تازہ تر ین

اسلامی دنیا کی پانچ سو بااثر شخصیات ،33 پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد (آن لائن ) اسلامی دنیا کی پانچ سو بین الاقوامی بااثر شخصیات کی فہرست جاری ، فہرست اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سنٹر نے جاری کی، دنیا کی پانچ سو بااثر شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے علاوہ زیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکستان کی 33 بڑی شخصیات شامل، سر فہرست پچاس بااثر شخصیات میں مفتی تقی عثمانی، حاجی محمدعبدالوہاب اور پرنسل کریم آغاز خان بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے رائل اسلامک سٹرٹیجک سٹڈیز سینٹر جو ہرسال اسلامی دنیا کو درپیش مسائل بارے ریجنل سروے کے ساتھ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ایسی شخصیات کی فہرست جاری کرتاہے جو کسی نہ کسی حوالے سے اسلامی دنیا میں اثرو رسوخ رکھتی ہیں۔ اسی سلسلے میں 2017ءکے 500 بااثر شخصیات کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے جن میںسر فہرست پچاس افراد میں تین پاکستانی رہنما بھی شامل ہیں ۔ سرفہرست پچاس افراد میں بالترتیب جامع الازہر کے شیخ احمد محمد الطیب ، اردنی شاہ عبداللہ دوئم ،سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شامل ، مراکش کے شاہ محمد ششم، پاکستان سے جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی، حوزہ علمیہ نجف کے آیت اللہ سید علی سیستانی، ترک صدر طیب اردگان، پاکستان سے تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی محمد عبدالوہاب اور پرنس کریم الحسینی آغا خان شامل ہیں ۔ فہرست میں پاکستان کے33 سیاسی عسکری و مذہبی رہنما شامل ہیں جن میں وزیراعظم میاں نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شامل ہیں، بااثر مذہبی شخصیات میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن، قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری، دعوت اسلامی کے علامہ الیاس قادری ، وفاق المدارس العربیہ کے مولانا سلیم اللہ خان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ بااثر مقررین میں مولانا طارق جمیل، خانم طیبہ بخاری ، محمد حسین نجفی شامل ہیں ، سماجی شخصیات میں بلقیس ایدھی، ملالہ یوسف زئی، عاصمہ جہانگیر ، پروفیسر عطا الرحمن، اویس قادری، عابدہ پروین اور کئی میڈیا پرسنز شامل ہیں۔ فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں ،ڈاکٹرفرحت ہاشمی،ڈاکٹراحمدرفیق اختر،امیرمحمداکرم اعوان،چوہدری فیصل مشتاق،پروفیسرڈاکٹرادیب رضوی،ڈاکٹرعبدالقدیرخان،ڈاکٹرسیف عمر،الحاج صدیق اسماعیل و دیگر شامل ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain