Tag Archives: hassan ali

قومی سکواڈ نے آکلینڈ میں ڈیرے ڈال لئے،سرفراز نے اچھی خبر سنا دی

لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم 5ون ڈے اور3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری کو ویلنگٹن میچ سے ہوگا ۔ قومی ٹیم اور پی سی بی کے آفیشلز رات گئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلے دبئی پہنچے جس کے بعد آدھا گھنٹے تاخیر سے ان کی فلائٹ آکلینڈ کے لئے روانہ ہوئی۔ قومی ٹیم رات ساڑھے 3 بجے آکلینڈ پہنچی۔ کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ قومی ٹیم ردھم میں ہے، پلیئرز نیوزی لینڈکے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پ±رعزم ہیں،گرین شرٹس نے ٹیم ورک کی بدولت گزشتہ 9ون ڈے میچز میں اچھا پرفارم کیا،کیویز کیخلاف سیریز میں بھی پوری کوشش کریں گے کہ قوم کو مایوس نہ کریں۔ بولنگ ہمارا اہم ہتھیار رہی لیکن جنید خان، عثمان شنواری اور عماد وسیم کی انجریز سے ٹیم کو دھچکا لگا، امید ہے کہ دیگر بولرز بھی اچھا پرفارم کریں گے،محمد عامر، حسن علی اورعامر یامین غیرحاضر بولرز کی کمی پوری کریں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رمان رئیس شامل ہیں،5ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ6جنوری کو ہوگا،بعد ازاں3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 22 جنوری کو ہونا ہے جب کہ کیوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے پاکستانی ٹیم کو قبل از وقت نیوزی لینڈ بھیجا جا رہا ہے جہاں ایک ہفتے کا کیمپ لگے گا۔قومی کپتان نے مزید کہاکہ نیوزی لینڈ میں میچز کے دوران کنڈیشز دیکھ کر 4یا 5 بولرزکو کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔ایک سوال پرکپتان نے کہا کہ محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگنا بڑا نقصان تھا، امید ہے کہ پی سی بی کی ٹیم ایکشن کی اصلاح کیلیے کام کرکے انھیں کلیئر کرانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

آزادی کپ میں ہاشم آملہ میرے نشانے پر ہونگے

لاہور (آئی این پی)قومی فاسٹ باﺅلر حسن علی ورلڈ الیون کیخلاف میچز کھیلنے کیلئے بیتاب ہیں ۔ نوجوان باﺅلر نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ لینے کو ہدف بنا لیا ہے ۔ ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کا انتظار صرف شائقین کو نہیں کھلاڑی بھی بے قرار ہیں ۔قومی فاسٹ باﺅلر حسن علی پاکستانی میدانوں میں انٹرنیشنل پلیئرز کیخلاف کھیلنے کو بیتاب ہیں ۔ حسن علی بڑے ایونٹ میں اچھی باﺅلنگ کیلئے پرعزم ہیں ۔ کھلاڑی نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کی وکٹ کو ہدف بنا لیا ۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی کامیاب میزبانی کے بعد دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان ضرور آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جب میں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، اس لیئے اپنی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی، آئی سی سی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی عالمی کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔پیسر نے کہا کہ توقعات کے بوجھ تلے دبنے کی بجائے ہوم کراﺅڈ کو اپنی طاقت کے طورپراستعمال کرینگے۔ بیٹنگ کی طرح بولنگ میں بھی پارٹنرشپ ہوتی ہے، کیمپ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر کام ہو رہا ہے تاہم فٹنس کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

حسن علی نے 15سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

گیانا(ویب ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 38رنز دیکر 5وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی15سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وہ 2002ء میں شعیب اختر کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیں دو بار5وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل وقاریونس یہ کارنامہ 3بارجبکہ وسیم اکرم ،اظہرمحمود،عاقب جاوید اور شعیب اختر یہ اعزاز صرف ایک ،ایک بار اپنے نام کیا تھا۔حسن علی 23سال اور 61دن کی عمر میں ویسٹ انڈین سرزمین پر 5وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باﺅلر بھی بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 2009ءمیں ڈومینیکا کے مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف 21سال اور 26دن کی عمر میں 5وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔