اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے پیش نظر سیاسی ماحول میں کشیدگی کم کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم کے متحد ہونے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی پشت پناہی کے بارے میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے طرزعمل میں تبدیلی ہوئی ہے، انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا عندیہ دیاہے۔ عمران خان بھی اسٹیبلشمنٹ کے تیور بھانپ گئے ہیں لہذا انہوں نے بھی 30 ستمبر 2016کو رائے ونڈ مارچ کو اڈا پلاٹ تک محدود رکھنے کی کمٹمنٹ دے دی ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے عمران خان کو 30 ستمبر 2016کو اڈا پلاٹ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دیکر سیاسی ٹمپریچر کم کردیا ہے۔ تحریک انصاف اپنے اندرونی انتشار کی وجہ سے بھی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہے۔ جسٹس وجیہہ الدین کے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے سے پارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام مزید ایک روز کیلئے بڑھا دیا ہے۔ وہ منگل کو سیاسی منظر پر ایک طاقتور لیڈر کے طور پر ابھریں گے۔ وہ اکتوبر 2016کے اوائل میں سیاسی بحرانوں سے نکلنے کی نوید سنائیں گے۔ وہ اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے جن سے ملک کے سیاسی رخ کا تعین ہوجائیگا۔
وزیراعظم/ رابطہ فیصلہ
بریکنگ نیوز
- پولیس چوکی میں مبینہ فائرنگ، ٹک ٹاکر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ
- لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
- حسن ابدال: دو افراد گلے کاٹ کر قتل، لاشیں سڑک کنارے سے برآمد
- پاک فوج ملکی دفاع اور استحکام کی مضبوط علامت ہے، عمر مغل
- جاپان پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان
- جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
- الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے خصوصی اجلاس
- سیکرٹری جنرل یو بی جی کا وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ایک دن میں 65 ارب ڈالر کا اضافہ، ایلون مسک نے کھرب پتی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا
- نیویارک میں خسرے کے بڑھتے کیسز پر ہنگامی حالت نافذ
- ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
- ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے
- نیاز اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے حوالے معاہدہ 20 سال کے لیے ہوگا
- معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرمپ کا مؤقف، یوکرین اور ڈیموکریٹس پر الزام
- نشتر زون غیر قانونی تعمیرات کروا کر سرکاری خزانے کو 16 کروڑ کا نقصان پہنچانے والا کلرک بحال
- سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا
- چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے
- ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ
- غیر قانونی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاںتیز ‘2ملزم گرفتار
