تازہ تر ین

نوجوان ہندو دوشیزہ بچ نہ سکی ….

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) جین مذہب میں سال کے کچھ مہینے مقدس خیال کیے جاتے ہیں اور ان مہینوں میں طویل ترین ”روزے“ رکھنے کی روایت پائی جاتی ہے۔ اس ”مقدس“ عرصے کو ”چومسا“ کا نام دیا جاتا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں جین مذہب کی ایک 13 سالہ لڑکی نے 68 دن کا روزہ رکھا اور روزہ پورا کرنے کے دو دن بعد موت منہ میں چلی گئی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام ارادھنا تھا اور وہ آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔ روزے کے 68 ویں دن اس کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے ہسپتال منقتل کیا گیا جہاں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ جین مذہب کے لوگوں نے اسے ”بال تپسوی“ قرار دیا ہے اور اس کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارادھنا کا والد جیولر ہے اور حیدر آباد کے پوٹ بازار میں اس کی دکان ہے۔ جہاں جین مذہب کے ماننے والے اکثر لوگ ارادھنا کیلئے عقیدت کا اظہار کررہے ہیں وہیں کئی افراد کی طرف سے اس کے والدین پر تنقید کی جارہی ہے کہ انہوں نے ارادھنا کو سکول چھوڑ کر روزے پر بیٹھنے کی اجازت کیوں دی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain