Tag Archives: misbah

آسٹریلیا سے وائٹ واش ….کپتان مصباح اب کیا کرینگے

میلبورن(ویب ڈیسک)سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائر منٹ میں ابھی بہت وقت ہے ¾ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کرونگا ۔پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں فارم میں نہیں رہاہوں، پریشر میں آکر غلط شارٹس کھیلے ۔شروع میں رنز ہی نہ ہوں تو پریشر بڑھتا ہے ¾پریشرمیں آکرغلط شارٹس کی وجہ سے نیوزی لینڈمیں بھی اسکورنہیں کرسکاتھا۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل تھے،آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔آخر میںٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز0-3سے ہاری تھی۔ مصباح نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست ٹیم کا مورال گرا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی ¾سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ مصباح نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔

ناقص کارکردگی پر مصباح کا حیران کن رد عمل

میلبورن(ویب ڈیسک)میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی باﺅلر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں دو نو بالز کروا دیں۔میچ کے 32ویں اوور کی پہلی گیند پر وہا ب ریاض نے عثما ن خواجہ کو نو بال کرائی جو سیدھا ان کے پیڈ پر جا کر لگی لیکن پاکستانی ٹیم ایل بی ڈبلیو کی اپیل نہ کر سکی۔اس کے بعد عثمان خواجہ نے ایک گیند روک لی ،پھر وہاب ریاض نے اگلی گیند بھی نو بال کروا دی ،اس بار وہاب ریا ض کا پیر بھی نو بال کی لائن سے بہت زیادہ آگے چلا گیا ، ان کا پیر نا بال کی لائن سے تقریب ایک فٹ آگے گیا جس پر فیلڈ میں موجود دیگر کھلاڑی اور کپتان پریشان ہو گئے اور مصباح الحق نے وہاب ریاض کو آکر حوصلہ دیا۔

ایک اور اعزاز مصباح کے نام

برسبین (ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ کیلیے سکہ اچھلتے ہی مصباح الحق آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تاریخ کے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں ، اس وقت ان کی عمر 42 برس اور 200 دن ہے، ان سے قبل ڈبلیو جی گریس (1891-92) اور ویلی ہیمنڈ (1946-47) 43 برس کی عمر میں کینگرو کے دیس میں اپنی ٹیموں کی قیادت کرچکے ہیں۔ اس سے قبل مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی میں سنچری اسکور کرکے 82 برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں تھری فیگر اننگز کھیلنے والے معمرترین کرکٹر کا اعزاز پایا تھا، وہ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کپتان بھی بنے تھے۔مصباح کو 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلیے مزید 125 رنز درکار ہیں، وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بنیں گے، ان سے قبل یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، سلیم ملک، جاوید میانداد اور ظہیر عباس یہ منزل عبور کرچکے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بھی 5000 رنز مکمل کرنے کیلیے مزید 95 رنز کی ضرورت ہے۔

دورہ آسٹریلیا مشکل چیلنج ہے،….اصل مقابلہ کس کس کا ہو گا….مصباح الحق کا اہم بیان

آسٹریلیا(ویب ڈیسک)غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ایک مشکل چیلنج ہے لیکن ہم نے پوری تیاری کررکھی ہے، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کرمیدان میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہم نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں جاننے کے لئے کافی محنت کررکھی ہے جب کہ مقابلے کے لئے کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ٹیم کا مڈل آرڈر شدید مشکلات سے دوچار ہے تاہم مجھ سمیت یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز کو رنز بنانے ہوں گے بابر اعظم کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ڈراپ نہیں کرسکتے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیاں ہونے والی سیریز میں اصل مقابلہ بالرز کے درمیان ہوگا، برسبین میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا جب کہ پاکستانی بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے خبردار رہنا ہو گا۔

مصباح الحق کی جگہ کون لیگا…. اہم ترین خبر

نیوزی لینڈ (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ مصباح الحق کا دوسرا ٹیسٹ نہ کھیلنا بڑا نقصان ہے دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان یا شرجیل خان ، مصباح کی جگہ لیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بیٹسمین کو باﺅنسر کھیلنے کی عادت ڈالنا ہو گی وہاب ریاض کو پہلے ٹیسٹ میں پیچ کی کنڈیشن دیکھ کر نہیں کھلایا گیا محمد عامر بہت محنت کر رہے ہیں اور ان کا رویہ بہترین ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان یا شرجیل خان مصباح کی جگہ لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل خان بہت ٹیلنڈڈ ہیں صرف ان کے دفاعی کھیل کا بہتر بنانا ہے دوسرا ٹیسٹ مصباح کا نہ کھیلنا ایک بڑا نقصان ہے ۔

مصباح پر1ٹیسٹ کی معطلی کاخطرہ منڈلانے لگا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔میڈیاکے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم تیسرے اور چوتھے روز مقررہ وقت میں 90 اوورز کرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے کپتان مصباح پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اگر کپتان مصباح الحق پر جرمانہ عائد ہوا تو رواں سال ان کو یہ دوسرا جرمانہ ہوگا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سال میں 2 بار جرمانے پر کپتان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی لگ سکتی ہے۔واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق پر سلو اوور ریٹ کے سبب انگلینڈکیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی جرمانہ ہواتھا اور اگر اس ٹیسٹ میں بھی کپتان کو جرمانہ ہوا تو یہ رواں سال ان پر عائد ہونے والا دوسرا جرمانہ ہوگا۔