گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے پروٹوکول میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گورنر پنجاب کی گاڑیوں کے قافلے کو حادثہ برکی روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب وہ نجی یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت کیلیے جارہے تھے۔ حادثے کے وقت گورنر پنجاب کے ہمراہ پی پی کے رہنما حسن مرتضیٰ بھی تھے جن کی گاڑی حادثے میں متاثر ہوئی۔ حادثے حسن مرتضی سمیت دیگر رہنما حادثے میں محفوظ رہے۔
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں 11 ویں ونٹرنیشنل فیسٹول میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی جہاں 60 سے زائد سفارت خانوں نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ پاکستان کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن بلڈنگ میں 11 ویں ونٹرنیشنل فیسٹیول 2024 منعقد ہوا، جس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اپنے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی اوردنیا بھر سے 60 سے زائد سفارت خانوں نے اس عالمی ایونٹ میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کی۔ فیسٹول میں پاکستان کے متحرک رنگوں، بھرپور ثقافت اور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ پاک فوج میں جانا چاہتے تھے لیکن عمران خان کی وجہ سے کرکٹر بنا۔ کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام جشن کراچی کے تحت 17 ویں عالمی اردو کانفرنس میں بطور مہمان شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت پروفیشنل اور سچے ہوتے ہیں، 1979 میں پیدا ہوا اورکراچی آنے کے بعد کبھی تفریق نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا کھانا کہیں نہیں ملتا، کراچی والے وعدے...
معروف پاکستانی اداکار احسن خان کی بھارت کے لیجنڈری فلم و ڈرامہ مصنف اور شائع جاوید اختر سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دبئی میں ہونے والے ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر ہوئی جس میں جاوید اختر نے پاکستانی اداکار کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ہر سال منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں عالمی فن و ادب کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا اور جشن منایا جاتا ہے۔ احسن خان نے جاوید اختر سے ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ جبکہ جاوید اختر نے پاکستانی اداکار کیلیے ایک...