تازہ تر ین

بھارتی سورماﺅں کا اپنے ہی شہریوں پر تشدد …. پاگل پن کے دورے

لاہور(خصوصی رپورٹ)واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی سورماﺅں نے اپنے ہی شہریوں کو دھکے دئیے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالااوربندوق تان لی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستان کی طرف لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جس پر بھارت کی طرف آئے پانچ افراد نے موبائل فون پر ویڈیو اور تصاویر بنانی شروع کر دیں جو بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ناگوار گزرا اور انہوں نے ان سے موبائل فون چھین لیا،بعد ازاں بھارتی شہریوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے جوابات دینے شروع کر دئیے جس پر بی ایس ایف کے اہلکار آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے اپنے ہی شہریوں کو گالیاں دیں ، دھکے دیئے ، تشدد کا نشانہ بنا نے کے علاوہ ان پربندوق بھی تان لی جبکہ ایک شخص کو انہوں نے گرفتار بھی کر لیا ۔ تاہم بھارتی اہلکاروں نے موبائل فون سے ویڈیو اور تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اورگرفتار شہری کو چھوڑ دیا۔دوسری طرف پریڈ کے دوران یہ امر قابل ذکر تھاکہ پاکستان کی طرف فلک شگاف نعروں اورپرجوش شہریوں اور رینجرز اہلکاروں کا جذبہ دیکھ کربھارتی فوجیوں کی ٹانگیں کانپتی رہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسونکلتے رہے ،پاکستان رینجرز کے جری جوانوں کے بوٹوں کی دھمک سے بھارتی سورما سہمے ،ڈرے اورکاپنتے ہوئے نظر آئے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے بارڈر کے پاس موجود دیہات کو خالی کرالیا ہے اور وہاں پر مکمل طورپر سناٹا چھایا رہا۔گزشتہ روز پاکستان کی طرف پرچم اتارنے کی تقریب میں تین ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں فاٹا سے آنیوالے 5سو سے زائد افراد بھی شامل تھے ۔ بندوق تان لی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain