گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پرپابندی لگی تھی، 25 سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے تاہم 18 سال سے کم عمربچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دارہوگا۔ آرڈیننس میں بتایا گیا ہےکہ صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی...
امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کریملن میں روسی صدر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، 8 جنگیں رُکوا چکا نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا سارا فوکس پرو ہاکی لیگ پر ہے، تیاری بڑی اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ارجنٹائن روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کا مورال کافی بڑھتا ہے، ہر کھلاڑی بہتر سے بہتر کی کوشش کرتا ہے۔ عماد بٹ نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اس کے بعد ہونے والی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں آج رات پرو...
بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ بڑی عمر کے مردوں کو رومانی کردار ملتے ہیں مگر ایسا خواتین ایکٹرز کے ساتھ نہیں ہوتا۔ وی دی ویمن ایونٹ میں گفتگو کے دوران 43 سالہ دیا مرزا نے بھارتی فلم انڈسٹری میں عمر کے تعصب پر شدید تنقید کی اور کہا کہ خواتین کو عمر بڑھنے کے بعد رومانوی کردار نہیں دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر اُن مرد اداکاروں کے مقابل کاسٹ کیا گیا، جو 50، 60 یا 70 سال ہوتے ہیں، اس طرح کی کاسٹنگ بڑی عمر کی خواتین کے لیے ہرگز نہیں ہوتی۔ بالی...