Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • سردار محمد سلیم اور سردار منصور کے بھوربن میں واقع گھر اور ہوٹل پر چھاپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    داتا کی نگری، فضا درود و سلام سے گونج اٹھی

    By Daily Khabrainنومبر 9, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نیا اخبار رپورٹ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے 974 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کاآغاز ان کے آستانہ عالیہ پر ہو گیا ،صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے رسم چادر پوشی سے تقریبات کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ رسم چادر پوشی کے بعد دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ عرس کی افتتاحی تقریب میں اندرون اور بیرون ممالک سے آئے ہوئے زائر ین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین کو مختلف مقامات پر جامعہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزار کر اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ سکیورٹی کے تناظر میں داتا دربار کے بیرونی اور اندرونی حصوں اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ عرس مبارک کے سلسلہ میں تین روز تک مختلف نشستوں میں سیمینارز ، محافل سماع ، قرات اور نعت خوانی کی محفلوںکا انعقاد کرایا جائے گا ۔ عرس مبار ک کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں سے زائرین عقیدت اور اپنی منتوں کی چادر یں چڑھانے کے لئے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک پر تشریف لا رہے ہیں۔ خانقاہی دنیا میں داتا گنج بخشؒ کو منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے رشدوہدایت کے چراغ جلائے اور تصوف کا فیض عام کیا۔ان کااسم گرامی علی بن عثمان تھا۔ ان کی کنیت ابوالحسن اور لقب داتا گنج بخش کا ملا جواس قدرمشہورہوا کہ لاہور شہر کو ہی داتا کی نگری کہہ کر پکارا جانے لگا۔آپ کا روحانی سلسلہ حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ سے ملتا ہے ان کےمرشد ابوالفضل محمد بن حسین تھے جن کے حکم پر غزنی سے لاہور کا سفر کیااور یہاں اسلام کی روشنی پھیلائی۔حضرت داتا گنج بخش نے فیوض و برکات کی جو شمعیں روشن کیں ان کی لو آج بھی لوگوں کو سیدھا راستہ دکھا رہی ہے۔آپ نے تصوف پر گیارہ کتابیں لکھیں لیکن اس وقت صرف دو کتابیں کشف المحجوب اور کشف الاسرار دستیاب ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے

      ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب

      27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی

      تازہ ترین

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.