Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • اتحاد ایئرویز نے کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد بحرین اور کویت کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کر دیں
    • مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 60 فلسطینی گرفتار
    • سابق چیئرمین ایتھوپین ایئرلائنز پی آئی اے کےبجائے ایئر انڈیا کے سی ای او بن گئے
    • اسرائیل نے غزہ سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا
    • ٹرمپ : بڑے حملے سے قبل ایران نے مذاکرات کی درخواست کی
    • اسرائیلی فوج کے سربراہ نے جنگ بندی کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا
    • جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد زخمی
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرپشن کی دولت بچانے کیلئے نواز شریف عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں، عمران خان

    By Daily Khabrainنومبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran-khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چترال (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم عدلیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے انہوں نے پہلی بار کسی طاقتور کا احتساب کیا، نواز شریف کو ملک نہیں بلکہ اپنی دولت پیاری ہے اس لئے عدلیہ کیخلاف سخت زبان استعمال کررہا ہے، تحریک انصاف انتخابات جیت کر وفاق میں آکر ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے گی، شاہد خاقان عباسی نے لیگی ایم این ایز کو 94 ارب روپے حلقوں کے ترقی کیلئے دیئے تاکہ وہ اگلا الیکشن جیت کر دوبارہ سے کرپشن کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز کو حلقوں کی ترقی کیلئے 94ارب روپے کا خطیر فنڈز دیا ہے تاکہ وہ الیکشن جیت کر دوبارہ ایوانوں میں آئیں اور کرپشن کریں عوام کا پیسہ الیکشن جیتنے کیلئے لگایا جارہا ہے حالانکہ پورے کے پی کا بجٹ سو ارب روپے ہے لیکن یہ کرپشن کی بنیاد 1985 میں ضیاءالحق نے رکھی تھی جس کی وجہ سے آج کنٹریکٹرز اور دوسرے بزنس مین سیاست میں آکر کرپشن کرتے ہیں حالانکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کام ایوانوں میں بیٹھ کر قانون سازی کرنا ہوتا ہے لیکن وہ اسمبلیوں میں اس لئے آتے ہیں کہ اپنی جیبیں بھر سکیں جس کی وجہ سے ایوان خالی پڑے ہوتے ہیں اور ملک میں کوئی قانون سازی بھی نہیں ہوتی عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیاں آسان کرنا ہوتا ہے جب اللہ کسی کو گورننس دیتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ غریب طبقے کو غربت سے نکالے اور ایسی سوچ جب لیڈر کو لے کر آتا ہے تو اس کیلئے سیاست عبادت بن جاتی ہے لیکن جب لیڈر دوسرے مقاصد کیلئے سیاست میں آتے ہیں تو پھر مظلوم شکل بن کر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ؟ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن جیت کر جب وفاق میں آئیگی تو ڈویلپمنٹ کے نام پر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کوئی فنڈز نہیں دے گی اور اگر کوئی ڈویلپمنٹ فنڈز کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے جارہا ہے تو اس کو میں ابھی سے تحریک انصاف میں آنے سے انکارکرتا ہوں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں تعلیمی نظام کی ایمرجنسی نافذ کرے گی ۔ حضرت محمد نے بھی تعلیم پر زور دیا تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں نے ترقی کی تھی سارے برصغیر میں سب سے کم تعلیم پاکستان میں ہے چھوٹا سا سنگاپور پچاس سال پہلے پاکستان سے کئی گنا پیچھے تھا مگر آج وہ سنگاپور کہاں سے کہاں پہنچ گیا تحریک انصاف پہلی پارٹی ہے جس نے ماحولیات کو شفاف کرنے کیلئے درخت لگائے ہم سب پہلے 200ارب روپے کے جنگلات کاٹے گئے چترال میں اگر درخت نہ لگائے تو گلشیئر پگھل جائینگے پورے پنجاب میں سموگ آیا ہوں ہے جس سے لوگ اور بچے بیمار ہورہے ہیں گلوبل وارمنگ کو روکنے کیلئے بھی پی ٹی آئی درخت لگانے کی ایمرجنسی لگائے گی بجلی کمیشن بنانے کیلئے پہلے فرنس آئل اور اب کوئلے کے پلانٹ لگائے جارہے ہیں حالانکہ پوری دنیا کو صاف رکھنے کیلئے کوئلے کے پلانٹ ختم کئے گئے ہم اقتدار میں آکر پوری قوم کو صفائی مہم پر لگائیں گے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کا ایک ایک روپیہ اکٹھا کرکے اپنے ملک کا قرضہ اتارے گی کیونکہ ملک روز بروز قرضوں اور کرپشن میں ڈوب رہا ہے ہم ملک میں ایسا مضبوط نیب بنائینگے جو کسی کے بھی مالحت نہیں ہوگا عمران خان نے پوری قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے ایسا کبھی بھی نہیں ہوا تھا کہ ملک میں طاقتور کا احتساب ہوسکے پہلے صرف جیل میں غریب لوگ ہوتے تھے میں بھی آٹھ دنوں کیلئے جیل گیا تھا لیکن وہاں پر کوئی بڑا ڈاکو نہیں دیکھا لیکن اسمبلی میں بڑے بڑے ڈاکو اور قبضہ گروپ دیکھے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح نواز شریف جو زبان عدلیہ کیخلاف استعمال کررہا ہے اس سے پوری قوم کے سامنے اس کا چہرہ عیاں ہوگیاہے کہ نواز شریف کو اپنے ملک کی بجائے اپنی دولت پیاری ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز پر حملے کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی ان حرکتوں پرشرم آنی چاہیے، وہ کرپشن بے نقاب کرنے پر ججز پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.