Tag Archives: channel-5-exclusive

پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا جاری،شہری عذاب میں مبتلا

لاہور (اے این این) تحریک لبیک یارسولﷺ کے مرکزی رہنماءعلامہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کئے جانے کے باوجود پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دیا گیا دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر رہے لیکن جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے اور ہمارے منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔4جنوری کو داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک تاجدا ر ختم نبوت ﷺ مارچ کریں گے اور اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا چہلم پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلام آباد میں دھرنے کے وقت چھے مطالبات تھے جن میں سے تین مطالبات کی ڈیڈ لائن گرز چکی ہے۔ اس وقت ہمارا اصل مطالبہ خون شہدا کا مطالبہ ہے، سب سے پہلے فیض آباد دھرنے کے شہدا کی تعداد ہمیں بتائی جائے اور اس کے بعد فیض آباد دھرنے کی ایف آئی آر کاٹتے ہوئے قاتلوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ہم اس خون کا بدلہ آئینی طور پر لینا چاہتے ہیں اور کبھی بھی قوم ان بھیڑیوں کو معاف نہیں کرے گی، اگراسلام آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر والے خون بہا معاف کردیں ہم کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔ ان کا خون کسی شخصیت ، پلاٹ یا مکان کے لئے تحفظ ناموس رسالت کے لئے بہایا گیا ہے۔ جب تک ہمیں حکومت اپنی کارروائی سے مطمئن نہیں کرتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔انہوں نے اپنا دوسرا مطالبہ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں لاﺅڈ سپیکر کی پابندی ختم کی جائے اور اس پابندی کے خلاف گرفتار اماموں اور خطیبوں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔ اس پابندی کا خاتمہ ہمارے مطالبات میں سے ایک بنیادی مطالبہ ہے۔

 

ینگ ڈاکٹرز اور انتظامیہ میں مذاکرات کا میاب ، دھرنا ختم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دھران ختم کر دیا گیا۔حکومت نے مظاہرہ ختم کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔اس سے پہلے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیئے۔ پولیس نے مال روڈ سے تمام احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جب کہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔