Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نااہل کیس : جہانگیر ترین نے ٹرسٹ کی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں

    By Daily Khabrainنومبر 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imrankhan and jahanger.jpg
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈسک) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرترین نے زرعی آمدن سے متعلق اپنے ٹرسٹ کے حوالے سے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے ان کے موکل کی جانب سے زرعی آمدن سے متعلق ٹرسٹ کے حوالے سے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔اس موقع پر حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کے سامنے کہا کہ ’میں اپنی گزارشات تحریری صورت میں عدالت کو دے رہا ہوں‘۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حنیف عباسی کے وکیل عاضد نفیس سے استفسار کیا کہ یہ بتایا جائے اس معاملے میں بنیادی حقوق کا معاملہ کیا ہے اور اس سے حنیف عباسی کے کون سے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔جس پر عاضد نفیس کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی نیت پر سوال اٹھایا گیا میں درخواست گزار کی نیت پردلائل دوں گا۔عاضد نفیس نے کہا کہ جہانگیرترین نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کرکے غیرقانونی آمدن حاصل کی اور ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اقدام جہانگیر ترین کو جھوٹا قرار دینے کے لیے کافی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا قانون کی خلاف ورزی بے ایمانی بن جاتی ہے۔جس پر عاضد نفیس نے کہا کہ جہانگیرترین کمپنی ڈائریکٹر تھے یہ اقدام اگر کوئی عام شخص کرتا تو وہ بے ایمانی کے زمرے میں نہیں آتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی کو 12 جنوری 2008 میں جرمانہ ادا کیا، اور اب کیا اتنے عرصے بعد کاروباری لین دین میں قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو نا اہل کردیں۔حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت کے سامنے کہا کہ جہانگیر ترین نے 2013 کے کاغذاتِ نامزدگی میں غلط بیانی کی اور 2013 کی غلط بیانی پر ان کا 2015 کا الیکشن کالعدم قرار دے کر آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت انہیں تاحیات نا اہل قرار دیا جاسکتا ہے۔عاضد نفیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو انکم ٹیکس قانون کے تحت زرعی آمدن پر ٹیکس ادا کرنا تھا جو انہوں نے نہیں دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں جہانگیر ترین سے زرعی ٹیکس کے حوالے سے پوچھا گیا تھا جس پر جہانگیر ترین نے جو زرعی ٹیکس ادا کیا تھا اس کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں بتا دیا تھا جبکہ ان کے مطابق الیکشن فارم میں لیز زمین کا کالم موجود نہیں۔عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف نااہلی کیس کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں اور مشترک سوالات کی وجہ سے دونوں مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.