All posts by Khabrain News

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا، 194 روپے میں فروخت

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 194 روپے پر فروخت ہونے لگا جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر قیمت 193 روپے کا ہو گیا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 133 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 31 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

غلام، جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 مئی کو سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ سیالکوٹ اقبال کے شاہینوں کا شہر ہے۔ یہاں باشعور اور غیرت مند پاکستانی بستے ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہمیشہ خودی اور آزادی کا پیغام دیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔ ہم غلام، جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، قوم اس غلامی اور ظلم کو قبول نہیں کرتی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں قوم میرے ساتھ نکلے۔14 مئی کو شام 6 بجے میں شہرِ اقبال سیالکوٹ میں آپ کے پاس آرہا ہوں۔ انشااللہ سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہو گا۔آپ سب شرکت کریں۔انشاءاللہ 14 مئی کی شام کو سیالکوٹ میں اپنی عوام کے پاس پہنچ کر مزید دل کی باتیں کروں گا۔

خبردار مردوں کو گنجا پکارنا جنسی ہراسانی قرار، برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ سنادیا

برطانیہ : (ویب ڈیسک) خبردار مردوں کو گنجا پکارنے پر جنسی ہراسانی کا کیس بنے گا، برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
دنیا میں مرد اور خواتین دونوں کو گنجے پن کی شکایت ہوتی ہے، لیکن مرد حضرات میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی اور وہ اپنے بال مکمل یا کچھ حصے سے کھو دیتے ہیں، جنہیں پھر اپنے ساتھیوں کی وجہ سے خوب مزاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
لیکن اب ان مرد حضرات کی مدد کے لیے برطانوی عدالت سامنے آ گئی ہے، عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ ʼگنجا ʼاستعمال کرنا جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہو سکتا ہے۔
یہ فیصلہ ایک64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے آیا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
ٹونی فن کا کہنا تھا کہ انہیں کام کے اوقات میں گنجے پن کا طعنہ دیا گیا جس سے ان کی تضحیق ہوئی۔ جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
فن کے جنسی ہراسانی کے دعوے کو درست مانتے ہوئے ٹربیونل نے یہ بھی قرار دیا کہ انہیں 24سال کی ملازمت کے بعد غیر منصفانہ طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا

اولاد نہ ہونے پر والدین کا بیٹے کے خلاف مقدمہ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں والدین، بیٹے کے خلاف کھڑے ہو گئے اور انوکھا کیس کر دیا۔ کہا بیٹے کی دھوم دھام سے شادی کی لیکن اس کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، تو اب وہ زندگی پر ہوئے سارے اخراجات واپس کرے، جو پاکستانی 12 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کو امریکا سے تعلیم دلوا کر پائلٹ بنایا، وہ 2007 میں واپس آگیا، جس کے بعد 2016 میں دھوم دھام سے شادی کی، اور سارا خرچہ انہوں نے خود کیا، کیونکہ وہ اس کے بچے دیکھنا چاہتے تھے، لیکن ایسا نہ ہوا۔
انہوں نے شادی پر بیٹے کو ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ کی لگثری گاڑی گفٹ کی، اور فائیو اسٹار ہوٹل میں ولیمہ کیا۔
61 سالہ سنجیو پرشاد اور 57 سالہ سادھنا نے درخواست میں یہ بھی بتایا کہ بیٹے اور بہو کو اپنے خرچے پر ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ بھی بھیجا۔
والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب اس لیے کیا، کہ ان کا بیٹا ان کی نسل بڑھا سکے لیکن ایسا ابھی تک نہیں ہوسکا، اور اس کو بڑے کرنے کا جو خواب تھا وہ اس نے توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو دونوں سے اس بارے میں بات کی کہ وہ مرنے سے پہلے اپنے پوتے کو دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں جس پر وہ کیس کرنے پر مجبور ہو گئے۔
والدین نے دعوی کیا ہے کہ وہ بیٹے پر ابھی تک 12 کروڑ سے زائد کا خرچہ کر چکے ہیں، جو اب انہیں واپس چاہیے، پھر بھی ماں باپ تو ماں باپ ہوتے ہیں، انہوں نے بیٹے کو ایک سال کا مزید وقت دینے کا بھی کہا ہے کہ اگر وہ اس سال انہیں وارژث دے دیتا ہے، تو وہ اس معاف کر دیں گے، ورنہ اسے پوری ادائیگی کرنی پڑے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے الزام کو ‘ذہنی اذیت اور ہراسانی’ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس کا سفری اجازت کیلئے عدالت سے رجوع

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بیرون ملک سفر کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری، منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ریڈار پر ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں بالی ووڈ اداکار نے بیرون ملک سفر کے لیے 15 دن کی اجازت مانگی ہے۔
انہوں نے درخواست میں کہا کہ میں نے ایوارڈ تقریب میں شرکت کیلئے ابوظہبی جانا ہے، اْس کے بعد ممکن ہے کہ مجھے کام کے سلسلے میں فرانس اور نیپال بھی جانا پڑے۔

احمد علی بٹ کی دانیہ شاہ پر شدید تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے ان کی نجی ویڈیوز لیک کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا کہ مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی اس طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل رہی ہے۔
اداکار نے دانیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے ان کے نام سے بھرپور شہرت حاصل کی، ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔

صبا قمر نے جَلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جَلد شادی کرنے کی خوشخبری سنا دی۔
صبا قمر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ ‘ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔ صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ ‘بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقعی بہت شرم آ رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا ہے کہ ‘اُنہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی، شادی کی خبر وائرل کرنے کیلئے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔

برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ منتخب

لندن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ منتخب کرلیا گیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سابق کیوی کرکٹر برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ امید ہے میک کولم کی کوچنگ میں انگلش ٹیم کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گی جبکہ ڈریسنگ روم کا موحول بھی خوشگوار رہے گا۔
اس موقع پر سابق کیوی کپتان میک کولم نے کہا کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ کے سیٹ اپ میں مثبت کردار ادا کرنے اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کا موقع ملا ہے جس پر مجھے خوشی ہے تاہم ٹیم کو درپیش اہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوں۔
سابق کیوی کپتان رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ پہنچیں گے۔ نومنتخب ٹیسٹ ٹیم کے کوچ میک کولم کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ جون میں 3 میچز پہلی اسائمنٹ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کی تجویز

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے کے لئے کائونٹی کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ با لر شاہین شاہ آفریدی ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، حسن علی اور حارث رئوف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔ سینئرز کی جگہ ٹیم میں محمد حارث ، زمان خان اور شاہنواز دھانی کو موقع دینے کی تجویز ہے۔
لاہور میں مسلسل دوسرے دن چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سے سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیم سلیکشن پر میٹنگ کی۔ پی سی بی نے کاؤنٹی کرکٹ کے لئے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا تھا اس کے مطابق کھلاڑیوں کو ہوم سیریز کے لئے پاکستان آنا ہے اور تین ون ڈے کھیل کر کھلاڑیوں انگلش سیزن کے بقیہ میچ کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں چھیالیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، دادو، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ سبی میں پارہ پچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔