Category: پاکستان

  • عائشہ گلالئی کا چار خواجہ سراؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان

    عائشہ گلالئی کا چار خواجہ سراؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ چار خواجہ سراءان کی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سراءنایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراو¿ں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں جبکہ ناروے میں کینیڈا کا سفیر تیسری جنس سے ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں خواجہ سراو¿ں کی عزت کی جاتی ہے اور انسانیت کو اہمیت دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ندیم کشش سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں مقابلہ کریں گی جبکہ لبنیٰ لال جہلم کی صوبائی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے بتایا کہ میڈم رانی ہری پور سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر خواجہ سراءنایاب علی نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری اور عدلیہ کے ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمیں شناخت دی۔نایاب علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے 11 نکاتی ایجنڈا میں ایک خواجہ سراوں کا بھی رکھ لیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی نے ہمیں پارٹی ٹکٹ جاری کرکے تاریخی کام کیا ہے۔

  • میر پور آزاد کشمیر: مسافر وین کے حادثے میں9 افراد جاں بحق

    میر پور آزاد کشمیر: مسافر وین کے حادثے میں9 افراد جاں بحق

    میرپور(ویب ڈیسک)آزادکشمیر کے قریب مسافر وین کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افراد زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سماہنی سےمیرپورآزاد کشمیرجانے والی مسافروین پیرگلی پرموڑکاٹتےہوئےکھائی میں جاگری تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں خاتون اوربچے سمیت 9مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئےتھے جبکہ ریسکیو و امدادی اہلکاروں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔پولیس کے مطابق وین میں18مسافر سوارتھےتاہم واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • دہشت گردوں کا پاکستان چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کاروائی سے 6دہشت گرد جہنم واصل ،آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کا پاکستان چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کاروائی سے 6دہشت گرد جہنم واصل ،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی(ویب ڈیسک)افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ ہوا۔جس کی وجہ سے ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام معمول کے مطابق جا ری تھا کہ افغانستان سرحدی علاقہ کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں کوحملے نشانہ بنایا گیا اوربا جوڑ اوربلوچستان کے علاقہ قمرالدین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں ایف سی کے 4اور پاک فوج کا 1جوان زخمی ہو گیاجس پرسیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے 6دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔ پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ باڑ لگانے والی ٹیموں پر حملہ میں دہشتگردوں کو افغانستان کی معانت حاصل تھی۔

  • ریحام پر بم گر گیا ہوگا ،سلمان احمد نے وہ بات بول دی کہ بیگم کے راز ہی کھل گئے ،ان کے پاس کونسے ثبوت ہیں جانیئے

    ریحام پر بم گر گیا ہوگا ،سلمان احمد نے وہ بات بول دی کہ بیگم کے راز ہی کھل گئے ،ان کے پاس کونسے ثبوت ہیں جانیئے

    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ترین گلوکاروں میں سے ایک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنمائ سلمان خان نے ریحام خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو بدنام کرنے کیلئے ایک لاکھ یورو لئے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ ”ایک قریبی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ریحام خان کو کتاب لکھنے کیلئے ایک لاکھ یورو دئیے ہیں۔“انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان کی کتاب کا خلاصہ یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ’معصوم‘ ہیں اور شہباز شریف اگلے وزیراعظم بنیں گے۔ ریحام خان کے مطابق عمران خان منافق، جھوٹا ہے جو روزے رکھتا ہے اور نہ ہی عبادت کرتا ہے۔سلمان احمد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ریحام خان نے ان سے رابطہ کر کے عمران خان کو بدنام کرنے کے بدلے رقم دینے کی پیشکش بھی کی۔ سلمان احمد نے کہا ”اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہے تو آپ میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں۔ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ میرے پاس وہ ای میل بھی ہے جو ریحام خان نے مجھے بھیجی۔“واضح رہے کہ سلمان احمد نے یہ بیان ریحام خان کی آنے والی کتاب کے حوالے سے دیا ہے جس نے ابھی سے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عمران خان اور ریحام خان کی شادی شدہ زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

  • چیف جسٹس صاحب آج تے خوش کر دِتا جے ،جناح ہسپتال کے ایم ایس کو ایسی بات کہی کہ سب مریض خوش

    چیف جسٹس صاحب آج تے خوش کر دِتا جے ،جناح ہسپتال کے ایم ایس کو ایسی بات کہی کہ سب مریض خوش

    لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے جنرل ہسپتا ل کا دورہ کیا تو مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ہسپتال کی ایم آر ائی مشین خراب دیکھ کر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اسے فوری ٹھیک کروائیں ورنہ آپ کو ٹھیک کر دوں گا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کی آمد پر جنرل ہسپتال کی لفٹ خراب ہو گئی جبکہ ایمرجنسی کا اے سی بھی بند ہو گیا۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونے وجہ سے چیف جسٹس نے ایم ایس کی سرزنش کی اور کہا کہ تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرائیں۔

  • رشیدگوڈیل عمران خان سے ملتے ہی کلین بولڈ ہوگئے ،شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

    رشیدگوڈیل عمران خان سے ملتے ہی کلین بولڈ ہوگئے ،شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کے بعدسندھ سے بھی وکٹ گرانے کا سلسلہ شروع کردیا، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما رشید گوڈیل نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی اور باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر عمران خان کی جانب سے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا گیا ،رشید گوڈیل نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی شمولیت کی بہت خوشی ہے ،ان کے آنے سے کراچی میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔

  • عید الفطر پر برکھا برسے گی یا سورج کے تیور ہونگے نرالے ،محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

    عید الفطر پر برکھا برسے گی یا سورج کے تیور ہونگے نرالے ،محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

    اسلا م آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی ہے جس کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گااور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی ، تاہم عیدالفطر پر خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے سے قبل پاکستانیوں کو شدید گرمی کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جون کے پہلے دو ہفتوںمیں شمالی علاقوں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت دو سے تین درجے اضافہ ہو جائےگا تاہم دوسرے ہفتے کے اختتام کے بعد ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گاجس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گااور عیدالفطر کے دنوں میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد محمود ملک نے پیشنگوئی کی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں جڑواں شہروںں سمیت ملک میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو جائے گا،ان کا کہناتھا کہ رواں سال مئی کے مہینے میںموہنجوڈرو، جیکب آباد،دادو اور تربت میں سب سے زیادہ51 سینٹی گریڈ جبکہ لاڑکانہ، سکھر اور دونوں علاقے میں 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ درجہ حرارت میں فرق کی وجہ سے امید ہے کہ جون کے درمیان میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،جس میں موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی۔

  • زینب کی زندگی پر فلم کیوں ؟؟چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

    زینب کی زندگی پر فلم کیوں ؟؟چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

    لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کی زندگی پربننے والی فلم پرازخودنوٹس لے لیا ،عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے وکیل سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس زینب کے والدحاجی امین کی درخواست پرلیا،جس میں کہا گیا ہے کہ میری بیٹی کی زندگی پر اجازت کے بغیر فلم بنائی جا رہی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کااس معاملے میں کیا کردار ہے،اس حوالے سے رپورٹ دی جائے،عدالت نے صوبائی اوروفاقی حکومتوں کے وکیل سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ ایسی فلمیں نہیں بننی چاہئیں۔

  • سپریم کورٹ پیشی چیف جسٹس نے شہباز شریف سے اہم سوال پوچھ لیے ،شہباز شریف معافی مانگ کر واپس چل دیئے

    سپریم کورٹ پیشی چیف جسٹس نے شہباز شریف سے اہم سوال پوچھ لیے ،شہباز شریف معافی مانگ کر واپس چل دیئے

    لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے عدالت سے جانے سے قبل ہی معافی مانگ لی اور کہاکہ ’معافی چاہتاہوں سخت الفاظ واپس لیتاہوں‘۔شہبازشریف نے چیف جسٹس کے روبرو کہاہے کہآپ مجھے کل بلالیں، میں تفصیل لے کر آﺅں گا، آپ ملک کی عدالت کے سب سے بڑے جج ہیں،جوبھی فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہے، مجھے کسی کتے نے نہیں کاٹا جو میں بچت کرتا رہاہوں۔اس پر چیف جسٹس نے کہاہے کہ آپ اپنی ذات کوکیوں باربارلے آتے ہیں، میں نے آپ کو مخصوص سوال کے جواب کے لیے بلایاہے ، کمپنیوں میں پچیس پچیس لاکھ پران لوگوں کوکیوں رکھاگیا،میں آپ کے جواب سے غیر مطمئن ہوں،احتساب کے لیے کوئی اورادارہ ہے وہ اپنا کام کرے گا،ہ پیسا واپس آناچاہیے،آپ کریں یاجن لوگوں نے یہ پیسا لیاہے،میں آپ کے احتساب کے لیے نہیں بیٹھا۔

  • جی بتائیے عوام سے کتنے وعدے وفا کئے آپ نے ؟؟شہباز شریف کا ایسا جواب کہ سب حیران

    جی بتائیے عوام سے کتنے وعدے وفا کئے آپ نے ؟؟شہباز شریف کا ایسا جواب کہ سب حیران

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی پر آئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ نے عوام سے کیا گیاکون سا وعدہ پورا کیا؟شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے بولنے کا موقع تو دیا جائے میں نے اربوں روپے کی بچت کی۔160ارب روپے سے ایک ڈھیلہ بھی کم ہوا تو جوچاہیں سزا دیں،چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ آپ نہ بھی بات کریں تو آپ کو کرنی پڑے گی یہ لوگ آپ سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ میں نے آپ کو مخصوص سوال کے جواب کے لیے بلایاہے ، کمپنیوں میں پچیس پچیس لاکھ پران لوگوں کوکیوں رکھاگیا،میں آپ کے جواب سے غیر مطمئن ہوں،احتساب کے لیے کوئی اورادارہ ہے وہ اپنا کام کرے گا،میں آپ کے احتساب کے لیے نہیں بیٹھا۔وہ پیسا واپس آناچاہیے،آپ کریں یاجن لوگوں نے یہ پیسا لیاہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے شہبازشریف کو 56 کمپنیزکیس میں طلب کر رکھا تھا۔