Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا
    • فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی
    • گوگل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
    • جاپان کے کپتان واٹارو اینڈو چوٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
    • ایبولا قرنطینہ کے بعد ڈی آر کانگو ورلڈ کپ کے لیے امریکہ پہنچ گئے
    • اوچ پاور پلانٹ ، بجلی کی فراہمی بند، بلوچستان کے کئی شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
    • دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں ایونٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا
    • ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ
    • ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں
    •  وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان
    • سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے  جدہ پہنچ گئے۔
    • صومالیہ کے فٹبال ریفری عمر آرتان کو یوئیفا سپر کپ 2026 کے لیے میچ آفیشل مقرر
    • فیفا ورلڈکپ ، افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0۔2 سے شکست دے دی
    • میکسیکو میں فیفا ورلڈکپ 2026 کا شاندار، منظم اور پروقار تقریب کیساتھ آغاز ہوگیا
    • سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صومالی ریفری کو داخلے سے روکا گیا: ٹرمپ انتظامیہ
    • ٹرین سروس معطل، جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی پشاور نہ پہنچ سکی
    • پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
    • پی ٹی آئی نے رابطہ کمیٹی ارکان کو ناراض ایم پی ایز سے رابطوں سے روک دیا
    • ایزی پیسہ سروسز میں خلل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مودی سرکار اور ٹرمپ حکومت بارے خطرناک انکشافات

    By Daily Khabrainفروری 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک( ویب ڈیسک ) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ مودی سرکار برطانوی راج کے دور کے ظالمانہ قوانین کا استعمال کرتے ہوئے آزادیِ اظہارِ رائے کو تلف کررہی ہے اور ناقدین کی آواز کو دبایا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں صحافیوں اور بلاگرز کو حکومتی اور غیر حکومتی عناصر دونوں ہی سے اغوا، بے جا گرفتاریوں، اور ہراساں کیے جانے کے خطرات کا سامنا رہا،دنیا بھر میں جو سیاستدان تفریقی اور انسانی اقدار کے مخالف بیان بازی کرتے ہیں وہ ایک خطرناک اور منقسم دنیا تعمیر کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تفریقی اور منقسم سیاست کی ایک مثال کے طور پر نشانہ بنایا گیا ۔صدر ٹرمپ کے علاوہ رپورٹ میں ترکی، ہنگری، اور فلپائن کے رہنماﺅں کی بھی تنقید کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ رہنما خوف، تقسیم اور الزام بازی کا ماحول تشکیل دے رہے ہیں۔159 ممالک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے والی اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ میں تارکینِ وطن کو نشانہ بنانے والی نفرت انگیز تقاریر میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی کہ اگر یہی ماحول جاری رہا تو دنیا میں لوگوں پر نسل، صنف، قومیت، اور مذہب کی وجہ سے حملوں میں اضافہ ہوگا،رپورٹ میں کیے گئے جنوبی ایشیا کے جائزے کے مطابق خطے میں انسانی حقوق کی فراہمی میں پریشان کن تک کمی دیکھی گئی ۔ اس کی وجہ مختلف حکومتوں کی جانب سے قومی خودمختاری اور سکیورٹی کو وجہ بنا کر انسانی حقوق کے کارکنان کے لیے کام کرنے کی گنجائش میں کمی کرنا اور ان کی آزادی کو تلف کرنے کے اقدامات ہیں۔رپورٹ میںبھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی راج کے دور کے ظالمانہ قوانین کا استعمال کرتے ہوئے آزادیِ اظہارِ رائے کو تلف کیا گیا اور حکومت کے ناقدین کی آواز کو دبایا گیا۔پاکستان کے حوالے سے رپورٹ کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور بلاگرز کو حکومتی اور غیر حکومتی عناصر دونوں ہی سے اغوا، بے جا گرفتاریوں، اور ہراساں کیے جانے کے خطرات کا سامنا رہا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری سلیل شیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنے کے بجائے بہت سے رہنما سیاسی مقاصد کے لیے انسانی اقدار کے مخالف ایجنڈا سنبھالے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیا قابلِ قبول ہے، اس کی حد بدلتی جا رہی ہے۔ سیاست دان بے شرمی سے لوگوں کی شناخت کی بنیاد پر نسل پرستی، صنف پرستی، اور ہم جنس پرستی کے مخالف نفرت انگیز بیان بازی اور پالیسیوں کو جائز بنا رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا

    دہلی ، پانچ منزلہ عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

    ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ

    تازہ ترین

    ایران ڈیل بارے ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل 4 فیصد سستاہوگیا

    فٹبال ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے دھول چٹادی

    ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران جنگ، 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں

     وفاقی بجٹ آج  پیش کیا جائے گا،تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.