Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس کے ریمارکس نے سیاستدانوں میں کھلبلی مچا دی ،کیا کچھ کہہ ڈالا ،دیکھئے اہم ترین خبر

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme-court-pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو عدالت کے باہر ہورہا ہے اس پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، عدالت نے عمران خان کے 1997 کی معلومات لانے کی استدعا مسترد کردی۔ جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن سے کہیں کہ عمران خان کے 1997کے کاغذات نامزدگی مہیا کرے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ صاحب اگر1997 کا فارم رہ بھی گیا تو اس کیس کو لمبا نہیں چلانا چاہتے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ریکارڈ منگوانے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں، اگر معلومات درست نہ تھیں تو آر او کاغذات نامزدگی مسترد کر سکتا تھا۔فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے عمران خان کے 1997 کی معلومات لانے کی استدعا مسترد کردی۔سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل اکرم شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا ہے، اس وقت 3/184کے تحت مقدمہ سن رہے ہیں، ناقابل تردید ثبوتوں کا بوجھ درخواست گزار کے کندھوں پر ہے، اگر جواب سے بظاہر مطمئن ہوئے تو زیادہ تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ بات کرنا نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن بات نکلی ہے تو بتا دیتے ہیں کہ آئین اور قانون کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کیا اس طریقے آئین و قانون کو نشانہ بنان محب الوطنی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں داددیں سب سنتے ہیں لیکن یہ باتیں مقدمے پر اثرانداز نہیں ہونے دیتے، کمال دیکھیں باتیں ہورہی ہیں مگر ہم ٹس سے مس نہیں ہوتے، دنیا میں انعام ملے یانہیں،صبروتحمل پرآخرت میں میری مغفرت ضرورہوگی۔ایس ای سی پی کے قوانین پراٹارنی جنرل کے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے جو ہرجانہ جمع کروایا وہ قومی خزانے میں چلا گیا، اب 10سال بعد جہانگیر ترین کا اس قانون پر اعتراض درست نہیں، اس قانون کے تحت جو ایکشن لیا گیا وہ لیا جاچکا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جہانگیر ترین اس قانون کے تحت پہلے ہی اپنی سزا کاٹ چکے ہیں جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس پر میرا موقف دوسرا ہے ، یہ الگ معاملہ ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 14 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.