تازہ تر ین

ورلڈ الیون دورہ ، پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم مذاکرات

لاہور(آن لائن)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے 12ستمبر کی تاریخ شیڈول ہے تاہم بی سی بی کو پنجاب حکومت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔دو ہفتے قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے درمیان دورے کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں طے پایا کہ اس ہفتے سے پی سی بی اور حکومت پنجاب میٹنگز کا آغاز کرے گی۔ پہلی میٹنگ سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ہوم سیکرٹری میجر (ر)اعظم سلیمان ،پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، سی ای او سبحان احمد اورسکیورٹی اینڈ ویجی لینس کے سربراہ کرنل اعظم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے درمیان دورے کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے بارے گفتگو ہوئی تھی۔فیروز پور روڈ دھماکے کے بعد سے عالمی کھلاڑی آنے سے کترانے لگے،پی سی بی کھلاڑیوں کو لا نے کے لیے سرگرم ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain