All posts by Khabrain News

صدر مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل ایک سو تریپن کے تحت دی گئی۔
وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ ہونگے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزراء بھی کونسل کا حصہ ہونگے۔ کونسل میں تین وفاقی وزیر، وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کیے گئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال، وزیر تجارت، سید نوید قمر اور وزیر ریلوے، خواجہ سعد رفیق، بطور ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر انتقال کر گئے

دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید کی عمر 73 برس تھی اور وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔
شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 دن کے سوگ کا اعلان کر دیا۔

گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق آئندہ ہفتے بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری مزید بڑھ جائے گا۔
وسطی اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، سبزیوں، پھلوں کے باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔
مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ گرمی کے باعث آئندہ ہفتے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا بھی خطرہ ہے۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مناسب اقدام کریں۔

دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 10 مئی اجلاس میں ایک سے زائد پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی خبر غلط رپورٹ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو پاکستانی پاسپورٹس رکھنا جرم ہے، دو پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی، تاہم فیصلے کا اطلاق بیرون ملک شہریت یا غیر ملکی پاسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

افغان شہرہرات میں مرد وخواتین کے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی

کابل: (ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
طالبان حکام کے مطابق ایسے جوڑے جن کی شادی نہیں ہوئی وہ ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔
افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے جبکہ طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم دیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم منتخب

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب کرلیاگیا۔
پاکستان کے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ان گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گی، حتمی ٹیم کا چناؤ لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیاگیا۔ ترجمان بیڈمنٹن فیڈریشن کےمطابق ان ٹرائلز میں ملک کے ٹاپ آٹھ لڑکوں اور سات بہترین خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے مراد علی کے ساتھ حافظ عرفان کامن ویلتھ گیمز کےلیے منتخب کیے گئے ہیں، ویمنز ایونٹس میں ماہ حور اورغزالہ صدیق پاکستانی دستے کا حصہ ہوں گی۔ظفر تسلیم کوچ اور پرویز بٹ مینیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

پاکستان اولمپک انکوائری کمیٹی نے 7 ڈوپ پازٹیو کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی انکوائری کمیٹی نے ڈوپ پازٹیو آنے والے 7 کبڈی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو لاہور میں رکھاگیاہے، پی او اے نے چودھری محمد شفیق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، جس کے سامنے کھلاڑی اور ان کے کوچز پیش ہوں گے۔
نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے دوران تیرہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق سات کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا۔ ان کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے، اب انکوائری کمیٹی ان کا موقف سننے کے بعد پابندی کی سفارشات فیڈریشن کو بھجوائے گی۔

عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم بچا دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار اداکارہ کی ہمشکل خاتون کا نام تاحال واضح نہیں ہوسکا تاہم اس کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ ’سیلیسٹی بائیرگی‘ پر شیئر کی گئی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالیہ نے اپنی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاوڑی‘ میں جس طرح کا لباس زیب تن کیا تھا ہمشکل لڑکی نے بھی ایسا ہی لباس پہنا اور اسی فلم کے ہی گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور کومنٹ سیکشن ’دوسری عالیہ بھٹ‘ کے نام سے بھر گیا۔
ہمشکل لڑکی کو ’دل تو پاگل ہے‘ گانے پر اپنے ہونٹ ہلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زایدالنہیان انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب  امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال  پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کےسوگ اور 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

نجی ویڈیوزلیک کرنے پردانیہ کو’معاف‘ کردیا، عامرلیاقت

کراچی: (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اورٹی وی میزبان عامرلیاقت کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی ویڈیوز میڈیا پرلانے پراپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو معاف کردیا۔
عامرلیاقت نے بیان میں کہا کہ دانیہ ملک نے نجی ویڈیوز منظرعام پرلا کرشادی کے رشتے کی توہین کی ہے۔ میں بھی ویڈیوز جاری کرسکتا ہوں لیکن میں نے اللہ کی رضا کے لئے دانیہ کو ’ معاف‘ کیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ ویڈیوز جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کہاں ہے؟ عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ جوحواس باختہ لڑکی کی ریلیزویڈیوز پرشو کررہے ہیں اورپروگرامز کررہے ہیں ان کی گرفت شدید ہوگی۔کچھ حاسد، کچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں۔ عامر لیاقت جلد واپس آئے گا۔