Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • چکلالہ کینٹ بورڈ کی غفلت ،رحیم آباد راولپنڈی پل کی سڑک پر کھڈا حادثات کا سبب
    • نیوٹاون پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے میں 2 نوجوان زہریلی شراب پینے سے جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف ڈٹ گئے، اپنا تفصیلی فیصلہ بھی سنا دیا

    By Daily Khabrainنومبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz sharef.jpg
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی قیادت کو الیکشن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے اوراس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں جیل جانا پڑے گا جس کیلئے وہ ذہنی طورپر تیار ہیں۔ نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں، ارکان پارلیمنٹ کو عہدیداروں اور کارکنوں سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور وہ خود عوامی رابطہ مہم 19 نومبر کو ایبٹ آباد سے شروع کریں گے جس کے بعد تین مزید جلسے خیبرپختونخوا میں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ مشاورتی اجلاس میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک، نوازشریف کیخلاف سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قبل ازوقت انتخابات کے مطالبہ پر غورکیا گیا۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ آج سے آئندہ انتخابات کیلئے تیاری شروع کردی جائے ۔ انہوں نے وزیراعظم عباسی سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں بھی ہدایت کی تھی کہ وہ ارکان اسمبلی کے مسائل حل کریں اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے نئی پیدا ہونے والی صورتحال میں نوازشریف کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں جس کا ادراک قیادت کو ہو چکا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نوازشریف نے اپنے آپ کو جیل جانے کیلئے ذہنی طورپر تیار کرلیا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے شریف خاندان کے دیگر افراد مریم نواز، سینئر رہنماﺅں سے مشاورت بھی کی ہے ۔ نوازشریف اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہیں خواہ نتائج کچھ بھی ہوں۔ مشاورتی اجلاس میں پارٹی رہنماﺅں نے نوازشریف کو یقین دلایاکہ حالات کچھ بھی ہوں وہ ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے استفسار کیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہو گا،نوازشریف کیخلاف مسلسل فیصلے آرہے ہیں جو پارٹی کو قبول نہیں،اس صورتحال کا مقابلہ کیسے کیا جائے گا پارٹی رہنماﺅں پر واضح کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم خاصے پریشان دکھائی دیئے اور ان کا لب ولہجہ کافی تلخ تھا ۔ انہوں نے پارٹی رہنماﺅں کو الیکشن سمیت ہر قسم کے حالات کے مقابلہ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورنگی میں دندناتے واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

      لوئر دیر میں پراسرار بیماری کا خوف 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع

      پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول ایپ، انسٹاگرام دوسرے نمبر پر

      تازہ ترین

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.