All posts by Khabrain News

حیدرآباد کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ

حیدرآباد کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔

فوٹو جیونیوز

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جب کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی  ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہےکہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا، اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے۔ جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے، جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ میں اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو ہماری کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی۔ اور اب سب کچھ یہی ہوا ہے۔ روپے کی قیمت تاریخی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ڈالر ایک سو ترانوے کا ہوگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس تک نیچےجا چکی ہے۔ مہنگائی تیرہ اعشاریہ چار فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں پانی کی قلت اندازے سے زیادہ سنگین ہو گئی ہے: ارسا

اسلام آباد: پاکستان کو خریف سیزن کے دوران آبپاشی کے مقاصد کے لیے 38 فیصد پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کا آغاز 1 اپریل کو کپاس، گنا، چاول اور مکئی سمیت بڑی فصلوں کی بوائی کے ساتھ ہوا تھا۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA)، چاروں وفاقی اکائیوں میں دریائے سندھ کے آبی ذرائع کی تقسیم کو ریگولیٹ کرنے اور اس کی نگرانی کرنے والی، نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو ایک پریزنٹیشن دی۔

اتھارٹی نے کہا کہ پانی کی قلت اب پہلے کی 22 فیصد کی متوقع کمی سے بدتر ہو گئی ہے۔ اس وقت، پانی کی 38 فیصد کمی ہے، جس سے فصل پیدا کرنے والے دو بڑے صوبوں- پنجاب اور سندھ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور فصلوں کی بوائی کے موجودہ انداز کو متاثر کر رہا ہے۔

اجلاس کی صدارت نواب یوسف تالپور نے کی اور اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ، سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے صوبوں کے تحفظات دور کرنے اور وفاقی اکائیوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے سفارشات دینے کے لیے وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ کے نمائندوں پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا۔

کمیٹی جمعہ کو گڈو اور سکھر بیراجوں اور ان کی ذیلی نہروں پر پانی کی آمد اور اخراج کی پوزیشن کا اندازہ لگائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے وفاقی اکائیوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے سفارشات دینے کا بھی کام سونپا گیا ہے۔

2.102 MAF کے متوقع بہاؤ کے مقابلے میں 13% کم – 1.831 MAF تھی۔ اس کے برعکس دریائے کابل کے بہاؤ میں 46 فیصد، منگلا میں 44 فیصد اور چناب میں 48 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اس مدت کے دوران حقیقی آمد 8.590 MAF کے مقابلے میں 5.350 MAF ریکارڈ کی گئی جو کہ 38% کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اوسط سے کم بارش

IRSA نے یہ بھی بتایا کہ اپریل 2022 میں ملک بھر میں بارش اوسط سے 74% کم تھی اور اسے 1961 کے بعد دوسرے خشک ترین مہینے کے طور پر درجہ دیا گیا تھا۔ اپریل میں بارش پورے ملک میں اوسط سے کم رہی۔ پنجاب کو 89 فیصد، خیبر پختونخوا کو 79 فیصد، بلوچستان کو 79 فیصد، آزاد جموں و کشمیر کو 56 فیصد اور جی بی کو 51 فیصد ووٹ ملے۔ IRSA نے ذکر کیا کہ دریائے کابل سے آنے والی آمد میں بڑے پیمانے پر کمی غیر متوقع تھی۔

سندھ اور پنجاب میں پانی کی قلت کے بارے میں قومی اسمبلی میں متعدد ایم این ایز کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور سندھ اور پنجاب کے ٹیل اینڈ کے علاقے متاثر ہیں۔ بہت زیادہ. انہوں نے کہا کہ 15 جون تک پانی کی قلت کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ تمام صوبوں کو ان کے حصے کے مطابق پانی دیا جائے گا اور پانی کی کمی کو اسی حساب سے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے حصے سے جنوبی پنجاب کے چولستان کے علاقوں کو 300 کیوسک پانی فراہم کرے۔

اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سیکریٹریٹ نے صوبوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے وزیر برائے آبی وسائل کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

دریں اثناء، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تقریباً چٹان کے نیچے تک ریکارڈ کیا گیا ہے یہاں تک کہ گرمیوں کی آمد کے چوٹی کے موسم میں بھی، یہ اس وقت ریکارڈ کی گئی سب سے کم ترین سطح ہے جو کہ 10 سال کے مقابلے میں نو گنا کم ہے۔ اوسط

پٹرول مہنگا کئے بغیر بات نہیں بنے گی: آئی ایم ایف ضد پر قائم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت کے لیے آئی ایم ایف بات چیت مزید مشکل ہوگئی۔ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق اس ماہ 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

‘سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر، قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں’

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی، پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں، مجھے امید ہے سپریم کورٹ جلد از جلد الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی اور مراسلہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔
اسد قیصر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے، عدالت عظمیٰ کا ہر فیصلہ تاریخ کا حصہ ہوگا، کیا آرٹیکل 5 آرٹیکل 95 سے بھاری ہے، خیبر سے سندھ تک سب متفق ہیں کہ یہ بیرونی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بار بار سلیکٹڈ حکومت کہا گیا، یہ لوگ آپس میں بھی متفق نہیں ہے، انہوں نے کہا مراسلہ میں نے خود پڑھا تھا، میں نے سپریم کورٹ کو اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی گزارش کی تھی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کسی ملک کو دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے، جو عالمی طریقہ کار ہے اس پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اعتراض تھا مگر اسے قبول کیا، جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے گا تو حقائق سامنے آ جائیں گے، بیرونی سازش پر اسپیکر کے عہدے سے استعفی دیا، قومی سلامتی کمیٹی نے اس معاملے کو تسلیم کیا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا اسے ہم نے قبول کیا۔

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ: جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
گلبرگ، نیو کراچی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، محمودآباد میں مظاہرے ہونگے۔ اختر کالونی، دہلی کالونی، شیریں جناح کالونی، برنس روڈ، لیاری میں مظاہرے ہونگے۔ ناظم آباد، بفرزون، گلشن حدید، داود چورنگی سمیت دیگر مقامات پر بھی احتجاج ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ پر عوام پریشان ہیں۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنے کا عندیہ دے دیا۔
دوسری جانب ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے۔ مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 743 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 757 میگا واٹ جب کہ طلب 25 ہزار2 سو میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 37 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 821 میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 717 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 535 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بگاس پاور پلانٹس سے 162 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 372 میگاواٹ اور سولر پاور پلانٹس سے 114 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ شارٹ فال میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی اور عمران خان آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ ریاست کے لیے مفید نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 20 سال سے قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ عمران خان کا مقصد معیشت اور اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ عمران خان قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی چیلنجز میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں لیکن کسی کو ملک کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کا مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں اور ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں صبح الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔

انتخابات نہ کرائے تو ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرانے کی صورت میں ملکی صورتحال سری لنکا جیسی ہو سکتی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور آصف علی زرداری نے فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے اور ریزرو کم ہو رہے ہیں جبکہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے اور ملکی مسائل کا واحد حل ہے انتخابات کرائے جائیں لیکن اگر انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کی حالات کی طرف جاسکتا ہے۔ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

صنعتی پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صنعت کے پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم نے کراچی میں تلخ حالات دیکھے ہیں۔ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ دہشتگردی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2004 میں کے سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے تجارتی میلہ سراج تیلی کا شاندار اقدام تھا۔ کراچی ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت رکھتا ہے اور میری حکومت مینوفیکچرنگ کی لاگت کو کم کر رہی ہے جبکہ صنعت کے پہیے کو سست کرنے والی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور اس طرح کی نمائشیں ملک کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ تجارتی روابط سے لے کر اقتصادی سرگرمیوں کو جنم دینے تک کئی فوائد فراہم کرتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو ظاہر کرنے میں چیمبرز کا کردار بلاشبہ بہت اہم ہے اور کے سی سی آئی نے اپنا کردار بہت متحرک اور مؤثر طریقے سے ادا کیا ہے۔ چیئرمین زبیر موتی والا، صدر محمد ادریس سمیت دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر لکھا کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے اور یہاں روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں اور پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ یہ مذاق بند کریں، عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔