Tag Archives: iesc

خبریں کی خبر نے تہلکہ مچا دیاآئیسکو چیف رانا عبد الجبار کو ”فارغ “ کر نیکی تیاری ‘ نئے سربراہ پر غور

اسلام آباد (ملک نزاکت حسین سے)چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہونے کے حوالے سے خبریں میں شائع ہونے والی خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے خبریں دفاتر میں ٹیلی فونز کالز کا تانتا بندھا رہا آئیسکو چیف کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ترجمان عائشہ ممتاز سے جب خبریں نے رابطہ کیا توانہوں نے کہا کہ اگرحکومت چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی اصلی تعلیمی ا سناد تصدیق کے لیے ہمیں ارسال کرے تو کمیشن اس کی فوری تصدیق کرے گا اصلی کاغذات کے بغیر کمیشن ڈگریوں کی جانچ پڑتال نہیں کرتا اور نہ کمیشن ازخود تصدیق کے لیے کسی ادارے سے رجوع کرتا ہے جب ان کے علم میں لایا گیا کہ آئیسکو چیف کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہے اور یہ سٹوری خبریں میں شائع ہوئی ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور آئیسکوکے حکام ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے ہم سے رجوع کر سکتے ہیں ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کے اختیارات سے ناجائز تجاوز ، اقربا پروری ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور خلاف ضابطہ تعیناتی کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کے بعد حکومت نے کسی اہل اور دیانت دار شخص کو آئیسکو کا سربراہ لگانے کے حوالے سے غور وغوض شروع کر دیا ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ رانا عبدالجبار کو اس عہدے سے ہٹا دیا جائے گا آئیسکو کے افسران اور ملازمین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری تبدیل کیا جائے اور میرٹ پر کسی سینئر افسر کو یہ ذمہ داری دی جائے۔

آئیسکو چیف کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مبینہ طور پر جعلی ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(ملک نزاکت حسین سے)چیف ایگزیکٹو آئیسکو رانا عبدالجبار کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری ایک عرصے سے معمہ بنی ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جعل سازی سے یہ پی ا یچ ڈی کی ڈگری آن لائن طریقے سے حاصل کی ہے انہو ںنے اپنی تعلیمی اسناد کو قومی اثاثہ سمجھتے ہوئے ایک عرصے سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے آئیسکو کے سینئر افسران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا عبدالجبار کی تمام تعلیمی اسناد بالخصوص پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تصدیق کی جائے آئیسکو کے افسران و ملازمین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر رانا عبدالجبار پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں یا میڈیکل ڈاکٹر ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئیسکو کے کسی افسر یااہلکار نے آج تک ان کی پی ا یچ ڈی کی کوئی ڈگری نہیں دیکھی ہے مبینہ طور پر ڈگری جعلی ہونے سے آئیسکو کے سربراہ رانا عبدالجبار کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے انہوں نے ادارے میں اختیارات سے تجاوز ، اقربا پروری اور میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اہل افسران کی جگہ جونیئر افسران کو ذمہ داریاں دے دی ہیں آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو رانا عبدالجبارکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا ہے آئیسکو ہیڈ کوارٹر کے چند سو گز کے فاصلے پر واقعہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی سرکاری رہائش گاہ کو خلاف ضابطہ انہوں نے کیمپ آفس میں تبدیل کر دیا ہے اور اس سرکاری رہائش گاہ پر تزئین و آرائش کی مد میں 10 لاکھ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے ہیں انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کر تے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی سرکاری رہائش گاہ کو کیمپ آفس میں تبدیل کر کے یوٹیلی بلز سمیت دیگر اخراجات کو قومی خزانے پر ایک ناقابل تلافی بوجھ بنا دیا ہے جس پر آئیسکو کے سینئر افسران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اس رہائش گاہ کو کیمپ آفس میں تبدیل کرنے کے باوجود موصوف اس رہائش گاہ میں رہائش پذیر بھی ہیں ۔

سفارشی تعیناتی ،ناقص کارکردگی ،آئیسکو چیف قومی خزانے پر بوجھ

اسلام آباد(ملک نزاکت حسین سے) رانا عبدالجبار کو میرٹ سے ہٹ کر سیاسی سفارش پر آئیسکو کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے سے آئیسکو کے ملازمین اور افسران میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ رانا عبدالجبار نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعیناتی کے تین ماہ بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے چیف انجینئر بننے کے لیے سینئر مینجمنٹ کورس مکمل کیا ہے اور یہ کورس انہوں نے خلاف ضابطہ اپنی تعیناتی کے بعد سٹاف کالج اسلام آباد سے کیا ہے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کے ناروا سلوک اور اقربا پروری کے خلاف آئیسکو کے افسران کی انجینئر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آئیسکو کے افسران ہڑتال کر چکے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ رانا عبدالجبار نے آئیسکو کے افسران اور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کو اپنا شعار بنا لیا ہے وہ اپنے تعلقات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر لیگی شخصیات کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں ایک انتہائی جونیئر آفیسر کو آئیسکو کا سربراہ لگانے سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے جسکی وجہ سے سینئر افسران نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ابھی تک وہ جنرل منیجر کے عہدے پر پروموٹ نہیں ہوئے ہیں اور وہ خدمات بطور چیف ایگزیکٹو کے سرانجام دے رہے ہیں