All posts by Sultan Malik

اداکارہ وینا ملک کورونا وائرس میں مبتلا

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک کی چند روز سے طبعیت خراب تھی۔ ڈاکٹرز نے وینا ملک کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

اب ادکارہ کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر وینا ملک نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے۔

لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر محمد عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کررہا تھا اور خاتون سے ملنے کا مطالبہ کررہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر نشہ آور مشروب پلا کر نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بناتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے، جس میں نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی 50 ویڈیوز موجود تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اب مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ٹریفک بھی کنٹرول کیا جائیگا

ہر سال 13 لاکھ کے قریب افراد  ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ دو کروڑ سے پانچ کروڑ افراد زخمی ہوتے ہیں جن میں سے بہت سے زخمی افراد کو معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے  اقوام متحدہ نے عالمی سرمایہ کاروں اور دیگر ممالک کو ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت مختلف طریقوں سے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے اور ریگولیٹری فریم ورک میں جدت لاکر مدد کرسکتی ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں سڑکوں پر ہونے والی اموات کی غیر متناسب تعداد کے تناظر میں یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کے فوائد ہر کسی کواور ہرجگہ پہنچنے چاہئیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق اقوام متحدہ کے ایلچی ماریہ، فرانسیسکا سپاٹولیسانو کے مطابق یہ اقدام حقیقی دنیا میں ٹیکنالوجی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ایک قابل ذکر عملی کوشش ہے جو لوگوں کی زندگیوں کو ایک لحاظ سے متاثر کرتا ہے۔

نیب نے مریم اور صفدر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ مریم نواز اور محمد صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا اور  مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا، ملزمان کا کنڈکٹ ان کےخلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا۔

نیب  کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت نےمریم نوازکو 7سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی، ان کوکوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 6 جولائی 2018 کو سنائی گئی سزاکےخلاف اپیل تاحال زیرالتوا ہے، اپیل پر گزشتہ 8 سماعتوں میں 5 بار اپیل کنندگان نے التوا مانگا۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ 19 ستمبر 2018 کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرکےضمانت دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

واضح رہےکہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

جرمنی کی سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت

جرمنی کے شہر کولون کی انتظامیہ اور مسلم برادری کے درمیان پابندیوں میں نرمی کے معاہدے کے بعد ملک کی سب سے بڑی مسجد کو نماز جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق دو سالہ معاہدے کے تحت کولون کی تمام 35 مساجد میں دوپہر 12 سے 3 بجے کے درمیان پانچ منٹ تک نماز جمعہ کی اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی۔

ان مساجد میں کولون سینٹرل مسجد بھی شامل ہے جو کی جانب سے مسلم مخالف جذبات کا نقطہ آغاز رہنے کے بعد 2018 میں کھول دی گئی تھی۔

جرمنی میں مسلم مخالف جذبات 2015 میں پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر آمد کے بعد شدید ہوگئے تھے۔

کولون کی میئر ہینری ریکر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ مؤذن کو اذان کی اجازت دینا ان کے لیے احترام کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اس بات کی علامت ہے کہ کولون میں تنوع کو سراہا جاتا ہے اور وہ یہاں موجود ہے‘۔

یہاں ایک بڑی مسجد کی تعمیر کے تنازع کے دوران اس کے حامیوں نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ وہ اذان باقاعدگی سے نشر نہیں کریں گے، جو مسلم ممالک میں دن میں پانچ مرتبہ سنی جاتی ہے۔

شہر کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی اذان دینے والی مساجد کو لاؤڈ اسپیکر کی آواز کے حوالے سے حدود کی پابندی کرنی ہوگی اور پڑوسیوں کو پیشگی بتانا ہوگا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں تقریباً 45 لاکھ مسلمان مقیم ہیں جو ملک کا سب سے بڑا مذہبی اقلیتی گروپ ہے۔ انتہائی دائیں بازوں کی جماعتوں

امریکا پر کڑی تنقید، شمالی کوریا کا ’ناقابل تسخیر‘ فوج کی تعمیر کا عزم

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے ’ناقابل تسخیر‘ فوج کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق شمالی کوریا نے جدید ہتھیاروں کے نظام کی نمائش میں شرکت کی اور ’امریکی امریکی سرزمین پر ایٹمی حملے شروع کرنے کے لیے تیار کیے گئے طاقتور میزائلوں کا جائزہ لیا‘۔

دوران تقریر کِم جونگ اُن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی فوج کا ہدف جنوبی کوریا نہیں ہے اس لیے مزید جنگ نہیں ہونی چاہیے، کوریائی عوام کو ایک دوسرے کے خلاف ہرگز نہیں کھڑا ہونا چاہیے۔

کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمجونگ ان کم نے کہا کہ امریکا نے متعدد مرتبہ اشارہ دیا کہ وہ ہماری ریاست کا دشمن نہیں ہے لیکن کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے ہمیں یقین ہو کہ امریکا دشمن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے غلط فیصلوں اور اقدامات سے خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی تردید کردی

جزیرہ نما کوریا میں امریکا کو عدم استحکام کا ’ ذریعہ‘ قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا کہ ان کے ملک کا سب سے اہم مقصد ’ناقابل تسخیر عسکری صلاحیت ‘ پیدا کرنا ہے جسے کوئی بھی چیلنج کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

جنوبی کورویا کی ہنم یونیورسٹی کے پروفسیر یانگ ووک نے کہا کہ شائع ہونے والی تصاویر میں اسلح نظر آیا جو کہ ایک نیا آئی سی بی ایم ہے جسے شمالی کوریا نے گزشتہ برس فوجی پریڈ کے دوران ظاہر کیا لیکن اس نے تجربہ نہیں کیا تھا۔

پریڈ کے دوران 11 ایکسل لانچ گاڑی پر نصب میزائل شمالی کا سب سے بڑا آئی سی بی ایم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر شمالی کوریا یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ نئے ہتھیار تیار کرتے رہیں گے اور اپنے آپ کو جوہری طاقت سے لیس رکھیں گے لہذا ان پر پابندیاں نہ لگائیں جائیں کیونکہ ہم دوہرے معیار پر متفق نہیں ہو سکتے۔

مزیدپڑھیں: کِم جونگ اُن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ جنوبی کوریا وہ نہیں ہے جس کے خلاف ہماری فوجی افواج کو لڑنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہم جنوبی کوریا کی وجہ سے اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط نہیں کر رہے، ہمیں ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہم وطنوں کی خوفناک تاریخ نہیں دہرانی چاہیے۔

دوسری جانب سیئول کی وزارت دفاع نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس حکام شمالی کوریا کے ہتھیاروں کا تجزیہ کر رہے ہیں لیکن اس ضمن میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

جنوبی اور شمالی کوریا کے تعلقات

1953 کی کوریا کی جنگ کے بعد سرد جنگ کے دوران بننے والے ماحول میں شمالی کوریا کمیونزم کے تحت سوویت یونین جبکہ جنوبی کوریا سرمایہ دارانہ نظام کے تحت امریکا کے کیمپ میں آگئے تھے۔

سرد جنگ کے خاتمے اور سوویت یونین کے ٹکڑے ہوجانے کے بعد بھی شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری نہیں آئی۔

تاہم 2016 میں شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے، البتہ رواں برس ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا نے نہ صرف سرمائی اولمپکس 2018 میں اپنی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان قائم ملٹری ہاٹ لائن کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2016 میں منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے صدر کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر لفظی جنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، تاہم قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے صدور کی بھی ملاقات متوقع ہے۔

جبکہ امریکا کا اتحادی ہونے کے سبب شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کو دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔

نیب نے مریم اور صفدر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ مریم نواز اور محمد صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا اور  مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ بھی کیا گیا، ملزمان کا کنڈکٹ ان کےخلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا۔

نیب  کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت نےمریم نوازکو 7سال قید اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی، ان کوکوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 6 جولائی 2018 کو سنائی گئی سزاکےخلاف اپیل تاحال زیرالتوا ہے، اپیل پر گزشتہ 8 سماعتوں میں 5 بار اپیل کنندگان نے التوا مانگا۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ 19 ستمبر 2018 کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرکےضمانت دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

واضح رہےکہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں. 

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں، گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی  نماز جنازہ میں شریک تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک تھے، ہمارے وزار میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویر بنوائیں۔

کرونا کم ،ڈینگی بے قابو

لاہور (مہران اجمل خان سے )پنجاب میں ڈینگی کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 124 مریض رپورٹ ،،پرائیویٹ لیبارٹریوں نے محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈینگی ٹیسٹ (سی بی سی ) کا ریٹ نظر انداز کر

دیئے ،شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے ،ڈینگی سے متاثرہ مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ،بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے بعد پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی کے ريپڈ ٹیسٹ کی 90

روپے فیس مقرر کی گئی تھی مگر پرائیویٹ لیبارٹریاں کی جانب سے ڈینگی کے مشتبہ اور کنفرم مریض سے 5سو روپے سے لے کر 1ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں

داعش سے چھٹکارا پانے کے لئے طالبان بہترین آپشن : عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کے لیے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، امریکا کا ساتھ دینے پر پشتون پاکستان کے خلاف ہوگئے اور ریاست پر حملے شروع کردیے، اب ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے چنانچہ جارحیت بھی کم ہوگئی۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کے لیے اہم ترین تجارتی گزرگاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کےراستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے، وہاں کے حالات ہم پر اثرانداز ہوتے ہیں، ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے ، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔

داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان بہترین آپشن

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے، امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، جو افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے، صورت حال پر قابو پانے کے لیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیے، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئے تو اثرات بہت دورتک جائیں گے۔ طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، طالبان نے خواتین کے تعلیم سے انکار نہیں کیا بلکہ شرعی طریقے سے حصول کی بات کی، طالبان نے واضح کیا ہے وہ تعلیم ، خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل کو حل کریں گے، افغانستان کی آدھی سے زائدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، پاکستان چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے۔

امریکیوں کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے 20 سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیا ہے، اشرف غنی کی حکومت اور ان کےسیکیورٹی فورسز آج کہاں ہیں؟ امریکا نے اشرف غنی حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر بھاری سرمایہ کاری کی، کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہی طالبان کو شہرت ملی، 3 لاکھ افغان فوجیوں نے لڑے بغیر ہتھیار ڈالے، امریکا کو افغانستا ن کی صورتحال سے دھچکہ لگا، امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، امریکی اس وقت صدمے میں ہیں، میرا خیال نہیں کہ وہ ابھی صورت حال کو ہضم کرپائے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادیں منظور ہوئی ہیں، ہم محض یہ بات کررہے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اب وہاں باہر سے لوگوں کو کشمیر میں آباد کررہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہیں

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں نیوکلیئر فلیش پوائنٹ پاکستان اور بھارت ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان 3جنگیں ہوچکی ہیں، حالیہ برسوں مین جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ہی دونوں ملکوں میں جنگیں نہیں ہوئیں، مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں بھارتی فوجی مارے گئے، بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے ان کےثبوت فراہم نہیں کیے، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں ثبوت فراہم کئے جائیں ہم خود انہیں سزا دیں گے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا لیکن خود قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

اب ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے جو پشتونوں کے خلاف ہو

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ساتھ دینے پر پشتون ہم سے ناراض ہوگئے اور ریاست پر حملے شروع ہوگئے، انہوں ںے ہمیں امریکا کا ساتھی کہا اور ہم پر حملہ آور ہوئے لیکن ہم ساتھی نہیں ہے ان کے کیوں کہ اب ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے جو پشتونوں سے لڑرہا ہوں چنانچہ اس کے بعد جارحیت کم ہوگئی۔

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرکے انگلینڈ نے اپنا ہی نقصان کیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ کھیل کر کوئی احسان کرتے ہیں لیکن دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے لیے پیسہ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ دنیائے کرکٹ میں سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے، بھارت میں پیسہ ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت دنیا بھر کی کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔