افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج سہہ پہر ہونے والے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ترجمان جنرل مبین نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ آج سہہ پہر 3 بجے کابل کے مجاہدین بازار میں نگرانی پر مامور پولیس پیٹرول گاڑی بم سے ٹکرا گئی جس کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی۔
Author: Khabrain News
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ویڈیوز جاری کرنے کا واحد مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے اور امید ہے کہ عدلیہ اس دباؤ کو مسترد کر دے گی۔ اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طریقے سے یہ ساری ویڈیوز جعلی ثابت ہوئیں اس پر فارنزک ڈپارٹمنٹ کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے اس طرح کی ویڈیوز جاری کی گئی ہوں اور اس کا واحد مقصد عدلیہ…
اسلام آباد: حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اگلے سال عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئیں۔ پی ڈی ایم نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم نے 2022 میں عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی…
پیرس: فرانس کے وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو 10 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے 56 سالہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم نے چند ماہ قبل ہی کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرایا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم نے خود کو گھر پر 10 دن کے لیے قرنطینہ کرلیا تاہم وہ اس دوران آن لائن ہی امور مملکت چلاتے رہیں گے۔ ان…
وزیراعظم نےسینئرجوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ اکیس کےافسرحماد شمیمی کے حکومت کےخلاف سوشل میڈیا پربیان دینے پرڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کوحماد شمیمی کے خلاف انکوائری کی ہدایات کردی گئیں۔ حکومت کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق حماد شمیمی کے خلاف انکوائری 60 روزمیں مکمل کی جائے گی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ نوٹفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ حماد شمیمی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ حماد شمیمی کے خلاف انکوائری سول سرونٹس…
اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی گلوکار نے ان کے ساتھ کوئی غلط عمل کیا ہے، تاہم انہیں میشا شفیع سے پہلے دن ہی معافی مانگ لینی چاہیے تھی۔ عفت عمر حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے سمیت سیاست و شوبز انڈسٹری پر بھی کھل کر باتیں کیں۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں نعمان اعجاز کے ہمراہ ہی اداکاری کا آغاز کیا…
برطانوی ایرو انجن کمپنی رولز رائس نے الیکٹرک طیارہ تیار کیا ہے جسے دنیا کا تیز ترین طیارہ قرار دیا جارہا ہے، ٹیسٹ پرواز کے دوران اس طیارے نے 3 ریکارڈز بنائے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رولز رائس نے دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، رولز رائس کی جانب سے جاری بیان میں اس طیارے کو اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طیارے نے 387.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پرواز کرنے میں کامیابی حاصل کی اور یہ دنیا کی تیز ترین الیکٹرک سواری…
پشاور: حکومت نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان کے بعد 100 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا جن میں اکثریت کا تعلق انٹرمنٹ سینٹرز سے ہے۔ ذمے دار اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے تحریک طالبان کے 100سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو حکومت کے قائم کردہ انٹرمنٹ سینٹرز میں اصلاح کے عمل سے گزر رہے تھے اور انھیں 6ماہ کی اصلاحی عمل کی تکمیل سے پہلے رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والے دیگر قیدیوں میں پیدل…
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2021 کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی ہیں۔ فیفا کے مطابق 2021 کے بہترین مینز فٹبالر کی نامزدگیوں میں دنیائے فٹبال کے 11 بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ 2021 کے بہترین مینز فٹبالر کی کیٹیگری میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹینا کےلیونل میسی،فرانس کے کلیان مباپے، برازیل کے نیمار اور مصر کے محمد صلاح شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس کے کریم بینزما، بیلجیئم کے کیون ڈی بروئن، ناروے کے ایرلنگ ہالیند ،اٹلی کے جارگینہو ، فرانس کے این گولو کانتے ، پولینڈ کے رابرٹ لیوینڈوسکی بھی بہترین کھلاڑی کے نامزگیوں میں…
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب دے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے ڈرامے مکمل طور پر فلاپ ہو چکے، اگر انہوں نے جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں، ن لیگ والوں کے پاس یہ ہی مختصر حل ہے، یہ لوگ اس معاملے کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں۔ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب میرٹ پر دے…