Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاک فوج سعودیہ کے دفاع کیلئے تیار حرمین شریفین کی سلامتی اولین ترجیح ڈی جی آئی ایس پی آر
    • فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
    • کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
    • سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
    • سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
    • چکوال میں بلدیاتی الیکشن21فروری کو منعقدہ ہوگا
    • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
    • پشاور :پولیس اہلکار افغان مہاجرین کے خلاف گھر گھر آپریشن کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد کی تفصیلات کی تصدیق بھی کر رہے ہیں ۔
    • سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
    • جندول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سینکڑوں دکانیں مسمار
    • پیٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹ کرائے پھر بھی مہنگے
    • پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا تلہ کنگ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
    • گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی
    • نواب ٹائون ،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فاروق ستار پارٹی سے مستعفی، ایک گھنٹے بعد فیصلہ واپس

    By Daily Khabrainنومبر 10, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فاروق ستار نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا، والدہ کے حکم اور ساتھیوں کے جذبات کی واپس کی وجہ قرار دے دیا۔ آج نشتر پارک جانے، چہلم امام حسینؓ جلوس میں شامل ہونے کا اعلان، کل شہداءکی یادگار پر جانے کا بھی اعلان کیا۔ اپنا صوبہ بنانے کابھی اعلان کردیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے آج باتیں کی ہیں پارٹی سے باہر رہ کر بھی معمولی کارکن کے طور پر خدمت کرنے کو تیار ہوں تاہم اپنی عزت کی قیمت پر پارٹی سربراہ رہنا قبول نہیں ہے۔ ساتھیوں نے والدہ سے بات کی والدہ اور ساتھی روتے رہے لاپتہ ساتھیوں کے خاندان روزانہ میرے پاس آتے ہیں لیکن ہمارے پاس اتنی سکت نہیں کہ ان کا خرچہ اٹھا سکیں۔ 165 ساتھی لاپتہ ہیں۔ 200 دفاتر سیل ہیں ہمارے پاس نئے دفتر کھولنے کے وسائل نہیں ہیں۔ چھاپوں گرفتاریوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انجینئرڈ سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھیوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے والدہ کے حکم پر سیاست اور پارٹی میں واپس آنے کا اعلان کرتا ہوں۔ قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کل پریس کلب میں مہاجر قوم کی تذلیل کی گئی لیکن ہم ایم کیو ایم پاکستان کا نام اور قربانیوں کو نہیں مٹائیں گے جب کہ یہ پارٹی 22 اگست تک ضرور الطاف حسین کی تھی مگر اب پاکستان بنانے والوں کی ہے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم مہاجروں کی بقا اور سلامتی کے لیے کام کررہے ہیں، مہاجروں کی تذلیل کا کبھی سوچا نہیں تھا لیکن کل پریس کلب میں مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہوئی، مصطفی کمال نے کل بڑا باریک کام کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ میں 7 مرتبہ صوبائی اور قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوا اور ایم کیو ایم کے خلاف 1992 کے آپریشن کے بعد ملک سے فرار نہیں ہوا بلکہ کارکنوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملک میں ہی رہا جب کہ تمام مقدمات کا سامنا کیا اور ایک مقدمہ بھی این آر او کے تحت ختم نہیں کیا، میں نے سرکاری پوزیشن ہوتے ہوئے اختیارات سے تجاوزنہیں کیا اور آج خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا جو میرے سیاسی سفر میں اہم دن ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم 21 اگست کے واقعے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن جس پارٹی کے نام پر سیاست کی اس کو کیسے مٹادیں، اپنی تاریخ مٹادیں، شہدا کی قربانیوں کو بھلا دیں، ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا جب کہ ایسا ضرور ہوسکتا ہے ہم ایک منشور کے تحت اتحاد قائم کرتے اور آگے چلتے اور یہی کل کی پریس کانفرنس کا بھی مقصد تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پارٹی کو ختم کیا جائے، ایم کیو ایم اپنی جگہ موجود ہے، وہ کہیں نہیں جارہی، ہم کراچی میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔فاروق ستار نے مصطفی کمال کو مخاطب کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا کہ اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعوی کررہا ہے نادان نام مٹانے کی جب کہ الطاف دشمنی میں اتنے آگے نہ جایا جائے کہ جمہوریت اور مہاجر مینڈیٹ کی تذلیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 22 اگست تک ضرور الطاف حسین کی تھی مگر اس وقت بھی مہاجر قوم کی امید کا مرکز تھی اور 23 اگست کے بعد ایم کیو ایم نہ تیری ہے نہ میری ہے بلکہ پاکستان بنانے والوں کی ہے۔سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کل یہ تاثر دیا گیا کہ میری مصطفی کمال سے بہت ملاقاتیں ہوئیں لیکن میں کہیں بھی ان سے اکیلا نہیں ملا البتہ انیس قائم خانی سے صرف ایک بار ضرور ملا ہوں تاہم انیس قائم خانی سے گلہ ہے کہ ہم کل کیا جذبہ لے کر گئے تھے اور ہمیں کیا صلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہم مہاجروں کی نہیں بلکہ پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں تو وہ ہمیں کراچی تو دور اگر لاہور، کوئٹہ، پشاور اور لاڑکانہ سے ایک سیٹ جیت کر دکھا دے، انہیں ایم کیو ایم پاکستان کا نام مٹانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ہم خود اپنا جھنڈا اور نشان ان کے ہاتھوں سے دفن کردیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پورے ملک کی سیاست کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی بھی کراچی میں صرف ایک سیٹ ہے، قومی لبادہ اوڑنے سے کچھ نہیں ہوتا، سوچ قومی ہونی چاہیے اور ہم نے صرف اسی سوچ اور پاکستان کے لیے لندن والوں کو چھوڑا لیکن ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں چھوڑ سکتے۔فاروق ستار نے مصطفی کمال کو ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہونے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس پارٹی میں شامل ہوں یہ آپ کی جڑ ہے اور میرے ساتھ ملکر برے لوگوں کو ختم کریں نہ کہ انہیں اپنی پارٹی میں شامل کریں جب کہ کل ایک جماعت کو ساتھ چلنے کے لیے انگلی پکڑائی گئی مگر اس کا یہ مطلب لیا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہی ختم کردیا جائے۔سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کہنا تھا کہ میں رابطہ کمیٹی کے ساتھیوں سے ناراض تھا، انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں مگر کسی کو میری رہنمائی اور سربراہی پر تحفظات ہیں تو میرے ساتھ بیٹھیں اور ملکر معاملات حل کریں نہ کہ انہیں سوشل میڈیا پر اچھالیں جب کہ اب سوشل میڈیا کے ذریعے اعلانات کرنے کے بجائے پارٹی ڈسپلن کے مطابق فیصلے ہوں گے اور اگر ایسا ہوا تو ان کے اور میرے راستے جدا ہوں گے۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماں نے کچھ دیر قبل اہم اجلاس میں طویل مشارت کی جس میں گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی مگر حیران کن طور پر اجلاس میں فاروق ستار شریک نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار رابطہ کمیٹی سے ناراض ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان اور سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ملاقات کا فیصلہ مشاورت سے ہوا تھا، ایسا نہیں کہ میں نے فیصلہ مسلط کردیا سب کو اعتماد میں لیا تھا، خواجہ اظہار، فیصل سبزواری، کامران ٹیسوری،خوش بخت شجاعت سب سے مشاورت ہوئی لہذا آپ جانیں آپ کی پی ایس پی جانے، آپ جانیں اور آپ کی رابطہ کمیٹی جانے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرسوں چہلم کے موقع پر عزیز آباد یاد گار شہد ا پر جاﺅں گا۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات

      فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

      لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.