لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والے بادل 23 دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور پنجاب میں بارش سے آلودگی و دھند میں کمی واقع ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ ہے، اسموگ اور آلودگی بڑھنے سے فضا دھندلی ہوگئی ہے البتہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے بارش سے آلودگی اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی...
اسرائیل پر یمن سے حوثیوں کے میزائل حملے میں 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم حوثیوں کے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔ اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری...
پاکستان کے مایہ بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں اور آج جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے میچ میں وہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ عالمی سطح پر ٹاپ رینک پلیئر ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے کو...
اینکر اور معروف پاکستانی صحافی ارشاد بھٹی ان دنوں اپنی دوسری شادی کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنے ہوئے اور اب انہوں نے اپنی دوسری شادی کے پس پردہ جذباتی وجوہات بیان کی ہیں۔ ارشاد بھٹی کی پہلی بیوی کینسر کے باعث وفات پا گئی تھیں، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’اللہ میری پہلی بیوی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ میں نے کبھی اپنے بچوں کی تصویریں عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ میری مرحومہ بیوی ایسا نہیں چاہتی تھیں۔ ہم نے...