا وارنٹ اندر داخل ہوگئے۔ میرے داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو گرفتار لیا گیا ہے‘۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زین قریشی کو بھی شرکت کرنا تھی۔

اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ چھاپہ پی ٹی ائی کے ورکرز کنونشن پر مارا گیا جس میں پی ٹی ائی کے امیدوار کو حراست میں لیا گیا۔

پنجاب میں آج بھی نمونیا سے 12 ننھے بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں آج بھی نمونیا سے 12 ننھے بچے دم توڑ گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ان 12 جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے چار سال کے درمیان ہیں۔

جاں بحق بچوں میں گوجرانولہ اور بہاولپور سے تین، راولپنڈی سے دو اور لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، رحیم یار خان سے ایک ایک بچہ شامل ہے۔

نمونیا سے بچاؤ کے 4 انتہائی ضروری غذائی اجزاء

گزشتہ روز 14 بچے نمونیا سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

نمونیا سات روز کے دوران 76 بچوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔

صوبے بھر سے مزید 1077 اور لاہور میں 251 بچےنمونیا کا شکار ہیں۔

رواں برس 220 ننھے پھول نمونیا سے مرجھا چکے ہیں ۔

شیخ رشید کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (آر آئی سی) اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی، شیخ رشید احمد کو آر آئی سی منتقل کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے گزشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث اسپتال سے جیل منتقلی کی درخواست عدالت میں دی تھی۔

آرآئی سی میں شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا جائے گا، عدالت نے جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے۔